11/06/2025
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے SNING CHIEK TEAM “گوما” کے لیے نیا شٹ (جرسی) ڈیزائن اور تیار کیا گیا، جو نہ صرف جدید طرز اور معیار کا حامل ہے بلکہ ٹیم کی شناخت اور اتحاد کی بھرپور عکاسی بھی کرتا ہے۔
یہ نئی جرسی اسپیل 2025 کے سیزن کے لیے خاص طور پر متعارف کروائی گئی، جسے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو باقاعدہ طور پر دیا گیا۔ جرسی کی تیاری میں نہ صرف معیاری کپڑا اور دیدہ زیب رنگوں کا استعمال کیا گیا بلکہ اس پر “گوما” کی ٹیم کی مخصوص پہچان اورSNING CHIEK
کی علامت کو بھی خوبصورتی سے نمایاں کیا گیا ہے۔
قابلِ فخر بات یہ ہے کہ ٹیم نے اپنا پہلا میچ اسی نئی وردی میں کھیلتے ہوئے جیت لیا۔ یہ فتح نہ صرف ایک کامیاب آغاز کی علامت ہے بلکہ اس نئی شناخت کے ساتھ ٹیم کی توانائی اور جوش کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ نیا شٹ آنے والے میچوں میں بھی ٹیم کے حوصلے کو بلند رکھے گا اور “گوما” کو مزید کامیابیاں نصیب ہوں گی✌️