21/05/2026
گزشتہ روز لڑی الیون اور ایلیٹ کرکٹ کلب کے درمیان ایک دلچسپ اور سنسنی خیز سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ خراب موسم کے باعث سیریز مکمل نہ ہو سکی، تاہم ایک میچ اپنے اختتام کے قریب تھا جہاں ایلیٹ کرکٹ کلب کو جیت کے لیے صرف تین گیندوں پر چار رنز درکار تھے کہ بارش اور خراب موسم کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔
اس میچ میں حسن پٹھان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی پیش کی اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ ان کی اسی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایلیٹ کرکٹ کلب کے نائب کپتان عادل شاہ نے انہیں QS قادری اسپورٹس کا اوریجنل بیٹ بطور تحفہ پیش کیا۔
یہ لمحہ نہ صرف احسن پٹان بلکہ پوری ٹیم کے لیے باعثِ فخر رہا، اور امید کی جاتی ہے کہ وہ آئندہ بھی اپنی بہترین کارکردگی سے کرکٹ کے میدان میں کامیابیاں سمیٹتے رہیں گے۔