ImTiaz HaS-su

ImTiaz HaS-su Education is the best weapon

18/05/2026

دورہِ طورمیک

دورہِ طورمیک کے موقع پر امیدوار حلقہ 4 روندو، ڈاکٹر مشــــــتاق حکیمی صاحب نے طورمیک روندو کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں مختلف مقامات پر عمائدینِ علاقہ، نوجوانوں اور مومنین سے ملاقاتیں کیں اور عوامی نشستوں سے خطاب فرمایا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب نے علاقائی مسائل، بنیادی سہولیات، نوجوانوں کے مستقبل اور روندو کی تعمیر و ترقی سے متعلق اپنا خصوصی پیغام دیتے ہوئے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔

علاقے کے عوام نے ڈاکٹر صاحب کا پُرتپاک استقبال کیا اور ان کی عوامی خدمات، فلاحی وژن اور مثبت سیاسی سوچ پر اعتماد کا اظہار کیا۔

~ میڈیا سیل ڈاکٹر مشتاق حکیمی


18/05/2026

استک سے تعلق رکھنے والے روندو کے ابھرتے نوجوان صحافی جناب وزیر ضیغم صاحب کے ڈاکٹر مشتاق حکیمی کے بارے میں تاثرات:

Generation Z doesn’t want false promises or political fantasies anymore. They want competent leaders who speak facts, understand the law, and legislate for the people. A true representative is not the one who sells dreams but the one who has the vision, education, and courage to bring real change. That’s why voices backed by knowledge, wisdom, and integrity inspire the new generation the most.

Rock on Mushtaq Hakimi 🙌

طورمک روندو کے ساداتِ عظام اور مومنین کی جانب سے روندو کے تمام امیدواران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں امیدوار حلقہ 4 رو...
18/05/2026

طورمک روندو کے ساداتِ عظام اور مومنین کی جانب سے روندو کے تمام امیدواران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں امیدوار حلقہ 4 روندو، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب نے شرکت کی اور نہایت مدلل، پُرتاثیر اور خوبصورت انداز میں اپنا سیاسی ویژن، منشور اور سیاسی حکمتِ عملی پیش کی۔

تقریب کے بعد سکردو پہنچنے پر الیکشن 2026 ٹیم اور روندو کابینہ نے ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب کا شاندار استقبال کیا اور ان کی عوامی خدمات، سیاسی بصیرت اور مضبوط مؤقف پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر حلقے میں جاری انتخابی مہم، عوامی رجحانات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت، بھرپور پذیرائی اور جوق در جوق قافلے میں شامل ہونے والے عوامی ہجوم پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

~ میڈیا سیل ڈاکٹر مشتاق حکیمی


امیدوار حلقہ 4 روندو، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب نے وفد کے ہمراہ عمائدینِ نواشہر میندی روندو سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈ...
18/05/2026

امیدوار حلقہ 4 روندو، علامہ ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب نے وفد کے ہمراہ عمائدینِ نواشہر میندی روندو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب نے عمائدین سے اپنے سیاسی ویژن، منشور، علاقائی مسائل، نوجوانوں کے مستقبل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

عمائدینِ نواشہر نے ڈاکٹر مشتاق حکیمی صاحب کی سیاسی بصیرت، عوامی قیادت اور مثبت ویژن کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

انشاءاللہ بہت جلد نوجوانوں، عمائدین اور سرکردہ شخصیات کے ساتھ مزید نشستیں منعقد ہوں گی، جبکہ سفیرانِ شعور ننگی غوٹ، ہرداس اور ہنگو تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے تاکہ گھر گھر شعور کا پیغام پہنچے اور عوام حقیقی عوامی قیادت کا درست انتخاب کر سکیں۔

-میڈیا سیل ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی


13/05/2026

فرزند روندو کی صدائے حق:

