03/05/2023
زبیدہ امان فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ غازی اپڈیٹ
جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں صوابی سٹار اور مومن پور حضرو کا سیمی فائنل میچ بارش کی وجہ سے روک گیا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے امپائرز نے ٹاس کے بعد فیصلہ کیا کہ خراب موسم کی وجہ سےمیچ جہاں پر بھی رکا تو میچ اسی جگہ سے سٹارٹ ہوگا چاہے پہلی اننگز ہو یا دوسری۔ ٹاس حضرو نے جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ چھے اوورز میں 72 رنز کا ٹارگٹ دیا۔دوسری اننگز شروع ہونے سے پہلے بارش شروع ہوئی اور میچ مکمل نہ ہوسکا۔ پھر حضرو والوں نے رولا ڈال دیا کہ میچ سرے سے ہوگا اور وجہ یہ بتادی کہ کپتان اس بات سے بے خبر تھا حالانکہ امپائر نے ان کے دونوں اوپنرز بیٹسمینوں کو بتادیا تھا۔ پھر امپائر نے ان کے پاولین کی طرف اشارہ کرکے ان کے کپتان کو بلایا اس نے خود آنے کی بجائے ماجد بالر کو بھیجا امپائر نے اس کو بھی یہی بات بتادی۔ لیکن کم سکور کی وجہ سے وہ دوبارہ میچ کے لیے دباو ڈال رہے تھے کمیٹی نے پوسٹ بھی لگائی کہ امپائرز کے فیصلے کے مطابق میچ اسی جگہ سے ہوگا۔ لیکن پھر حضرو والوں کی بار بار اسرار پر کمیٹی نے ایک جرگہ تشکیل دیا اور صوابی سٹار کو ریکویسٹ کی کہ اس مسئلے کو مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔ بہت بحث اور دوستی یاری کی وجہ سے صوابی والے اس فیصلے پر راضی ہوگئے کہ حضرو کو تین اوورز کے بعد مزید چار اوورز کرائنگے اور پہلے تین اوورز میں ان کا جتنا سکور تھا اور جو کھلاڑی آوٹ تھے وہی سے میچ سٹارٹ ہوگا صوابی سٹار حق بات پر ہونے کے باوجود اس فیصلے کے لیے راضی ہوگئے تاکہ ٹورنامنٹ احسن طریقے سے احتتام پذیر ہوجائے۔ اس جرگے میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ صوابی والوں نے بڑے ظرف کا مظاہرہ کیا اب اگر حضرو والے اس بات سے انکاری ہوگئے تو صوابی کو سیمی فائنل میچ جیتا ہوا دیا جائے گا۔ اب حضرو والے مزید غیر منصفانہ ڈیمانڈ کررہے ہیں اور کمیٹی کے کچھ ارکان ان کا ساتھ دے رہے ہیں کہ آپ یہ بات مان لیں۔ حالانکہ یہ سراسر زیادتی ہے۔ ہم اس پوسٹ کے ذریعے انھیں بتانا چاہتے ہیں کہ ان دو فیصلوں ( کہ میچ وہی سے شروع ہو۔ یا جرگے نے جو فیصلہ کیا تھا) کے علاوہ کسی بھی دوسرے فیصلے کے لیے تیار نہیں ۔ اگر ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس کی ساری ذمہ داری کمیٹی پر ہوگی جو حق فیصلہ کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔ منجانب آل صوابی سٹار وسپوٹران