Sports Craze 24/7

Directions Website Contact the business

Sports Craze 24/7 اگر آپ سپورٹس لوور ہیں تو یہ فیس بک پیج سپورٹس کریز 24/7 آ?

جرمنی نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا! ٹورنامنٹ سے قبل دفاعی چیمپئن جرمنی کو فیورٹ نہیں سمجھا جا رہا تھا، جبکہ توجہ ...
08/31/2026

جرمنی نے ایک بار پھر دنیا کو حیران کر دیا!

ٹورنامنٹ سے قبل دفاعی چیمپئن جرمنی کو فیورٹ نہیں سمجھا جا رہا تھا، جبکہ توجہ دوسری ٹیموں پر مرکوز تھی۔ تاہم جرمن ٹیم نے خاموشی سے اپنی مہم جاری رکھی اور فائنل میں اسپین کو ایک صفر سے شکست دے کر ہاکی ورلڈ کپ کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کر لیا۔

اسپین کے کپتان مارک میرالس نے شکست کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’یہ تکلیف دہ تھا۔‘‘

جرمنی کے دو مرتبہ کے عالمی چیمپئن کرسٹوفر روہر نے کہا، ’’سب کہہ رہے تھے کہ اس سال جرمنی؟ نہیں۔ ہر کوئی دوسری ٹیموں کے بارے میں بات کر رہا تھا، لیکن ہم نے دکھا دیا کہ ہم کیا کر سکتے ہیں۔‘‘

یہ جرمنی کا ہاکی ورلڈ کپ میں چوتھا ٹائٹل ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ جرمنی سب سے زیادہ عالمی کپ جیتنے والی ٹیموں کی فہرست میں پاکستان کے برابر آ گیا ہے۔

ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ پاکستان نے اپنا آخری ورلڈ کپ ٹائٹل 1994 میں جیتا تھا، جبکہ جرمنی نے اپنا پہلا عالمی اعزاز 2002 میں حاصل کیا یعنی پاکستان کی آخری فتح کے آٹھ سال بعد۔

جرمنی نے ثابت کر دیا کہ کبھی کبھی خاموشی سے محنت کرنے والی ٹیم ہی آخر میں جشن مناتی ہے

ایک اکیلا ، سب پہ بھاری !!!صاحبزادہ فرحان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے...
02/28/2026

ایک اکیلا ، سب پہ بھاری !!!

صاحبزادہ فرحان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں دو سنچریاں سکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے 👏👏👏👏

ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 383رنز بنانے کا ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے 👏👏👏👏۔

02/28/2026

سری لنکا کو جیت سے زیادہ پاکستان سے ہارنے سے فائدہ ہو گا
پہلا سیمی فائنل سری لنکا میں ، ٹیم گرین جیت سے فائنل بھی سری لنکا میں، معیشت بلےبلے

02/27/2026

کیا نیوزی لینڈ آج چوتھی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا ؟

انگلینڈ اپنے گزشتہ پانچوں ٹی ٹوئنٹی جیت کر اس میچ میں بھی فیورٹ نظر آتا ہے
پاکستانی کھلاڑیوں نے پیکنگ کر لی ، کیاابھی بھی کوئی چانس ہے

02/26/2026

71پر 6آؤٹ تھےمگر ویسٹ انڈیزنہ گھبرایا۔ ورلڈ کپ 2026میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا !!!

روایتی حریف انڈیا کو بہت بڑی شکست دے کر پاکستان پہلی مرتبہ انڈر 19ایشیا کپ جیت گیا !!!چئمپئنز ٹرافی میں 180رنز، ورلڈکپ م...
12/22/2025

روایتی حریف انڈیا کو بہت بڑی شکست دے کر پاکستان پہلی مرتبہ انڈر 19ایشیا کپ جیت گیا !!!
چئمپئنز ٹرافی میں 180رنز، ورلڈکپ میں دس وکٹوں کے بعد ایشیاکپ میں اس 191رنزکی ہار کو انڈیا کبھی بھلا نہ پائے گا

“مگر ہم کہاں کھڑے ہیں؟” ڈیڑھ لاکھ آبادی والا ملک فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر گیا مگر کسی کو پاکستان ساکر ٹیم کے ا...
11/20/2025

“مگر ہم کہاں کھڑے ہیں؟”
ڈیڑھ لاکھ آبادی والا ملک فٹ بال ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر گیا مگر کسی کو پاکستان ساکر ٹیم کے ایک پلیئر کا بھی نام معلوم نہیں ہے
- کراساؤ کا تو نام بھی کسی ایک پاکستانی نے کبھی نہیں سنا ہو گا مگر وہ اگلے سال امریکہ ، کینیڈا اور میکسیکو میں ورلڈ کپ کھیلے گا۔
- چار ٹیموں کے گروپ میں ٹاپ پر رہ کر کوالیفائی کیا، 25کروڑ کا پاکستان نا اہلوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے

پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا !دھواں دھار آغاز کے بعد ناتجربہ کاری مہمان بلے بازوں کو لے بیٹھی ٹارگٹ پاکست...
11/18/2025

پاکستان نے زمبابوے کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا !
دھواں دھار آغاز کے بعد ناتجربہ کاری مہمان بلے بازوں کو لے بیٹھی
ٹارگٹ پاکستان کے لئے آسان تر ثابت ہوا ، بابر اعظم صفر پر آؤٹ
پاکستان نژادزمبابوین کپتان سکندر رضااور فخر زمان کی اچھی اننگز

چھ وکٹوں سے تیسرا ون ڈے بھی جیت کر پاکستان نے سری لنکا کو تیسری مرتبہ کلین سویپ کر دیا !!!رضوان کی پرفارمنس کا تسلسل برق...
11/16/2025

چھ وکٹوں سے تیسرا ون ڈے بھی جیت کر پاکستان نے سری لنکا کو تیسری مرتبہ کلین سویپ کر دیا !!!
رضوان کی پرفارمنس کا تسلسل برقرا، ایک اور نصف سنچری بنا ڈالی
نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل سری لنکن ٹیم کچھ مزاحمت نہ کر پائی ہے

ساؤتھ افریقہ نے انڈیا کو اس کے گھر میں ُبری طرح دھو ڈالا!!!
11/16/2025

ساؤتھ افریقہ نے انڈیا کو اس کے گھر میں ُبری طرح دھو ڈالا!!!

Address

Toronto, ON

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports Craze 24/7 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sports Craze 24/7:

Shortcuts

Share

Category