Marwat sports

Call Website Contact the business

Marwat sports Sport is my oxygen ⚽🖤🏋️

اسلم ڈومیل بنوں ینگ اسٹار پیر باخیل کا اسٹار پلئیر کچھ کھلاڑی صرف فٹبال نہیں کھیلتے، بلکہ اپنے کھیل، اپنی محنت اور اپنے ...
22/10/2026

اسلم ڈومیل بنوں ینگ اسٹار پیر باخیل کا اسٹار پلئیر

کچھ کھلاڑی صرف فٹبال نہیں کھیلتے، بلکہ اپنے کھیل، اپنی محنت اور اپنے منفرد انداز سے شائقینِ فٹبال کے دلوں میں جگہ بنا لیتے ہیں
سرزمینِ بنوں سے تعلق رکھنے والے ینگ ٹیلنٹ اسلم جو ینگ اسٹار پیر باخیل کی نمائندگی کرتے ہیں، ان باصلاحیت کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو اپنی تکنیکی مہارت، بہترین بال کنٹرول اور شاندار کھیل کے ذریعے اپنی الگ پہچان بنا رہے ہیں۔

اسلم ایک ایسے ٹیکنیکل کھلاڑی ہیں جو میدان میں گیند کے ساتھ بہترین ہم آہنگی، خوبصورت ڈربلنگ اور کھیل کو سمجھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ چاہے مڈفیلڈ کی ذمہ داری ہو یا فارورڈ پوزیشن پر حریف ٹیم کے دفاع کو چیلنج کرنا، وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل میں بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہترین بال کنٹرول، جاندار ڈربلنگ اور شاندار شوٹنگ جو اسلم کے کھیل کو دلچسپ بناتی ہیں۔ گول کرنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانا، حریف کے دفاع میں جگہ تلاش کرنا اور مناسب موقع پر خطرناک شاٹ کھیلنا ان سے ٹیم کی امید وابستہ ہیں
سی ایم بلوچستان گولڈ کپ میں انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا

اسلم کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ جہاں بھی انہیں بطور گیسٹ پلیئر کھیلتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملا، انہوں نے اپنی صلاحیتوں اور کھیل کے انداز سے شائقینِ فٹبال کی توجہ حاصل کی۔ ان کا میدان میں کھیل پیش کرنے کا انداز اور فٹبال سے لگاؤ ہے جس سے مستقبل میں مزید بہتر کارکردگی کی امید وابستہ کی جا سکتی ہے۔

مروت سپورٹس کی طرف سے اسلم کے لیے دل سے دعا ہے کہ اللہ ان کی محنت میں برکت ڈالے، انہیں انجری سے محفوظ رکھے اور فٹبال کے میدان میں مزید کامیابیاں نصیب فرمائے۔ آمین!

مروت سپورٹس
Shahnawaz Janweera Zafeer Khan Farman Khan Aslam Khan Saeed Ullah Usman Khan

صبح کی ٹھنڈی ہوا، پرندوں کی میٹھی آواز اور سورج کی سنہری کرنیں… ہر نئی صبح اپنے ساتھ نئی امیدیں اور خوشیوں کے پیغام لاتی...
22/10/2026

صبح کی ٹھنڈی ہوا، پرندوں کی میٹھی آواز اور سورج کی سنہری کرنیں…
ہر نئی صبح اپنے ساتھ نئی امیدیں اور خوشیوں کے پیغام لاتی ہے۔
DI khan
مروت سپورٹس

Marwat sports Shahnawaz Janweera Farman Khan Muhammad Junaid Sohail Khan

22/10/2026

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس نے فجر کی نماز ادا کی، وہ اللہ کی حفاظت میں ہے۔
فجر کی دو رکعتیں دنیا اور جو کچھ دنیا میں ہے، اس سے بہتر ہیں۔

لکی مروت فٹبال کی پہچان، محبت اور بھائی چارے کا خوبصورت سفر شروع مروت سپورٹس کی طرف سے پہلی مرتبہ دل خوش ہوا ہے اپنے علا...
19/10/2026

لکی مروت فٹبال کی پہچان، محبت اور بھائی چارے کا خوبصورت سفر شروع

مروت سپورٹس کی طرف سے پہلی مرتبہ دل خوش ہوا ہے اپنے علاقے کی ٹیم کو اس انداز میں کھیلتے دیکھ کر۔ بس اسی طرح اپنے علاقے کی ٹیم کو میدان میں کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں۔
ٹی ایف اے کے محںت، امن بھائی چارے، اور ٹیلنٹ کو آگے لے کر ثمرات شروع ہوا ہے . شکریہ سب ممبرز

ٹی ایف اے لکی مروت کی فٹبال ٹیم پنجاب کے شہر لیہ میں ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئے ہیں

