Gilgit Baltistan Hockey Association

Gilgit Baltistan Hockey Association An Organization Working For The Development Of Hockey & Hockey Players From GB.

23/10/2025

اسلام آباد نیوز اپڈیٹ.

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نااہل لوگوں کو گورنمنٹ کی طرف سے لال جھنڈی دکھا دی گئی.

بین الصوبائی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکروٹنی کے عمل کے لیے الیکشن کمیشن کا ایک جج مقرر.

پاکستان سپورٹس بورڈ اس سارے عمل کو خود اپنی نگرانی میں کروائے گا. یاسر پیرزاده

‎ ڈی جی پی ایس بی کا کہنا تھا کہ نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 اور عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں کھیلوں کی فیڈریشنز کے الیکشن کرانا پاکستان سپورٹس بورڈکی صوابید ہے

،پی ایچ ایف اپنے طور پر انہی کلبز کی فہرست کے ساتھ جو بھی الیکشن کرائے گا اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوگی۔ یاسر پیرزادہ

انہوں نے کہا کہ یہاں کہا جارہا ہے کہ پی ایچ ایف آزاد ہے اور کسی قسم کا احتساب نہیں ہوسکتا ایسا کیسے ممکن ہے ، چین اور بھارت جہاں کھیلوں کی سب سے زیادہ سرگرمیاں اور میڈلز ہیں وہاں پر کھیلوں کے قوانین یکسر تبدیل کر دیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود اب بھی کھیلوں کی فیڈریشن چل رہی ہے ، ہم بھی کھیلوں کی فیڈریشن کی آزادی اور خود مختاری پر یقین رکھتے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی جانب سے جو فنڈز دیے گئے ہیں ان کا حساب بھی لینا، یاسر پیرزادہ

شفاف انتخابا ت کرانا پی ایس بی کا مینڈیٹ ہے ۔ یاسر پیرزادہ

ایم این اے انجم عقیل خان نے پی ایس بی کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جیسے باقی کھیلوں کی فیڈریشنز کے الیکشن ہوئے ویسے ہاکی فیڈریشن کے ہوتے ہیں تو اس میں کوئی بری بات نہیں۔

ایم این اے شہلا رضا نے کہا کہ ماضی میں ایک صدر کے ہوتے ہوئے نئے صدر کی نامزدگی کی گئی، بوگس ہاکی کلبز بنائے گئے ،الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ضروری ہے کہ کلبز کی سکروٹنی ہو اور نئے کلبز کی رجسٹریشن کھولی جائے.

رکن قومی اسمبلی سیدہ شہلا رضا کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ویلکم.

سیدہ شہلا رضا کی طرف سے الیکشن کمپلینٹ سیل کی منظوری پر خیر اقدم.

ماضی کی طرح بوگس کلبوں کو سکروٹنی کے عمل کا حصہ نہیں بننے دیں گے جو یہ لوگ کرتے رہے. سیدہ شہلا رضا.

جن لوگوں پر ایف ائی اے اور نیب کے کیسز ہیں وہ کس منہ سے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں. رکن کمیٹی

سکھر قومی ہاکی چمپئین شپ 2019 ٹیم گلگت بلتستان ۔۔
29/04/2025

سکھر قومی ہاکی چمپئین شپ 2019 ٹیم گلگت بلتستان ۔۔

سول کورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کو حکم امتناعی گرانٹ کردیامعززعدالت نے سیکرٹری پی ایچ ایف کے آفس کو زیرسماعت مق...
08/01/2025

سول کورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین کو حکم امتناعی گرانٹ کردیا

معززعدالت نے سیکرٹری پی ایچ ایف کے آفس کو زیرسماعت مقدمہ ڈکلیئر کرکے کام سے روکدیا

رانا مجاھد بطور سیکرٹری پی ایچ ایف مقدمہ کے فیصلہ تک اس عہدے کو استعمال نہیں کرسکیں گے

سول جج درجہ اول صائقہ یونس نے پی ایچ ایف سیکرٹری استعفی کیس میں حکم امتناعی کو مقدمہ کے فیصلہ تک قائم رکھنے کا حکمنامہ جاری کردیا

قبل ازیں حیدر حسین کو بطور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف مقدمہ میں عارضی حکم امتناعی حاصل تھا

Letter to Chief Minister Gilgit Baltistan From Secretary Hockey Association Gilgit Baltistan Demanding Astro Turf at Ska...
22/04/2024

Letter to Chief Minister Gilgit Baltistan From Secretary Hockey Association Gilgit Baltistan Demanding Astro Turf at Skardu..

پاکستان ہاکی فیڈریشنمیڈیا سیلپریس ریلیزپاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف ک...
12/02/2023

پاکستان ہاکی فیڈریشن
میڈیا سیل

پریس ریلیز

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایت پر پی ایچ ایف کی زیر نگرانی لاہور قلندر کے زیر اہتمام سندھ حکومت اور پنجاب حکومت کے اشتراک سے قلندر ہاکی لیگ میں حصہ لینے کیلئے کھلاڑیوں کے اوپن ٹرائلز 17 فروری کی صبح 10 بجے کے ایچ اے اسپورٹس کملیکس کراچی میں لئے جائیں گے. مزکورہ اوپن ٹرائلز پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی کی زیر نگرانی منعقد ہونگے تمام کھلاڑی وقت کی پابندی کیساتھ صبح دس بجے رپورٹ کریں گے. ٹرائلز میں حصہ لینے والے خواہشمند کھلاڑی اپنے ہمراہ ایف آر سی, ب فارم اور شناختی کارڈ لازمی لائیں. ٹرائلز میں رجسٹریشن کے لئے صوبائی سیکریٹریز کے علاوہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹوئٹر, فیس بک, انسٹا گرام اکاونٹس کی مدد سے ای فارم لنک پر آن لائن ہی اندراج کرکے مفت جمع کروا سکتے ہیں. تمام کھلاڑی اپنے ہمراہ وائٹ اور کلر شرٹ ساتھ لیکر کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس ایس ٹی بلاک 5 یونیورسٹی روڈ کراچی میں رپورٹ کریں. ٹرائلز کی تفصیلات کے حوالے سے 15 فروری کو عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی.کھلاڑی مزکوہ لنک کے زریعے فارم حاصل کرسکتے ہیں. پی ایچ ایف قلندر ہاکی لیگ فارم https://forms.gle/MEVAFvS5ur8sNJG59.
پی ایچ ایف آفیشل ویب سائٹ www.pakhockey.org. پی ایچ ایف آفیشل فیسبک اکاؤنٹ https://www.facebook.com/PHFOfficial?mibextid=ZbWKwL .پی ایچ ایف آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ https://twitter.com/PHFOfficial/status/1617233982751375363?t=ouHuh4RlzqnpXQpyRDCHfw&s=08. پی ایچ ایف آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ https://www.instagram.com/phfofficial/ .

Access Google Forms with a personal Google account or Google Workspace account (for business use).

Happy New Year ..
01/01/2023

Happy New Year ..

Address

Main Agha Hadi Chowk Skardu
Skardu

Telephone

+923129905941

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Hockey Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gilgit Baltistan Hockey Association:

Share

Category