Olding Green Official

Olding Green Official کھیلوں کے رشتے دوستی کے ناطے

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون!الڈینگ گرین کے سابق مایہ ناز پلئیر و کوچ و موجودہ سینئر ممبر جناب ذکاوت حسین خالو پی کے جواں ...
30/01/2025

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون!
الڈینگ گرین کے سابق مایہ ناز پلئیر و کوچ و موجودہ سینئر ممبر جناب ذکاوت حسین خالو پی کے جواں سال بیٹا شمشیر علی کی ناگہانی موت پر پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
ہماری دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی اخروی زندگی کے منازل آسان فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین یارب العالمین ۔
شریکِ غم
چیرمین و ممبران الڈینگ گرین سپورٹس کلب سکردو۔

بلتستان کے اولین فوٹو گرافر و ویڈیو گرافر اور الڈینگ گرین سپورٹس کلب کے سینئر پلیئر وزیر سنگے علی کے والد وزیر محمد شریف...
02/12/2024

بلتستان کے اولین فوٹو گرافر و ویڈیو گرافر اور الڈینگ گرین سپورٹس کلب کے سینئر پلیئر وزیر سنگے علی کے والد وزیر محمد شریف کے انتقال پر پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین ۔
شریکِ غم
چیئرمین و ارکان الڈینگ گرین سپورٹس کلب سکردو ۔

چیرمین نیورنگاہ سپورٹس کلب جناب وزیر مختار انجم کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر مغموم دل کے ساتھ پسماندگان کی خدمت می...
31/12/2023

چیرمین نیورنگاہ سپورٹس کلب جناب وزیر مختار انجم کے جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت پر مغموم دل کے ساتھ پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللّہ تعالیٰ اس عظیم سانحے پر پسماندگان بالخصوص وزیر مختار انجم کو صبر وتحمل عنایت فرمائے اور ان کے جواں سال فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عنایت فرمائے آمین ۔
شریک غم
چیرمین و جملہ اراکین الڈینگ گرین سپورٹس کلب ۔

دسویں برسی مرحوم وزیر علی نقی حسین آباد سابق پلیئر و چیرمین الڈینگ گرین کلب! مرحوم وزیر علی نقی آف حسین آباد کا شمار الڈ...
29/12/2023

دسویں برسی مرحوم وزیر علی نقی حسین آباد سابق پلیئر و چیرمین الڈینگ گرین کلب!
مرحوم وزیر علی نقی آف حسین آباد کا شمار الڈینگ گرین کے بانیان میں ہوتا ہے ۔ آپ اپنے دور کے بہترین فٹ بال و ہاکی کے پلیئر رہے۔ فٹ بال میں فل بیک کی پوزیشن پر کھیلتے تھے لیکن جب بھی ٹیم کو ضرورت پڑی آپ سینٹر فاروڈ کی پوزیشن پر کھیلتے اور الڈینگ گرین کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرتے۔ آپ کا شمار ان پلیروں میں ہوتا تھا جن کے نا صرف الڈینگ گرین کے تمام پلیئرز احترام کرتے تھے بلکہ بلتستان کی چوٹی کے کلبوں کے تمام پلیئرز یکساں طور پر آپ کی بڑائی کو تسلیم کرتے تھے۔
آپ ایک عرصے تک الڈینگ گرین کے فٹ بال و ہاکی کی ٹیم کی قیادت کرتے رہے۔
آپ کا شمار الڈینگ گرین کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے اور آپ کی قیادت میں الڈینگ گرین کلب عرصے تک ناقابل شکست رہی۔ فٹ بال و ہاکی سے ریٹائرمنٹ کے بعد آپ الڈینگ گرین سپورٹس کلب کے چئیرمن منتخب ہوئے اور ایک عرصہ تک الڈینگ گرین کلب کے چئیرمن بھی رہے۔
کھیل سے کنارہ کشی کے بعد آپ نے دستہ حسینہ حسین آباد کے لیے اپنی خدمات وقف کر دیئے اور تا حیات آپ دستہ حسینہ حسین آباد کے سالار رہے۔
آپ دستہ حسینہ حسین آباد کے صاحب بیاض اور نوحہ خواں بھی تھے اور اپنی وفات تک مولا حسین علیہ السلام و ان کے آل کی نوکری کرتے رہے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم وزیر علی نقی کو حسین و آل حسین علیہ السلام کے ساتھ محشور فرمائے ۔
آخر میں آپ سب سے مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی درخواست کی جاتی ہے۔

