06/06/2026
😌یقین نہیں آرہا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے💔
سابق چیف سلیکٹر توصیف احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور موجودہ سیٹ اپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید اور مائیک ہیسن نے محمد رضوان کو صرف اس لیے ڈراپ کیا کیونکہ وہ کھلاڑیوں کو نماز پڑھاتے اور تبلیغ کرتے ہیں۔ رضوان کا مؤقف کیا تھا؟
"میں میچ یا پریکٹس کے وقت کسی کو تبلیغ نہیں کرتا۔ میرا پورا فوکس کھیل پر ہوتا ہے۔ فارغ وقت میں مسجد جا کر عام لوگوں سے بات کرتا ہوں۔ اگر اس وجہ سے باہر کرنا ہے تو شوق سے کریں، لیکن میں اپنا کام نہیں چھوڑوں گا۔"توصیف احمد کا عاقب جاوید پر شدید غصہ:
"رضوان کی جگہ غازی غوری کو لائے جس سے شاہین کا گیند تک نہیں پکڑا جا رہا! رضوان جیسا پرفارمر تاریخ میں نہیں آیا۔ چیئرمین پی سی بی نیند سے بیدار ہوں اور عاقب جاوید کو باہر کریں، یہ بندہ ہماری کرکٹ تباہ کر رہا ہے۔ میں خود سلیکٹر رہا ہوں، لیکن ایسے برے حالات کبھی نہیں دیکھے۔"