جانثاران وزیر محمد خان روندو

جانثاران وزیر محمد خان روندو استحکام پاکستان پارٹی کے نامزد اُمیدوار برائے حلقہ 4 روندو، سکردو

عوامی خدمت، جمہوری اقدار اور ترقی کے عزم کے ساتھ میدان میں انشاءاللہ

تورمک کی محبت، عوام کا اعتماد اور خدمت کا عزمچہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر محمد خان وزیر نے تورمک سینٹر میں مجلسِ عزا...
04/08/2026

تورمک کی محبت، عوام کا اعتماد اور خدمت کا عزم

چہلمِ حضرت امام حسینؑ کے موقع پر محمد خان وزیر نے تورمک سینٹر میں مجلسِ عزا اور جلوسِ چہلم میں شرکت کی اور بعد ازاں اہلِ تورمک سے ملاقات کرتے ہوئے حالیہ انتخابات میں بے مثال محبت، اعتماد اور تمام امیدواروں میں سب سے زیادہ ووٹ دے کر عزت بخشنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا:
“میں آپ کا نمائندہ نہیں بلکہ آپ کا خادم ہوں۔ اقتدار ہو یا نہ ہو، عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔ تورمک کے سیلاب متاثرین کے حقوق، بحالی اور انصاف کے لیے ہر متعلقہ ادارے کے سامنے آپ کی آواز بنوں گا اور آخری دم تک آپ کے جائز حقوق کی جدوجہد جاری رکھوں گا۔”

تورمک کی باشعور عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا، وہ صرف ایک ووٹ نہیں بلکہ خدمت، دیانت اور عوامی سیاست پر یقین کا اظہار ہے۔ ان شاء اللہ یہ رشتہ مزید مضبوط ہوگا اور عوامی خدمت کا یہ سفر پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
جئے محمد خان وزیر
جئے آئی پی پی

04/08/2026

چہلمِ کربلا ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے حق، انصاف، صبر اور عزتِ نفس کی خاطر عظیم قربانیاں دیں۔ کربلا صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کے لیے یہ پیغام ہے کہ باطل کے سامنے جھکنے کے بجائے حق پر ثابت قدم رہنا ہی اصل کامیابی ہے۔ آئیے، اس موقع پر حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کریں، ان کے بلند کردار سے سبق حاصل کریں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں بھی سچائی، انصاف، صبر اور اخلاص کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

25/07/2026

طورمک کے غیور عوام اس کٹھن وقت میں اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی صورتحال کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ اور منتخب نمائندے میدان میں نظر نہیں آ رہے۔ صرف سوشل میڈیا پر ہمدردی کے بیانات کافی نہیں، عوام کو عملی مدد کی ضرورت ہے۔
اگر حقیقت جاننی ہے تو طورمک کے متاثرہ لوگوں کی اپنی زبان سے ان کی مشکلات سنیں۔ ۔

,

روندو، خصوصاً تورمک، میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے عوام کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سڑکیں، پل، پیدل راستے، واٹر چینلز...
25/07/2026

روندو، خصوصاً تورمک، میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے عوام کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سڑکیں، پل، پیدل راستے، واٹر چینلز، آبپاشی کا نظام، مکانات، کھیت، باغات اور زرعی اراضی تباہ ہو چکی ہے۔ سینکڑوں خاندان آج بھی مشکلات، بے بسی اور پریشانی کی کیفیت میں زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ صرف قدرتی آفت نہیں بلکہ ایک انسانی المیہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے فوری، مؤثر اور ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز میں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے متاثرہ عوام کے تحفظات اور مطالبات ان تک پہنچائے۔ میں نے واضح طور پر مطالبہ کیا کہ خصوصاً تورمک سمیت روندو کے تمام متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں، واٹر چینلز، آبپاشی کے نظام اور دیگر بنیادی سہولیات کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر فوری شروع کی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

میں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ جن غریب خاندانوں کے مکانات، کھیت، باغات، درخت اور دیگر املاک سیلاب کی نذر ہو گئے ہیں، انہیں حکومتی پالیسی اور قانون کے مطابق فوری مالی امداد، مکمل معاوضہ اور بحالی کا پیکیج فراہم کیا جائے۔

انشااللہ میں آج گلگت پہنچے گا تو متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے روندو کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کروں گا۔ میں اپنے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی آواز ہر فورم پر بلند کرتا رہوں گا۔ اقتدار ہو یا نہ ہو، عوام کی خدمت اور ان کے حقوق کی جدوجہد میرا فرض بھی ہے اور میرا عہد بھی۔ میں اپنے لوگوں کو مشکل کی اس گھڑی میں کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا۔

میرا حکومتِ گلگت بلتستان اور اربابِ اختیار سے پُرزور مطالبہ ہے کہ تورمک کو فوری طور پر آفت زدہ (Calamity-Hit) علاقہ قرار دیا جائے اور تورمک، ستک سمیت روندو کے تمام متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر ریلیف، بحالی اور تعمیرِ نو کا جامع آپریشن شروع کیا جائے۔
یہ وقت سیاست یا دعووں کا نہیں، بلکہ خدمت، ہمدردی اور عملی اقدامات کا ہے
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ گلگت بلتستان، خصوصاً تورمک، ستک اور پورے روندو کو ہر قسم کی قدرتی آفات سے محفوظ رکھے، متاثرہ خاندانوں کو صبر، حوصلہ اور آسانیاں عطا فرمائے، اور جلد از جلد ان کے معمولاتِ زندگی بحال ہوں۔

ایمرجنسی اسکیموں کی تقسیم سفارش اور مخصوص افراد کو نوازنے کے بجائے صرف میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائ

عوام کے حقوق کی آواز ہمیشہ بلند رہے گی۔

محمد خان وزیر استحکام پارٹی روندو

25/07/2026

طورمک ڈوب رہا ہے، مگر وقت حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
سیلاب زدہ علاقہ طورمک کے عوام حکومتی بے حسی اور عدم توجہی کے خلاف احتجاج پر مجبور ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل سیلابی تباہی نے لوگوں کے گھر، زمینیں، فصلیں، سڑکیں اور ذرائع معاش تباہ کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ اب تک مؤثر حکومتی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔ ایسے سنگین بحران میں صرف نمائشی اقدامات کافی نہیں، بلکہ فوری اور عملی کارروائی کی ضرورت ہے۔
ہم حکومتِ گلگت بلتستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں۔بھاری مشینری کے ذریعے سڑکیں اور رابطہ بحال کیا جائے۔متاثرہ خاندانوں کو فوری مالی امداد اور عارضی رہائش فراہم کی جائے۔مستقل بنیادوں پر حفاظتی بند اور دیگر ضروری منصوبے شروع کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے نقصانات سے بچا جا سکے۔طورمک کے عوام کو مزید آزمائش میں نہ ڈالا جائے۔ اب وقت وعدوں کا نہیں، عملی اقدامات کا ہے۔


Address

Sukkur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جانثاران وزیر محمد خان روندو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share