13/08/2025
پریس ریلیز 10-08-2025
78ویں یوم آزادی ہاکی چیمپئن شپ شکارپور 2025
مارکا حق بنیان مرصوص
آج عبدالرحمان شیخ ھاکی اسٹیڈیم شکارپور میں دوسرے سیمی فائنل میں سر سید الیون بمقابلہ اقبال الیون کے درمیان ہاکی میچ کھیلا گیا. جس میں اقبال الیون نے 2-1 گول سے میچ جیت لیا. امتياز جتوئی اورطفیل سنجرانی نے ایک ایک گول اسکور کیا. سر سید الیون کی طرف سے محمد رمضان نے ایک گول اسکور کیا. اس میچ کے مہمان خصوصی پروفيسر اعجاز احمد کھوکھر پرنسپل گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز ڈگری کالج مدیجی تھے.
یہ ٹورنامنٹ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرس ڈپارٹمنٹ گورنمينٽ آف سندھ کے تعاون سے منعقد ہوا جو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شکارپور شاہزیب احمد عوان نے منعقد کروائی. اور اس ٹورنامنٹ کو ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسیشن شکارپور کی طرف سے آرگنائز کیا گیا.
ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شاہ زیب احمد اعوان، فوکل پرسن سپورٹس جمیل احمد شیخ، استاد عبدالوہاب کاغذی، جب کے اس میچ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ریاض علی ملانو، آغا عبدالرئوف خان آرگنائزنگ سیکرٹری. T.O عبدالنبی سومرو، امجد احمد راہوجو اور امپائرنگ کے فرائض عرفان احمد سومرو اور آصف علی سومرو نے سرانجام دئے تھے۔