17/09/2025
ساؤتھ وزیرستان لوئر وانا –
"سپورٹس ہے امن کا نام، سپورٹس ہے اتفاق اور اتحاد کا پیغام"
ایم پی اے عجب گل وزیر کی خصوصی ہدایت پر وانا (SWS) گراؤنڈ میں آل کے پی کے فیم اکیڈمی ٹورنامنٹ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد وزیرستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا، خوش دیکھنا، اور علاقے میں امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔
ٹورنامنٹ میں نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی، جس سے یہ ثابت ہوا کہ وزیرستان کا نوجوان باصلاحیت ہے اور اگر اُسے مواقع دیے جائیں تو وہ ہر میدان میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