آج مورخہ 13 مئی 2026 کو فخر بلتستان علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے انتخابی سیاست کے حوالے سے منعقد تقریب میں طورمک کے غیور مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں روندو کا بیٹا ہوں، ہر قسم کی گروہی اور مفاداتی سیاست سے پاک ہوں اور صرف میرٹ کی بات کرتا ہوں۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق دیں اگر کوئی مجھ سے بہتر ہو تو اسی کو چنیں کیونکہ میں جھوٹ اور فریب کی سیاست نہیں کرتا۔
انہوں نے واضح کیا کہ میں ٹھیکوں، نوکریوں اور کمیشن کی سیاست نہیں کروں گا بلکہ ترقیاتی بجٹ آبادی اور ضروریات کے مطابق شفاف فارمولے کے تحت تقسیم ہوگا۔ اسمبلی میں جا کر کالے قوانین ختم کروں گا اور عوام کے حق میں قانون سازی کروں گا۔
انہوں نے اپنے مخالفین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جن کے بڑے ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبل انعام دلوانا چاہتے ہیں۔ میرا مقابلہ ان سے بھی ہے جن کے بڑوں نے کراچی میں شہیدِ امت، رہبرِ مسلمینِ جہاں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصویر ہٹا کر اپنی نفرت کا اظہار کیا۔ اسی طرح میرا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جنہوں نے خالد خورشید کی حکومت گرائی، معدنیات بیچے اور وطن فروشی کا ثبوت دیا۔
ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے کہا در اصل میری جیت آغا علی رضوی اور راجہ ناصر عباس کی سیاست کو مضبوط کرتی ہے ، آغا علی رضوی نے یادگار شہداء پر دھرنے دیے ، قومی اشوز پر بات کی گندم سبسڈی ہو یا لینڈ ریفارمز ہو یا ٹول پلازوں کی بات ہو یا سسٹ پوٹ کے مسائل آغا علی رضوی نے مجھے اپنا نمایندہ بنا کر روندو اور چائنہ بارڈر بیجا جس کا مجھے بہت فخر ہے آج مجاہد ملت پچھلے 8 ماہ سے بیمار ہو کر کراچی میں زیر علاج ہیں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اے اللہ مجاہد ملت کو جلد شفا یابی عطا فرما ۔۔۔۔ آپ نے تزکر کے ساتھ کہا میں مجاہد ملت اور راجہ ناصر عباس کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتا ہے ۔
آخر میں انہوں نے فخر کے ساتھ کہا کہ میں مجاہد ملت سید علی رضوی اور علامہ راجا ناصر کا تربیت یافتہ ہوں اور ملتِ تشیع و گلگت بلتستان کی غیور قوم کی خدمت میرا مقصد ہے۔۔

11/05/2026

vote for Mushtaq Hakimi Inshallah

11/05/2026

روندو کے علمائے کرام اور عوام سے صدر انجمنِ امامیہ روندو حجت الاسلام المسلمین جناب شیخ محمد تقی صاحب کی دردمندانہ اپیل

اگر ہم اس بار ایک روحانی اور عالم شخصیت کو اسمبلی میں نہ پہنچائیں تو ہم کچھ بھی نہیں کر سکیں گے ہم ناکام ہیں۔

#ایڈمن

11/05/2026
20/04/2023

🚨الزھرا (سمٹ) اکیڈمی کا ایک اور کارنامہ🚨

الزھرا اکیڈمی سے رواں سال علی گڑھ پبلک سکول اینڈ کالج میں دو طلباء نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا جن میں سے دونوں طالب علموں نے کامیابی حاصل کی۔
میں تنویر حسین اور علی داد کو علی گڑھ پبلک سکول اینڈ کالج فل سکالر شپ کےلیےسلیکٹ ھونے پران کو,اور انکےوالدین کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں..

Beautiful Acting❤🙏
16/04/2023

Beautiful Acting❤🙏

Address

Skardu

Telephone

+923554310060

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ImTiaz HaS-su posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share