22/08/2026
🏑 فخرِ سندھ، فخرِ پاکستان 🇵🇰
Empower Women Sports Academy کی باصلاحیت ہاکی پلیئر شماعلہ گل کا پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کے کیمپ میں انتخاب ہمارے لیے انتہائی قابلِ فخر لمحہ ہے۔
سندھ کے ضلع خیرپور سے تعلق رکھنے والی شماعلہ اس وقت پاکستان ٹیم کے کیمپ میں بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ پریکٹس کر رہی ہیں، جہاں وہ Under-21 AHF Cup کے لیے قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کی جدوجہد کر رہی ہیں۔
ہمیں شماعلہ کی صلاحیت، محنت اور جذبے پر پورا یقین ہے اور ہم پُرامید ہیں کہ وہ پاکستان کی قومی ٹیم میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گی۔ 🇵🇰🏑
شماعلہ گل! آپ کے لیے ہماری دلی دعائیں اور نیک تمنائیں۔
Best of Luck! ⭐
محنت جاری رکھیں، پاکستان کا نام روشن کریں۔
Empower Women Sports Academy
Empowering Girls • Changing Futures 💚🇵🇰