Captain Annoucement From SCB (Sargay Circket Board)
Tri series
20/05/2026
سرگۓ کرکٹ بورڈ کی طرف سے بڑی خبر 🔥
سرگۓ کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہیکہ اس بار بڑی عید پر دو ٹیموں کے درمیان ٹراںٔی سیریز کھیلی جاۓ جس میں دونوں ٹیمز سرگۓ کی ہی ہونگی اس سیریز سے کافی سارے ینگ اسٹار اُبھر کر سامنے آۓ گے اور ینگ ٹیلنٹز کو کافی کچھ سیکھنے کو بھی ملے گا ۔
Zalmi Star Sargay Vs Kings Star Sargay
14/04/2026
پشاور زلمی نے باضابطہ طور پر HBL PSL 11 کے ٹیبل ٹاپرز کے طور پر تخت سنبھالا۔ بابر اعظم کے سب سے کامیاب کپتان کے طور پر سامنے سے قیادت کرنے والے اور ٹاپ سٹیٹس کو صاف کرنے والے اسکواڈ کے ساتھ، زلمی کی میراث نئی بلندیوں تک پہنچ گئی۔
02/04/2026
**سرگے سپر لیگ (SSL) – ایک یادگار روداد**
سرگے کی سرزمین ہمیشہ سے کھیلوں، خاص طور پر کرکٹ، کا گہوارہ رہی ہے۔ اسی جذبے کو مزید فروغ دینے کے لیے **SSL (سرگے سپر لیگ)** کا انعقاد کیا گیا، جس نے نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا بلکہ شہر میں کھیلوں کا نیا جوش بھی پیدا کیا۔
(SSL )
کا آغاز ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا، جس
میں مختلف ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم اپنے علاقے اور کمیونٹی کی نمائندگی کر رہی تھی، جس سے مقابلوں میں دلچسپی اور جوش کئی گنا بڑھ گیا۔ میدان میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، تماشائیوں کا جوش و خروش، اور ہر میچ کی سنسنی خیز فضا اس لیگ کو یادگار بنا گئی۔
لیکن اس کامیابی کے پیچھے اصل کردار **SSL کمیٹیز** کا تھا، جنہوں نے ہر مرحلے پر اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے نبھائیں۔
SSL کمیٹیز کا نمایاں کردار
**1. آرگنائزنگ کمیٹی:**
یہ کمیٹی لیگ کی بنیاد تھی۔ اس نے شیڈول ترتیب دیا، ٹیموں کی رجسٹریشن کروائی، اور تمام انتظامی معاملات کو سنبھالا۔ اگر یہ کمیٹی نہ ہوتی تو لیگ کا انعقاد ممکن نہ تھا۔
**2. ڈسپلن کمیٹی:**
کرکٹ میں نظم و ضبط انتہائی اہم ہوتا ہے۔ اس کمیٹی نے کھلاڑیوں کے رویے، امپائرز کے فیصلوں کا احترام، اور میدان کے قواعد کو یقینی بنایا۔ اس کے باعث پورا ٹورنامنٹ خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔
**3. میڈیا اینڈ کوریج کمیٹی:**
اس کمیٹی نے SSL کو شہر بھر میں مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا اپڈیٹس، میچ ہائی لائٹس، اور کھلاڑیوں کے انٹرویوز کے ذریعے لوگوں کو ہر لمحے باخبر رکھا گیا۔
**4. فنانس کمیٹی:**
لیگ کے اخراجات، اسپانسرشپ، اور انعامات کی تقسیم اس کمیٹی کی ذمہ داری تھی۔ شفافیت اور ایمانداری کے ساتھ مالی معاملات چلانا اس کی بڑی کامیابی تھی۔
**5. گراؤنڈ اینڈ لاجسٹکس کمیٹی:**
گراؤنڈ کی تیاری، پچ کی دیکھ بھال، اور کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا اس کمیٹی کا کام تھا۔ بہترین انتظامات کی وجہ سے کھلاڑیوں نے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی۔
# # # اختتامیہ
SSL صرف ایک کرکٹ ٹورنامنٹ نہیں بلکہ ایک ایسا پلیٹ فارم ثابت ہوا جس نے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔ اس لیگ کی کامیابی میں جہاں کھلاڑیوں کی محنت شامل تھی، وہیں **SSL کمیٹیز** کی انتھک محنت، نظم و ضبط، اور بہترین منصوبہ بندی بھی نمایاں رہی۔
