29/12/2025
ہم پارٹنر سپورٹس کلب کمان باغ مہدی آباد کی جانب سے آل کھرمنگ شہید غلام مہدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے شاندار اور کامیاب انعقاد پر شہباز سپورٹس کلب کھر مہدی آباد کی پوری منیجمنٹ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف شہید غلام مہدی کو زبردست خراجِ عقیدت ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت، صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ثابت ہوا۔ اس طرح کے ایونٹس باہمی بھائی چارے، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران شفاف انتظامات، کھلاڑیوں کے لیے بہتر سہولیات، شائقین کے لیے پُرامن اور پُرلطف ماحول اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ اگر نیت خالص اور قیادت مضبوط ہو تو محدود وسائل میں بھی بڑے اور یادگار ایونٹس منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی شہباز سپورٹس کلب اسی جذبے اور عزم کے ساتھ ایسے معیاری ٹورنامنٹس کا انعقاد کرتا رہے گا تاکہ ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں اور معاشرہ صحت مند سرگرمیوں سے مزید مضبوط ہو۔
منجانب:
Chairman PSC: Khadim Hussain