لکی مروت کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان فٹبالرز پر مشتمل ہماری ٹیم، ضلع لکی مروت کی نمائندگی کرتے ہوئے لیہ، پنجاب میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے میدان میں اترے گی۔ یہ صرف ایک فٹبال ٹیم نہیں، بلکہ ہمارے ضلع کے نوجوانوں کے خوابوں، جذبے، محنت اور کھیل سے محبت کی ترجمان ہے۔

فرمان بھائی کی جانب سے ڈی آئی خان میں شاندار مہمان نوازی اور پورے ٹیم کا استقبال کیا۔

پنجاب کی جانب سفر کے دوران ڈی آئی خان میں فرمان بھائی نے پوری ٹیم کی جس محبت، خلوص اور بہترین انداز میں مہمان نوازی کی، اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے ان کے شکر گزار ہیں۔

فرمان نے ثابت کیا کہ پشتون روایات میں مہمان نوازی صرف ایک رسم نہیں، بلکہ عزت، محبت اور بھائی چارے کی پہچان ہے۔ آپ کی اس محبت نے ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند کیے اور ان کے سفر کو مزید یادگار بنا دیا۔

ٹی ایف اے لکی مروت، ٹیم انتظامیہ، کھلاڑیوں اور ضلع بھر کےفٹبال شائقین کی جانب سے فرمان بھائی کو سلام اور دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں آپ جیسے محبت کرنے والے لوگ ہی کھیلوں کے ذریعے دلوں کو جوڑتے اور بھائی چارے کو فروغ دیتے ہیں۔

ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے جو اپنے ضلع کا نام روشن کرنے اور کھیل کے میدان میں اپنی پہچان بنانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ نوجوان اپنی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے ذریعے لکی مروت کا نام روشن کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہماری ٹیم کو کامیابی، عزت اور سرخروئی عطا فرمائے، ہر قدم پر حفاظت فرمائے اور کھلاڑیوں کی محنت کو کامیابی میں بدل دے۔ آمین!

ہم سب مل کر اپنی لکی مروت ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں اور اپنے نوجوانوں کو یہ پیغام دیں کہ لکی مروت کے لوگ اپنے ٹیلنٹ، اپنے کھلاڑیوں اور اپنے ضلع کے وقار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جیت ہماری ہو یا تجربہ حاصل ہو، اصل کامیابی اپنے ضلع کی نمائندگی کرنا، محبتیں بانٹنا اور کھیل کے ذریعے دلوں کو جوڑنا ہے یہی سب کچھ ہے

مروت سپورٹس
Marwat sports Shahnawaz Janweera Sohail Khan Farman Khan Abdullah Javed Marwat Insha Ullah Saifullah Khan Isa Khan Marwat Asim Khan Mateen Khan Tahir Yasir Khattak Zafeer Khan



رفیع اللہ عرف پی لالا ۔۔ ہمارے علاقے کا فخر ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو غربت اور مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں ...
18/10/2026

رفیع اللہ عرف پی لالا ۔۔ ہمارے علاقے کا فخر

ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو غربت اور مشکلات کے باوجود اپنے خوابوں کو مرنے نہیں دیتے۔ رفیع اللہ، جسے سب محبت سے پی لالا کہتے ہیں،

پی لالا افغان سیٹزن ( مہاجر ) ہیں اور اپنی پوری زندگی پاکستان کے چھوٹے شہر سرائے نورنگ میں گزاری۔ دن کو محنت مزدوری، اور شام کو فٹبال کا جنون یہی ان کی پہچان ہے۔

غربت اور مجبوریوں نے بڑے میدانوں تک جانے سے روکا، لیکن ان کے کھیل کے جذبے کو کبھی نہیں روک سکے۔
انہوں نے مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی اور جہاں بھی کھیلے، اپنی فٹنس، تیز رفتاری اور زبردست کھیل سے سب کے دل جیت لیے۔

پی لالا نہ صرف ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں بلکہ اخلاق، عاجزی اور اچھے رویے میں بھی سب کے لیے مثال ہیں۔
قد و قامت کے لحاظ سے اسپورٹس مین لک رکھتے ہیں، ہمیشہ فٹ رہتے ہیں اور میدان میں پورے جِذبے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

ہمیں فخر ہے کہ ہمارے علاقے کے میدان ایسے ہی ہیروز سے روشن ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پی لالا کو مزید کامیابیاں دے اور ان کی محنت کو ہمیشہ یاد کیا جائے ۔

موٹیویشن سب کھلاڑیوں کے لیے پی لالا کی کہانی ہے کہ اگر عزم اور محنت ہو تو حالات کبھی رکاوٹ نہیں بنتے۔

