Hadda Cricket Club

  • Home
  • Hadda Cricket Club

Hadda Cricket Club � Cricket Lover
� Cricket Player
� Made About Babar Azam

بہت جلد آ رہا ہے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ۔بمقام ۔چک نمبر 76 جنوبی سمورانوالی سرگودھا
21/05/2026

بہت جلد آ رہا ہے فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ۔
بمقام ۔چک نمبر 76 جنوبی سمورانوالی سرگودھا

🏏 Hadda vs 75 SB 🏏🏏 Semi Final 🏏ہڈا نے ایک شاندار اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں 75 جنوبی کو 110 رنز کا ہدف دے کر ک...
17/05/2026

🏏 Hadda vs 75 SB 🏏
🏏 Semi Final 🏏

ہڈا نے ایک شاندار اور سنسنی خیز سیمی فائنل مقابلے میں 75 جنوبی کو 110 رنز کا ہدف دے کر کامیابی سے ڈیفینڈ کر لیا۔ 🔥

بیٹنگ میں
✨ حمزہ نے صرف 9 گیندوں پر 27 رنز بنائے عاطف نے 13 رنز، سرفراز نے 17 رنز ، تقی نے 16رنز، جبکہ شانی نے آخر میں آ کر زبردست فنش کرتے ہوئے صرف 7 گیندوں پر 23 رنز جڑ دیے۔ 💥

بولنگ میں بھی Hadda کے بولرز نے بہترین کھیل پیش کیا۔
🎯 حمزہ، شانی اور عابد کی شاندار بولنگ نے میچ کا رخ بدل دیا۔
🎯 آخری اوور میں عاطف نے 24 رنز ڈیفینڈ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ 👏

🧤 فیلڈرز نے بھی آج بولرز کا بھرپور ساتھ دیا اور بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔

🏆 ٹیم ورک، جارحانہ بیٹنگ اور لاجواب بولنگ کی بدولت Hadda نے یادگار فتح اپنے نام کر لی۔

چک 76 جنوبی ٹورنامنٹ ہڈا۔۔بمقابلہ۔۔چک 76 جنوبی ہڈا الیون نے 76 جنوبی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 106 رنز کا...
13/05/2026

چک 76 جنوبی ٹورنامنٹ
ہڈا۔۔بمقابلہ۔۔چک 76 جنوبی
ہڈا الیون نے 76 جنوبی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں 106 رنز کا ٹارگٹ دیا❣️ عاطف اور سرفراز کی شاندار بیٹنگ دونوں نے کمال شارٹس کھیل کر گراؤنڈ میں موجود تماشائیوں سے خوب داد وصول کی 💕
76 جنوبی کی ٹیم 25 رنز سے ہار گئی❣️💕 ہڈا الیون کی طرف سے حمزہ، شانی،عابد اور عمیر کی بہترین بولنگ💕 ہڈا کے تمام باؤلرز نے کسی بھی بیٹسمین کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا اور میچ کو شروع کے اوورز میں ہی یکطرفہ کر دیا💕
ہفتے والے دن ہڈا الیون سیمی فائنل میں چک 75 جنوبی سے ٹکرائے گی۔

چیلنج بیسٹ آف تھری کرکٹ سیریز❣️17 اپریل بروز جمعہبوقت۔۔ 2 بجے دوپہربمقام۔۔۔واپڈ ٹاؤن چوکی بھاگٹمولوی الیون۔۔بمقابلہ۔۔گلو...
14/04/2026

چیلنج بیسٹ آف تھری کرکٹ سیریز❣️
17 اپریل بروز جمعہ
بوقت۔۔ 2 بجے دوپہر
بمقام۔۔۔واپڈ ٹاؤن چوکی بھاگٹ

مولوی الیون۔۔بمقابلہ۔۔گلوبل رائلز چنیوٹ

👏خوشخبری! 👏✌حکومتِ پاکستان کا تاریخی اعلان!بائیک والوں کے لیے "ایک لیٹر" پیٹرول پر عظیم الشان سبسڈی اسکیماب آپ کو ملے گا...
03/04/2026

👏خوشخبری! 👏
✌حکومتِ پاکستان کا تاریخی اعلان!
بائیک والوں کے لیے "ایک لیٹر" پیٹرول پر عظیم الشان سبسڈی اسکیم
اب آپ کو ملے گا پورے ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے کا 👌شاندار ریلیف!👌
اس عوام دوست سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مندرجہ ذیل انتہائی معمولی شرائط پوری کرنا لازمی ہے:

