11/09/2024
رائل بیڈمنٹن کلب وہاڑی کی جانب سے چھ ستمبر یوم دفاع کے موقع پر ڈویژن کی سطح پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں وہاڑی میلسی بورے والا عارف والا اور دیگر اضلاع سے ٹیموں نے شرکت کی ۔
ٹورنامنٹ کو ارگنائز بی این این بیڈمنٹن اکیڈمی نے کیا . MAXX SPORTS اس ٹورنامنٹ کے مین سپانسر تھے ۔اور دیگر سپانسر میں اینٹو کیمیکلز پیٹرون اور کرسپی کاٹج ، مدینہ کولڈ سٹور
حاجی تاج دین سلطان گھی والے کا تعاون ساتھ رہا ۔ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ہر دل عزیز حاجی جبّار صاحب
دلوں کی جان شیخ قاسم عزیز صاحب ، نوجوانوں کی جان میاں تجمل صاحب اور رضوان صاحب تھے ۔
ان کی امد نے ٹورنامنٹ کو چار چاند لگا دیے ۔
اور ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں کپتان راشد رشید رائل بیڈمنٹن کلب اور رائل بیڈ مٹن کلب کے ممبران کے ساتھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن تحصیل وہاڑی کے تمام دوستوں نے اپنی انتھک محنت سے اس کو کامیاب بنایا ۔
تمام ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