31/05/2026
احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں اور دنیا کے سب سے زیادہ کراوڈ کے سامنے رائل چیلنجرز بنگلور نے وراٹ کوہلی کی شاندار اننگز کے باعث گجرات ٹائٹنزکو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل کا مسلسل دوسرا ٹائٹل اپنے نام کر لیا وراٹ کوہلی نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ کرکٹ کی دنیا کے وہ بے تاج بادشاہ ہیں کرکٹ کی دنیا میں اگر کہیں بہترین بلے بازوں کی کوئی فہرست آئے گی تو وراٹ کوہلی کا نام ہمیشہ سے اوپر ہوگا وراٹ کوہلی ہمیشہ سے بنگلور فرینچائز کی طرف سے کھیلتے رہے اٹھارہ سال وہ ہارتے رہے لیکن اس کے بعد وہ مسلسل دو دفعہ یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں پچھلی دفعہ بھی جیتے تھے اس دفعہ بھی جیتے ہیں لوگوں نے بہت مذاق اڑایا ٹرول کیا لیکن وراٹ کوہلی ڈٹے رہے انہوں نے اپنی فرینچائز کو نہیں بدلا اور اسی فرینچائز میں کھیلتے رہے اور رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی ہر بار ان کو ریٹن کیا اس طرح آخر کار انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کو نہ صرف ایک ٹائٹل بلکہ مسلسل دو ٹائٹل جتوا کر دے دیے وراٹ کوہلی اور رائل چیلنجرز بنگلور کا سفر بہت شاندار رہا بے شک وراٹ کوہلی 18 سال تک نہیں جیت جتوا سکے تھے لیکن آخر کار وراٹ کوہلی نے ثابت کر دیا کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی چوائس بہترین تھی کہ انہوں نے وراٹ کوہلی کو ہمیشہ سے ریٹن کیا اور وراٹ کوہلی نے بھی آخر کار اپنا لوہا منوا دیا اور 2 مرتبہ چیمپئن بنا دیا
ویل ڈن وراٹ کوہلی ویل ڈن آر سی بی