Olding Center Sports Club - Reg. Sakrdu

Olding Center Sports Club - Reg. Sakrdu This is Sports Club working to promote sports activities in the area as well as working as an NGO for Development of Youth in Skardu.

Raja Saleem
20/10/2025

Raja Saleem

الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب اور سندوس سپورٹس کلب کے آفیشلز اور ٹیم کپتان  ٹرافی وصول کرنے  کے بعد گروپ فوٹو۔۔۔
26/09/2025

الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب اور سندوس سپورٹس کلب کے آفیشلز اور ٹیم کپتان ٹرافی وصول کرنے کے بعد گروپ فوٹو۔۔۔

اعلامیہ:آج مورخہ 26 ستمبر 2025 بوقت 3:30 بجے سٹی اِن ہوٹل میں *بلتستان اسپورٹس وینچر* کی جانب سے الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب...
26/09/2025

اعلامیہ:
آج مورخہ 26 ستمبر 2025 بوقت 3:30 بجے سٹی اِن ہوٹل میں *بلتستان اسپورٹس وینچر* کی جانب سے الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب اور سندوس سپورٹس کلب کے مابین تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقسیم انعامات کی تقریب سے قبل دونوں کلبوں کے مابین ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں دونوں کلب کے چیئرمین، صدور اور کابینہ کے اراکین اور ٹیم کیپٹن نے خصوصی شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد حالیہ میچ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر تبادلہ خیال اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا تھا۔

میٹنگ میں دونوں جانب سے اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس بات پر متفقہ رائے سامنے آئی کہ کھیل کا اصل مقصد دوستی، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے، نہ کہ کشیدگی یا تنازعات۔

دوران اجلاس سندوس اسپورٹس کلب نے اعلیٰ ظرفی اور اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے، حالیہ مقابلے میں الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب کو فاتح قرار دیتے ہوئے ونر ٹرافی ان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ایک بڑا قدم تھا جس نے کھیل کے میدان میں بردباری اور بڑائی کی روشن مثال قائم کی۔ ہم سندوس اسپورٹس کلب کے اس رویے کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ جذبہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

میٹنگ خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس نے دونوں کلبوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا اور مستقبل میں کھیل کے ذریعے باہمی احترام و تعاون کے نئے دروازے کھولے۔

*تقسیم انعامات:*
میٹنگ کے فوراً بعد بلتستان اسپورٹس وینچر کی جانب سے ٹورنامنٹ کی تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر نہ صرف ونر ٹرافی الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب کے حوالے کی گئی بلکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی کیش انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

*یہ تقریب ایک پُروقار اور خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس نے کھلاڑیوں کے درمیان مثبت جذبات کو مزید تقویت بخشی اور یہ پیغام دیا کہ کھیل جیت یا ہار سے بڑھ کر برداشت، تعاون اور بھائی چارے کا نام ہے۔*

الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب اور سندوس سپورٹس کلب  کے مابین افہام و تفہیم کے بعد گروپ فوٹو ۔۔
22/09/2025

الڈینگ سینٹر سپورٹس کلب اور سندوس سپورٹس کلب کے مابین افہام و تفہیم کے بعد گروپ فوٹو ۔۔

صلح کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہی ۔۔۔القران
22/09/2025

صلح کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہی ۔۔۔القران

Chairman (OCSC) Syed Sakhawat Shah        Hadi Hasan and Syed Tehzeeb ul Hasan ...
20/09/2025

Chairman (OCSC) Syed Sakhawat Shah Hadi Hasan and Syed Tehzeeb ul Hasan ...

Tajammul Hasan  Munna ..
20/09/2025

Tajammul Hasan Munna ..

Saqlain MAMU and Abbas
20/09/2025

Saqlain MAMU and Abbas

Semi final olding Center Junior FC vs Ali Abad FC ..
20/09/2025

Semi final olding Center Junior FC vs Ali Abad FC ..

Address

Olding
Skardu
16100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Olding Center Sports Club - Reg. Sakrdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category