31/05/2026
الحمدللہ!
سانجھا پنجاب کبڈی کلب کے صدر اور اکرم گروپ آف کمپنیز کے سی ای او، چوہدری عرفان اکرم وڑائچ نے ایک اور تاریخی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ چوہدری عرفان اکرم وڑائچ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں پورے کینیڈا میں نیشنل کبڈی ایسوسی ایشن آف کینیڈا کا وائس چیئرمین منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سانجھا پنجاب کبڈی کلب بلکہ کبڈی سے وابستہ ہر کھلاڑی، ہر سپورٹر اور ہر اس فرد کے لیے باعثِ فخر ہے جو اس کھیل سے محبت رکھتا ہے۔ خاص طور حاجی خورشید عالم سندھو (اونر سانجھا پنجاب کبڈی کلب) کی انتھک محنت، بے لوث خدمات اور کبڈی کے لیے ان کی طویل وابستگی کو جاتا ہے، جنہوں نے اپنی زندگی کے تقریباً پینتیس سال کبڈی کے فروغ، کھلاڑیوں کی سرپرستی اور اس کھیل کی ترقی کے لیے وقف کیے۔ آج ان کی یہی محنت، لگن اور قربانیاں اچوہدری عرفان اکرم وڑائچ کی اس شاندار کامیابی کی صورت میں سامنے آئی ہیں، جو نہ صرف سانجھا پنجاب کبڈی کلب بلکہ پوری کبڈی برادری، پاکستانی کمیونٹی اور دنیا بھر کے کبڈی شائقین کے لیے باعثِ اعزاز اور فخر ہے۔ یہ خبر کینیڈا سے لے کر پاکستان تک، لہندے پنجاب اور چڑھدے پنجاب کے تمام کبڈی شائقین کے لیے خوشی، فخر اور اعزاز کا پیغام لے کر آئی ہے۔
کینیڈا کی خوبصورت سرزمین کیلگری سے تعلق رکھنے والے چوہدری عرفان اکرم وڑائچ نے ہمیشہ کبڈی کے فروغ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کمیونٹی کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی انتھک محنت، خلوص اور کھیل سے محبت نے انہیں اس مقام تک پہنچایا ہے جہاں آج پوری پاکستانی کمیونٹی ان پر فخر محسوس کر رہی ہے۔
اس تاریخی کامیابی کی خبر سنتے ہی پاکستان میں ان کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر طرف ان کی اس شاندار کامیابی کو سراہا جا رہا ہے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چوہدری عرفان اکرم وڑائچ کو مزید عزت، کامیابیاں اور ترقی عطا فرمائے اور وہ مستقبل میں بھی کبڈی کے کھیل اور کمیونٹی کی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ خدمت کرتے رہیں۔
دلوں کی دھڑکن، کبڈی کا فخر، پاکستانی کمیونٹی کا مان — چوہدری عرفان اکرم وڑائچ!