16/01/2025
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کی سہولت کیلئے انفرادی اسلحہ لائسنس میں موڈیفیکیشن کا تمام عمل آن لائن کر دیا۔ شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، اسلحہ کیٹیگری میں تبدیلی، گولیوں میں اضافہ، لائسنس کی وراثتی منتقلی، ڈوپلیکیٹ لائسنس، موجودہ اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں ایکسٹینشن کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔ شہریوں کو اسلحہ لائسنس کیلئے دفاتر کے چکر نہیں لگانا ہوں گے؛ کاغذات سے لیکر قانونی فیس تک تمام مراحل دیے گئے لنک
pal.nadra.gov.pk/pal
پر آن لائن ہوں گے۔ ڈپٹی کمشنرز کو اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن موڈیول کے استعمال بارے مراسلہ جاری، عملدرآمد کی ہدایت