بائیک لازماً آپ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو۔ شادی شدہ افراد نکاح نامے کی کاپی ساتھ لگائیں۔
غیر شادی شدہ افراد اپنے والدین کا نکاح نامہ اور نکاح خواں کے انگوٹھے کا نشان پیش کر سکتے ہیں۔
ڈرائیونگ لائسنس موجود ہو، اور اس کے اصلی ہونے کا ثبوت دینے کے لیے اس ٹریفک پولیس اہلکار کا حلف نامہ لائیں جس نے پہلی بار آپ کا چالان کیا تھا۔
ہیلمٹ لازماً سر پر پہنا ہو، اور وہ پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے سرٹیفائیڈ ہو۔ چینی ہیلمٹ یا تربوز کا چھلکا پہن کر آنے والے براہِ کرم گھر پر ہی آرام فرمائیں۔
پچھلی تین نسلوں کا شجرہ نسب لف ہونا چاہیے۔ سبسڈی صرف انہی غریبوں کو ملے گی جن کے خاندان میں پچھلی تین نسلوں سے نہ کوئی سرکاری ملازم رہا ہو اور نہ ہی کسی نے کبھی "پراڈو" کے ساتھ سیلفی بنائی ہو۔
آپ نے زندگی میں کبھی ٹریفک سگنل نہ توڑا ہو۔ اس کی تصدیق کے لیے 2019 سے اب تک کی تمام ٹریفک کیمروں کی فوٹیجز کا پرنٹ آؤٹ پیش کریں۔
بائیک کا سائلنسر بالکل ٹھیک ہو۔ محلے کے پانچ بزرگوں اور تین شیر خوار بچوں کے والدین کا حلف نامہ درکار ہوگا کہ آپ کی بائیک کی آواز سے آج تک کسی کی نیند خراب نہیں ہوئی۔
آپ نے زندگی میں کبھی ون ویلنگ نہ کی ہو۔ اس کی تصدیق کے لیے آپ کے پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹر کا خط درکار ہوگا جس پر درج ہو کہ "یہ بچہ بچپن سے ہی صرف دو پہیوں پر چلنے کا عادی ہے"۔
بائیک پر کبھی دو سے زیادہ سواریاں نہ بیٹھی ہوں۔ (عید کے دن پوری فیملی کو ٹینکی پر بٹھا کر لے جانے کی تصاویر پکڑے جانے پر سبسڈی تاحیات منسوخ کر دی جائے گی)۔
آپ کو ثابت کرنا ہوگا کہ آپ واقعی غریب ہیں۔ اس مقصد کے لیے اپنا گھر یا گردہ (جو بھی دستیاب ہو) گروی رکھیں۔ گروی کی رسید محکمہ مال میں جمع کروائیں، تحصیلدار سے تصدیق کروائیں، اور پھر ڈی سی دفتر سے منظوری لیں۔
آپ نے پچھلے تین سالوں میں سوشل میڈیا پر مہنگائی یا پٹرول کی قیمتوں کے خلاف کوئی پوسٹ، میم، یا روتا ہوا ایموجی شیئر نہ کیا ہو۔ آپ کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈز فارم کے ساتھ منسلک کرنا لازمی ہے۔
پٹرول پمپ پر لمبی لائن میں لگنے کے دوران آپ کا بلڈ پریشر بالکل نارمل رہنا چاہیے۔ اس کے لیے محکمہ صحت کا ایک نمائندہ پمپ پر موجود ہوگا جو ہر پندرہ منٹ بعد آپ کی نبض چیک کرے گا۔ غصہ کرنے والے کو پٹرول کی بجائے ٹھنڈا پانی پلا کر گھر بھیج دیا جائے گا۔
تمام کاغذات گریڈ 22 کے کسی ایسے افسر سے تصدیق شدہ ہوں، جس نے پچھلے دس سالوں میں کبھی دفتر سے چھٹی نہ لی ہو۔

درخواست کا سادہ طریقہ کار:
درخواست، پیٹرول ڈلوانے کی خواہش پیدا ہونے سے ٹھیک 15 دن پہلے جمع کروائیں۔
ایک ماہ کی جانچ پڑتال کے بعد آپ کو تصدیقی ٹوکن ملے گا۔
وہ ٹوکن لے کر ایکسائز آفس جائیں۔
وہاں سے کلیئرنس لے کر نادرا جائیں۔
نادرا سے فنگر پرنٹ میچ ہونے کے بعد، پٹرول پمپ کی لائن میں لگ جائیں۔

اگر آپ ان چند معمولی اور آسان شرائط پر پورا اترتے ہیں، تو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو! آپ پورے ایک لیٹر پیٹرول پر 100 روپے حاصل کرنے کے اہل ہو چکے ہیں!

Lagta is na Ramzan League Mangnee k final kaa 2nd Last over daikh liya thaa🤣🤣😝😝😝😝😝🤭🤭🤭
31/03/2026

Lagta is na Ramzan League Mangnee k final kaa 2nd Last over daikh liya thaa🤣🤣😝😝😝😝😝🤭🤭🤭

30/03/2026

Well played mukarram👏👏

30/03/2026
30/03/2026

Alhumdullilallah for everything ❣️
Ups and downs are part of game, one need to stay positive and trust the process

The roadmap to the trophy✌️✌️🏆🏆🏆
29/03/2026

The roadmap to the trophy✌️✌️🏆🏆🏆

انشاء اللہ Eleven players one dream
29/03/2026

انشاء اللہ
Eleven players one dream

Address

Village Hadda Post Office Chak 86 SB, Sargodha

40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hadda Cricket Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Gym/sports Facility?

Share