20/07/2026
🏆🏏 ملک آباد کرکٹ ٹورنامنٹ — فائنل میں پابینی کی شاندار فتح! 🏏🏆
آج ملک آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پابینی کرکٹ ٹیم اور ملک آباد کرکٹ ٹیم کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا۔
ملک آباد کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پابینی کرکٹ ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور صرف 4.5 اوورز سے فائنل میچ اپنے نام کر لیا! 🔥🏆
پابینی کی جانب سے پہلے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، جبکہ بعد میں توصیف اور احسان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو بہت جلد اور شاندار انداز میں فتح سے ہمکنار کیا۔ 👏🏏
💚 بہت عرصے بعد پابینی کرکٹ ٹیم نے گاؤں سے باہر کسی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ یہ صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ پابینی کے نوجوانوں کی محنت، جذبے اور صلاحیتوں کی جیت ہے۔
یہ کامیابی پابینی کرکٹ ٹیم، پابینی کے نوجوانوں اور پوری پابینی کی کامیابی ہے۔ 💪🏆
🎉 مبارک ہو پابینی! 🎉
⭐