01/09/2026
🏏 تریاسپر لیگ — عقاب کلب کا سنسنی خیز مقابلہ
تریاسپر لیگ میں عقاب کلب اور زوار CC کے درمیان زبردست اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقررہ 18 اوورزعقاب کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 16.2میں 126 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔۔
عقاب کلب کی جانب سے آفاق نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 37 رنز بنائے، جبکہ احتشام 23 اور عمیر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں زوار CC نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 17.2 اوورز میں 130/6 بنا کر یہ مقابلہ صرف 4 وکٹ سے جیت لیا۔ عقاب کلب کے باؤلرز نے بھرپور مقابلہ کیا،
🔥 اور سب سے خاص بات سجّاد بھائی کا شاندار کم بیک!
سجّاد بھائی نے واپسی پر گیند کے ساتھ زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 12 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ اتنے اہم میچ میں صرف 12 رنز دینا واقعی قابلِ تعریف کارکردگی ہے۔ 👏🏏
عقاب کلب میچ جیت نہ سکا، لیکن صرف 4 وکٹ سے ہار کر آخر تک زبردست مقابلہ کیا۔
ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اصل بات ٹیم کی فائٹنگ اسپرٹ ہے۔ تمام کھلاڑیوں کو شاباش، اور سجّاد بھائی کو شاندار کم بیک پر خصوصی مبارکباد! ❤️🔥
mehmood