05/09/2023

خبر غم!
الڈینگ گرین سپورٹس کلب کے سینیئر پلیر کاچو کمیل حسین آباد کی والدہ ماجدہ قضاء الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔
مصیبت کی اس گھڑی میں الڈینگ گرین سپورٹس کلب پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہے۔
شریک غم
چیرمین و جملہ ممبران الڈینگ گرین سپورٹس کلب۔

الڈینگ گرین سپورٹس کلب کی طرف سے یونس شیخ میموریل فٹ بال کپ 2023 کے چمپیئن کا سہرا اپنے سر سجانے پہ شاہین کلر کے تمام پل...
13/07/2023

الڈینگ گرین سپورٹس کلب کی طرف سے یونس شیخ میموریل فٹ بال کپ 2023 کے چمپیئن کا سہرا اپنے سر سجانے پہ شاہین کلر کے تمام پلئیرز، ٹیم آفیشلز اور سپورٹرز کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ شہباز کلب شگری کلاں بھی مبارک بادی کے مستحق ہے کہ سکردو کے مایہ ناز فٹبال ٹیمز کو شکست دیتے ہوئے پہلی بار فائنلسٹ ٹیم بنی اور رنر اپ رہی۔
ساتھ ہی ساتھ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن سکردو کو ایک شاندار ایونٹ کے انعقاد پہ بھی داد دیتے ہیں۔

Skardu Anchan, the Champion of Jashan-e-Ghanche Cup 2023 ❤️⚽ Its all because of the support, confidence and motivation f...
12/06/2023

Skardu Anchan, the Champion of Jashan-e-Ghanche Cup 2023 ❤️⚽
Its all because of the support, confidence and motivation from the people of Baltistan specially Khaplu, the cheering Fans and the crowd, the strong contribution and financial assistance from the Proud Sponsors and most importantly the players who played extraordinarily and with full spirit throughout the Tournament.

The Final match started at local time 4:00PM at High School Ground Khaplu. Ittefaq FC has considered as the most difficult team to face and today they showed their Excellency in the field. Finally, Skardu Anchan has won the Match by 3-0.

*Goal Scorers and Awards:*

👉Syed Jawad- Man of the Match

👉Syed Hassan- 1 Goal in Final
👉Kacho Mairaj - 1 Goal in Final
👉Syed Nasir- 1 Goal in Final


Thanks to everyone including Fans, Sponsors, Management committee, Team players for your efforts to make this Tournament memorable.
Courtesy Dr Karamat Raza.
Karamat Raza

جشن گنگچھے فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سکردو انچن کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت الیون کی ٹیم کو...
11/06/2023

جشن گنگچھے فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں سکردو انچن کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلگت الیون کی ٹیم کو فیلڈ گیم میں تین کے مقابلے میں چار گولز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لی ہے۔ سکردو انچن کی طرف سے سید حسن ، سید ناصر، لیاقت اور احسان نے گول سکور کئے۔فائنل میچ کل چار بجے سکردو انچن بمقابلہ اتفاق سپورٹس کلب گنگچھے کھیلا جائے گا ۔
الڈینگ گرین کلب کی طرف سے شاندار جیت پہ سکردو انچن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہے ۔

ماضی کے دریچوں سے!!!1976 میں سید مہدی شاہ سرپرست اعلیٰ شاہین سپورٹس کلب و موجودہ گورنر گلگت بلتستان کی قیادت میں سکردو 1...
10/06/2023

ماضی کے دریچوں سے!!!
1976 میں سید مہدی شاہ سرپرست اعلیٰ شاہین سپورٹس کلب و موجودہ گورنر گلگت بلتستان کی قیادت میں سکردو 11 کی ٹیم پہلی دفعہ انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کھیلنے گلگت گئی تھی۔
اس اولین ٹیم میں سکردو کے تمام معروف کلبز سے پلئیرز شامل تھے۔
ٹیم کا گروپ فوٹو ملاحظہ فرمائیں ۔

SCO Unity Cup 2013.No 05 or No 11 Green shirts may players Kon ho sakty hain?
29/03/2023

SCO Unity Cup 2013.
No 05 or No 11 Green shirts may players Kon ho sakty hain?