کل کے بڑے کھلاڑی آج کے چھوٹے میدانوں سے ہی نکلتے ہیں۔

مروت سپورٹس
Marwat sports Shahnawaz Janweera Farman Khan Sohail Khan Zafeer Khan Saifullah Khan Insha Ullah Asim Khan Ishaq Khan Miranshah

کچھ کھلاڑی کھیل کی وجہ سے دلوں کے اندر گھس جاتے ہیں شاہین ٹانک کے دو اسٹار پلئیر ۔۔عدنان مسعود اور سجیل بابر۔کچھ کھلاڑی ...
17/10/2026

کچھ کھلاڑی کھیل کی وجہ سے دلوں کے اندر گھس جاتے ہیں

شاہین ٹانک کے دو اسٹار پلئیر ۔۔عدنان مسعود اور سجیل بابر۔

کچھ کھلاڑی میدان میں صرف فٹبال نہیں کھیلتے، بلکہ اپنے کھیل، محنت، جذبے اور صلاحیتوں سے اپنے علاقے کی پہچان بن جاتے ہیں۔

شاہین ٹانک کے اسٹار فٹبالرز عدنان مسعود اور سجیل بابر بھی ایسے ہی کھلاڑی ہیں، جن کی سے فٹبال سے محبت، اتحاد اور کھیل کے خوبصورت جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔

فٹبال ایک ایسا کھیل ہے جہاں ٹیلنٹ کے ساتھ محنت، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور حوصلے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ میدان میں کھلاڑی کی اصل پہچان اس کا کھیل، اس کی جدوجہد اور اپنی ٹیم کے لیے اس کی وفاداری ہوتی ہے۔ ایسے نوجوان کھلاڑی ہی فٹبال کے مستقبل کی امید بنتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو اس کھیل سے محبت کرنا سکھاتے ہیں۔

عدنان مسعود اور سجیل آپ جیسے کھلاڑی اپنے بہترین کھیل اور مسلسل محنت سے نہ صرف اپنی ٹیم بلکہ پورے علاقے کے فٹبال کا نام روشن کرتے ہیں۔ آپ کا سفر نوجوان فٹبالرز کے لیے حوصلے اور امید کا پیغام ہے۔ منزل ان ہی کھلاڑیوں کو ملتی ہے جو اپنی محنت پر یقین رکھتے ہیں اور میدان میں آخری لمحے تک جدوجہد کرتے ہیں۔

مروت سپورٹس کی طرف سے شاہین ٹانک کے دونوں اسٹار کھلاڑیوں عدنان مسعود اور سجیل بابر کے لیے نیک خواہشات۔ اور دل سے دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، آپ کے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرے اور آپ کو فٹبال کی دنیا میں نئی بلندیوں تک پہنچائے۔ آمین

مروت سپورٹس
Shahnawaz Janweera Ishaq Khan Miranshah Muhammad Junaid Rizwan PT Chota Messi Naveed GK Khushal Khan Khushi Zafeer Khan

جس وقت یہ 2 اسٹار خان کلب غزنی خیل کے ساتھ کھیل رہے تھے۔۔ امداد اور سلمان فٹبال کے میدان میں بعض جوڑیاں ایسی ہوتی ہیں ۔ ...
16/10/2026

جس وقت یہ 2 اسٹار خان کلب غزنی خیل کے ساتھ کھیل رہے تھے۔۔ امداد اور سلمان

فٹبال کے میدان میں بعض جوڑیاں ایسی ہوتی ہیں ۔ جو کھیل کی تاریخ میں یادگار بن جاتی ہیں
فٹبال کی دنیا میں کچھ فارورڈز ایسی جوڑیاں بھی آتی ہیں جو کھیل کا نقشہ بدل دیتی ہیں۔ ہمارے علاقے کی شان، خان کلب غزنی خیل ( لکی مروت ) کے دو اسٹار پلئیر– امداد اور سلمان بھی ایسی ہی شاندار جوڑی ہیں۔

یہ دونوں جب میدان میں اترتے ہیں تو مخالف ٹیم کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن جاتے ہیں۔ امداد اپنی تیز ترین رفتار اور ڈرِبلنگ سے ڈیفنس کو توڑتا ہے اور سلمان دوڑنے کا ماہر اپنی جان لیوا فِنشنگ سے گیند کو سیدھا جالی میں پہنچا دیتا ہے۔ ان کی انڈرسٹینڈنگ دیکھ کر لگتا ہے جیسے دونوں ایک ہی سوچ اور ایک ہی دل سے کھیل رہے ہوں۔

ان کا کھیل ہمیں یاد دلاتا ہے انٹرنیشنل فٹبال کی مشہور فارورڈ جوڑی میسی اور سواریز (بارسلونا) – جہاں ایک موقع بناتا اور دوسرا اسے گول میں بدل دیتا۔

