24/08/2026
*کلاس 4 تا 9 کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ اور داخلہ ٹیسٹ کا اعلان:*
*ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسکولز بلوچستان کی جانب سے پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز، کوئٹہ کے Ma’arif Admission & Scholarship Test (MAGIS) کے انعقاد کے حوالے سے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔*
*نوٹیفکیشن کے مطابق کلاس 4 تا 9 کے طلبہ و طالبات اس ٹیسٹ میں شرکت کے اہل ہوں گے۔ ٹیسٹ کا مقصد داخلے کے ساتھ ساتھ مستحق اور قابل طلبہ کو اسکالرشپ کے مواقع فراہم کرنا ہے۔*
*رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 25 اکتوبر 2026*
*ٹیسٹ کی تاریخ: 1 نومبر 2026*
*اہل کلاسز: 4، 5، 6، 7، 8 اور 9*
*مقام: پاک ترک معارف کوئٹہ مین کیمپس*
*ریجن: کوئٹہ ریجن*
*انتخاب کا عمل تحریری ٹیسٹ، کامیاب امیدواروں کے انٹرویو اور بعد ازاں داخلہ/اورینٹیشن کے مراحل پر مشتمل ہوگا۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو داخلے اور اسکالرشپ کے لیے مزید مراحل سے گزارا جائے گا۔*
*ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان نے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ یہ اطلاع تمام متعلقہ اور اہل طلبہ تک پہنچائی جائے۔*
https://whatsapp.com/channel/0029VbCgZKU1yT2DtRHSxl35
https://www.facebook.com/share/18dVLbxXhA/