All time favorite legendary player in Baltistan,s football
28/03/2023

All time favorite legendary player in Baltistan,s football

کمیل عباس مقپون
(تحریر مظہر عباس)
آج الڈینگ گرین کے جس عظیم پلئیر کا تعارف حاصل کریں گے وہ ہیں جناب کاچو کمیل عباس مقپون۔
کاچو کمیل ایک عرصے تک شائقین فٹ بال کے محبوب ترین پلئیر رہے ہیں۔آپ کا شمار گلگت بلتستان کے عظیم فٹ بالروں میں ہوتا ہے۔
آپ نے اپنے کئیریر کا آغاز 1997 میں ہائی سکول نمبر 1 کی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا۔اس ٹورنامنٹ میں ہائی سکول کی ٹیم تو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کر سکی تاہم کاچو کمیل بحیثیت فٹ بالر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے میں ضرور کامیاب رہے۔آپ کا شمار الڈینگ گرین کے ان چند اہم اور خوش نصیب کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ڈائریکٹ الڈینگ گرین کے سینئر ٹیم میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کئے ہوں۔آپ 1998 میں گرین ٹیم کا حصہ بنے۔شروع میں آپ رائٹ ان کی پوزیشن پہ کھیلتےتھے۔اس کے بعد آپ نے سینٹر ہاف کی پوزیشن پہ کھیلنا شروع کیا اور تا وقت ریٹائرمنٹ اسی پوزیشن پہ ہی کھیلتے رہے۔آپ نے کئی میچز میں فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔بحیثیت کپتان آپ نے پانچ ٹورنامنٹز میں الڈینگ گرین کی قیادت کی۔چار میں ونر اپ رہے اور ایک ٹورنامنٹ میں رنر اپ ٹیم کی قسمت بنی۔2010 میں انجری کے باعث آپ ٹیم سے باہر ہوئے۔تاہم 2013 میں دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھالتے ہوئے الڈینگ گرین کی ٹیم کو پہلا ایس سی او ینٹی کپ کا چمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔آپ بہترین آوٹ آف ڈی سپشلسٹ تھے اور کئ میچیزمیں فری ہٹ کے ذریعے گول سکور کر چکے ہیں۔
2008 میں ناردن سکاوٹس کی ٹیم کو جس میں پورے جی بی سے بہترین پلئیرز منتخب کئے ہوئے تھے کو 3-4 کے مارجن سے فیلڈ میچ میں شکست دینے کو کیریر کا تاریخی لمحہ قرار دیتے ہیں۔اس میچ کےپہلے ہاف میں جی بی سکاوٹس کو ٹیم گرین پہ دو گولوں کی برتری حاصل تھی۔اس اہم میچ کو دیکھنے کے لئے تقریبا پورا سکردو سٹڈیم میں موجود تھا۔اس ہائی پریشر میچ میں دوسرے ہاف کی شروع میں ہی کاچو کمیل نے خوبصورت گول سکور کر کے ٹیم کے خسارے کو کچھ کم کیا۔اس کے بعد عباس بین' سید باقر شاہ اور نیاز نے گول اسکور کر کے جی بی سکاوٹس سے یقینی فتح چھین لی۔
کاچو کمیل انتہائی شائستہ کھیل پیش کرتے تھے جس کی وجہ سے مخالف کلبز کےپلئیرز بھی دوران میچ اگر کوئی بد مزگی پیدا ہو جائےتو آپ کی رائےکو محترم تصور کرتےتھے۔
آپ کی اعزاز کے لئے یہ بات ہی کافی ہے کہ اب بھی بلتستان کےمشہور کلبز کے پلئیرز آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بہت سارے کلبز بحیثیت کوچ آپ کی خدمات سے مستفید ہونےکے خواہاں ہیں۔
فٹ بال کا یہ عظیم کھلاڑی 2013 میں آخری بار ایکشن میں نظر آیا اس کے بعد آپ نے ٹیم اور کھیل دونوں کو خیر باد کہا۔
اب بھی آپ کے سئنیرز اور آپ کےہزاروں فین آپ کو ایک بار پھرایکشن میں دیکھنے کےمشتاق ہیں اور قوی امکان ہے کہ کاچو کمیل اپنےسئینیرز اور مداحوں کی جزبات کا احترام کرتے ہوئے ایک بار پھر فٹ بال کی رونق بڑھائیں گے۔
آخر میں نئے پلیرز کے نام پیغام دیتے ہوئے آپ کا کہنا تھا کہ کھیل کا بنیادی مقصد پیارو محبت کو فروغ دینا ہے اس لیے تمام پلیرز آپس میں پیارومحبت کی فضاء کو قائم رکھے۔
ہماری دعا ہے کہ خدا محترم کاچو کمیل صاحب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بہت جلد آپ گراونڈ میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئے۔
آمین

Address

Skardu

Telephone

+923469694110

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Olding Green Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Olding Green Official:

Share