06/02/2026
فخر ڈھل قاضیاں۔۔۔۔۔۔چیف پیٹی آفیسر محمد یسین خان( شہید)...
1963کو ڈھل قاضیاں میں پیدا ہوئے۔۔میٹرک تک تعلیم ڈھل قاضیاں سے حاصل کی اور پھر پاکستان نیوی میں شمولیت اختیار کر لی۔۔سروس کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی جاری رکھی اور اپنا ایک الگ مقام بنایا۔۔
بہت کم سروس میں ہی اعلیٰ عہدے پر فائز ہو گئے۔۔یسین شہید نے پاکستان اور پاکستان سے باہر بھی آذاد کشمیر اور پاکستان کی نمائندگی کی اور متعدد دفعہ مختلف کورسز کے لیے فرانس ،چین،امریکہ اور کئی اور ممالک بھی جانا ہوا۔۔
یسین شہید پاکستان نیوی کے ہونہار سپوت تھے جن نے محنت اور لگن کو اپنا شعار بنایا اور جلد ہی اپنا الگ مقام بنایا۔
1999 میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں کے دوران پاکستان کے P3C اورین ائیر کرافٹ کے ایک حادثہ میں جام شہادت نوش کیا ۔۔
یسین شہید کا نام ہمیشہ پاکستان نیوی میں یاد رکھا جائے گا۔۔
اللّٰہ پاک ان کی شہادت کو قبول کریں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔۔آمین