31/05/2026
🏆 ڈوہمن سپر 6 انٹرو لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ: شاندار اختتام! 🏆
ایک انتہائی سنسنی خیز اور شاندار ایک روزہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر ہم انس مرزا ایڈووکیٹ کی ٹیم کو فائنل جیتنے اور ٹورنامنٹ کے چیمپیئن بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں! 🥇👏 آپ کی ٹیم نے بہترین کھیل اور شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔
ٹورنامنٹ کی میزبان "علی شان ٹاؤن ڈوہمن کرکٹ ٹیم" اگرچہ فائنل کا معرکہ اپنے نام نہ کر سکی اور رنر اپ رہی، لیکن انہوں نے نہ صرف بہترین کرکٹ کھیلی بلکہ اپنی لاجواب مہمان نوازی اور شاندار انتظامات سے تمام شائقین اور کھلاڑیوں کے دل جیت لیے! 🏆 بلاشبہ، آپ لوگ اس ٹورنامنٹ کی جان تھے۔
اس پورے ٹورنامنٹ کو اتنے ڈسپلن اور خوبصورت طریقے سے منعقد کروانے پر ہم انتظامیہ کمیٹی:
احسن علی، محمد فراز، جواد، اویس، حافظ محمد شیراز، محسن علی اور ان کے تمام ساتھیوں (یاسر علی، حافظ دانش، حافظ قیصر، راجہ عمر، علی شان، نوزیر جیلی، جواد، حق نواز، اویس، احسن، فراز، محسن، شیراز، حماد، سلیمان، عبداللہ، شاہ زیب، محمد حسان) کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہیں ایک کامیاب ترین ایونٹ کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو سپورٹ کرنے والے حافظ وقار صاحب بھی بھرپور ٹائم نکالا اور انتظامیہ کا ساتھ دیا۔
لائیو براڈ کاسنٹنگ پارٹنر ارسلان کرکٹ (Arslan Cricket ) پیج پر محمد حسان موجود رہے۔
آپ سب کی دن رات کی محنت نے اس ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دیے۔ امید ہے کہ مستقبل میں بھی آپ ایسے ہی شاندار ایونٹس سجاتے رہیں گے۔ 🎉