کریم بنزیما اور کرسٹیانو رونالڈو (ریال میڈرڈ) – جنہوں نے برسوں تک ایک ساتھ کھیل کر ٹیم کو کئی فتوحات دلوائیں۔
وین رونی اور کرسٹیانو رونالڈو (مانچسٹر یونائیٹڈ) جن کی شراکت نے فٹبال کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

ہم اج بھی برسوں سے فٹبال دیکھتے ہیں لیکن اس جیسے تیز ترین جوڑی ابھی تک نظر نہیں آرہا ۔

امداد اور سلمان بھی اسی جذبے کے ساتھ خان کلب غزنی خیل کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ یہ صرف کلب کی نمائندگی نہیں کر رہے تھے، بلکہ پورے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال بن گئے ہیں کہ اگر محنت اور ٹیم ورک ساتھ ہو تو چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر بھی بڑے خواب جیتے جا سکتا ہے

مروت سپورٹس
Shahnawaz Janweera Insha Ullah Isa Khan Marwat Mateen Khan

الفرینڈ فٹبال کلب نورنگ کے لیجنڈز پلئیر۔☘️اپنے دور میں فٹبال پر راج کرنے والے کھلاڑی اس میں آپ کون کون جانتے ہیں؟مروت سپ...
16/10/2026

الفرینڈ فٹبال کلب نورنگ کے لیجنڈز پلئیر۔☘️
اپنے دور میں فٹبال پر راج کرنے والے کھلاڑی
اس میں آپ کون کون جانتے ہیں؟

مروت سپورٹس
Shahnawaz Janweera Sohail Khan Saifullah Khan Abdullah Javed Marwat

دانیال خان بزن خیل بنوں سرزمینِ بنوں بزن خیل سے تعلق رکھنے والا باصلاحیت انٹرنیشنل فٹبالر دانیال خان اس وقت ماسٹر کلب بز...
15/10/2026

دانیال خان بزن خیل بنوں

سرزمینِ بنوں بزن خیل سے تعلق رکھنے والا باصلاحیت انٹرنیشنل فٹبالر دانیال خان اس وقت ماسٹر کلب بزن خیل، بنوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔ یہ وہ نوجوان کھلاڑی ہے جس نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور فٹبال سے بے پناہ محبت کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے۔ دانیال خان کے فٹبال سفر کا ایک اہم اعزاز یہ بھی ہے کہ وہ 2024 میں U17 پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ناروے کا دورہ کر چکا ہے، جو اس کے لیے یقیناً فخر اور اعزاز کی بات ہے۔

دانیال ایک باصلاحیت نوجوان ہے جو مڈفیلڈر اور فارورڈ دونوں پوزیشنوں پر اپنی بہترین کھیل کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس کا شاندار بال کنٹرول، بہترین ڈربلنگ، گیند پر مضبوط گرفت اور مخالف کھلاڑیوں کے دباؤ میں بھی کھیل کو سمجھنے کا انداز اس کی فٹبال مہارت کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ جب یہ گیند کے ساتھ آگے بڑھتا ہے تو اس کی نظریں صرف گیند پر نہیں بلکہ پورے کھیل پر ہوتی ہیں۔ ساتھی کھلاڑیوں کی پوزیشن کو سمجھنا، اٹیک کے لیے مناسب راستہ تلاش کرنا، بروقت پاس دینا اور فارورڈ کی حیثیت سے مخالف دفاع پر دباؤ ڈالنا اس کے کھیل کے اہم پہلو ہیں۔

مروت سپورٹس کی طرف سے دانیال کے لیے نیک تمنائیں۔ اللہ تعالیٰ دانیال خان کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اس کے ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کرے اور اسے مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کے مزید مواقع نصیب فرمائے۔ آمین!

مروت سپورٹس ⚽

میانوالی کی سر زمین پر الفرینڈ کلب نورنگ، لیجنڈ پلیئرز کی یادگار تصویر میرے خیال میں یہ سال 2002 میں ٹورنامنٹ کا چیمپئن ...
15/10/2026

میانوالی کی سر زمین پر الفرینڈ کلب نورنگ، لیجنڈ پلیئرز کی یادگار تصویر
میرے خیال میں یہ سال 2002 میں ٹورنامنٹ کا چیمپئن بنا تھا ۔
تصویر میں جاننے والے کے لیے کمنٹ سیکشن میں اپنا اظہار خیال ضرور کریں ۔

مروت سپورٹس ⚽
Marwat sports Shahnawaz Janweera Sohail Khan Farman Khan Zafeer Khan Ishaq Khan Miranshah Saifullah Khan Abdullah Javed Marwat

Address

Street 16
Riyadh
12211

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Marwat sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Marwat sports:

Shortcuts

Share

Category