14/06/2024
خواجہ سیری/ ملک سیری
لوکل گورنمنٹ سے جن سکیم ہا کے ورک آرڈر جاری ہو چکے ہیں ۔ ان کی ڈیٹیل ملاحظہ فرمائیں ۔
ان میں سے چند سکیموں پر کام ہو رہا ھے۔۔۔ باقی کوئی بندہ ان سکیم ہا پر کوئی کام نہیں کر رہا۔ کچھ پہلے سے کی گئی ہیں اب ان کو سکیموں میں شمار کیا جا رہا ھے۔
جن لوگوں کے نام پر ورک آرڈر جاری ہوچکا ھے۔ وہ اپنے پراجیکٹس پر کام کریں۔ نہیں تو کڑا احتساب ہو گا۔۔۔ ان ہی سکیم ہا سے گاؤں میں مثبت تبدیلیاں آ سکتی ہیں ۔۔۔ بشرطیکہ آپ ان پراجیکٹس کو مفاد عامہ کیلئے وقف کریں نہ کہ اپنی جیبیں بھرنے کیلئے ۔
جو دیہی راستے ہیں ان کو بھی فٹ پاتھ اور دیگر ضروریات میں کنورٹ کریں۔ دیہی راستوں کی اتنی کوئی خاص ضرورت نہ ھے۔ دیہی راستے پہلے سے بنے ہوئے ہیں ۔۔۔ جو قابل استعمال ہیں۔ ضرورت یہ ھے کہ یہ فنڈز کسی اور مد میں سیورج فٹ پاتھ ، واک وے وغیرہ وغیرہ جہاں نہیں ھے وہاں استعمال کریں۔ ۔۔
یاد رہے کہ سکیم کسی کو ہڑپ نہیں کرنی دی جائے گی۔ ابھی تک کی معلومات کے مطابق بارہ افراد کے نام ورک آرڈر جاری ہو چکا ھے ۔۔ جن کی رقم مبلغ 1950٫000/= ھے اور باقی ورک آرڈر ہونے ہیں۔ جو ابھی پینڈنگ پڑے ہوئے ہیں ۔