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اگر اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی SSL کا انعقاد ہوتا رہا تو یہ لیگ نہ صرف سرگے بلکہ پورے پاکستان میں اپنی پہچان بنا سکتی ہے
01/04/2026
امجد بھائی — کرکٹ کا خاموش ہیرو 🏏🔥
گاؤں سرگے کے امجد بھائی وہ نام ہیں
جو خود نہیں چمکتے… دوسروں کو چمکاتے ہیں ✨
باغوانچواہ گراؤنڈ سے شروع ہونے والا سفر،
آج کئی لیگز کی کامیابیوں تک پہنچ چکا ہے 💪
شاید اسکور کارڈ میں ان کا نام نہ ہو…
لیکن ہر جیت کے پیچھے انہی کی محنت، قیادت اور خلوص ہوتا ہے ❤️
نوجوان کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم دینا،
ان پر یقین کرنا اور انہیں آگے بڑھانا —
یہی امجد بھائی کی اصل پہچان ہے 🙌
اصل ہیرو وہی ہوتا ہے
جو خود پیچھے رہ کر دوسروں کو آگے بڑھائے 💯
🏏
31/03/2026
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
پشاور زلمی اسکواڈ کی قومی لباس اور ویسٹ کوٹ میں باوقار انٹری
جاوید آفریدی کی جانب سے اسکواڈ کو شال اور چترالی ٹوپی کا تحفہ
غیر ملکی کرکٹرز کا روایتی تحفوں پر پسندیدگی اور خوشی کا اظہار
30/03/2026
30/03/2026
SSL SEASON 01
ایس ایس ایل سیزن 01 میں ایک خاموش ہیرو کی داستان ،،
ایس ایس ایل میں کئی کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا وہاں ایک ایسا خاموش غیر معمولی پلئیر ذاہد بھی سامنے آیا جس نے اپنی کارکردگی سے پورے ٹورنامنٹ کو چار چاند 🌙 لگایا اس نے صرف بیٹنگ میں نہیں ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی اپنی پوری زمےداری نبھائی ذاہد کی بیٹنگ کو پورا ٹورنامنٹ دیکھنے والوں کے لئے ایک خوبصورت منظر پیش کرتی رہی انہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں پورے اعتماد و صبر کے ساتھ کے ساتھ اپنی ٹیم کو مظبوط آغاز فراہم کیا انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں پلئیر آف ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا انکی دلکش اننگز میں فلک بوس چھکوں کی گونج سنائی دیتی رہی اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 230 رنز بنانے والے ذاہد ایک نیا ٹیلنٹڈ پلئیر سامنے آیا اس ٹورنامنٹ کا حقیقی خاموش ہیرو زاہد ہی تھے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کیا
29/03/2026
SSL SEASON 01
ایس ایس ایل سیزن 01 کے حوالے سے اہم معلومات ،،،،،،،،
یہ لیگ سرگئے کرکٹ گراؤنڈ باغوانچواہ میں منعقد ہوئی اس میں 58 پلئیر نے رجسٹریشن کروائی اور 6 کیپٹن نے رجسٹریشن کروائی اس کے بعد 6 ٹیمیں بنائی گئی اس میں پہلے مرحلے میں 15 میچز کھیلے گئے اس کے بعد سپر فور میں 3 میچز اور پھر فائنل میچ کھیلا گیا ایس ایس ایل میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے سب سے بڑا مقابلہ دوسرا سیمی فائنل شاہین سٹار 🌟 سرگئے vs فوٹان سٹرائیکر سرگئے کے درمیان کھیلا گیا شاہین سٹار 🌟 سرگئے نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چار اوور میں 64 رنز بنائے اور 65 رنز کا ہدف دیا جوابی کارروائی میں فوٹان سٹرائیکر نے بھی 64 ہی رنز بنائے فیصلہ سپر اوور میں ہوا فوٹان سٹرائیکر نے 21 سکور بنائے اور شاہین سٹار 🌟 نے سپر اوور کی آخری بال پر چھکا لگا کر فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کیا اور بلآخر فائنل میچ بھی شاہینوں کے نام رہا
Be the first to know and let us send you an email when SSN Sports News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.