01/10/2026
📢 اہم اعلان برائے تمام کھلاڑیانِ یونین کونسل شیخ جانہ 🏏
شیخ جانہ پریمیئر لیگ (Sheikh Jana Premier League)
تمام کھلاڑیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شیخ جانہ پریمیئر لیگ کے لیے پلیئرز رجسٹریشن فارم جمع کروانے کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔
📅 فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ: 15 اکتوبر 2026ء
تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے پہلے اپنے رجسٹریشن فارم مکمل کرکے یوسف اسٹیشنری، اسماعیل خیل میں جمع کروائیں۔
فارم فیس 500 روپے
یونین کونسل شیخ جانہ کے تمام کھلاڑیوں سے خصوصی درخواست ہے کہ وہ بروقت اپنے فارم جمع کروائیں تاکہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
⚠️ نوٹ: آخری تاریخ کے بعد فارم جمع کروانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، لہٰذا تمام کھلاڑی بروقت فارم جمع کروانے کو یقینی بنائیں۔