Cricket News In Urdu

Cricket News In Urdu All Cricket Videos & News In Urdu

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوور سیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔...
15/04/2026

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائر نے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوور سیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔

یارک شائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی فاسٹ بولر 2 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں بھی شرکت کریں گے۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

یارکشائر کے جنرل منیجر آف کرکٹ گیون ہملٹن کا کہنا ہے کہ حسن علی کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اور کلب انہیں اگلے ماہ ہیڈنگلے میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے بقیہ میچز سے یو اے ای کے 2 پلیئرز محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو ...
15/04/2026

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے بقیہ میچز سے یو اے ای کے 2 پلیئرز محمد وسیم اور خزیمہ بن تنویر کو ریلیز کر دیا۔

فرنچائز کے ترجمان کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو قومی ذمہ داریوں کے باعث ریلیز کیا گیا ہے۔

کراچی کنگز کے ترجمان نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کی قومی ٹیم کی نمائندگی کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور انہیں نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے انگلینڈ کے جارح مزاج اوپنر جیسن روئے کو محمد وسیم کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

فرنچائز انتظامیہ نے جیسن روئے کی شمولیت پر کہا کہ جیسن روئے ایک تجربہ کار اور جارحانہ اوپنر ہیں جو ٹیم کے ٹاپ آرڈر کو مزید مضبوط بنائیں گے انہیں اس اہم مرحلے پر ٹیم کا حصہ بنا کر خوش ہیں۔

خزیمہ بن تنویر کے متبادل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز فرنچائز کا حصہ بننے والے نوجوان کرکٹر عبداللہ فضل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا اسٹی...
15/04/2026

پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز فرنچائز کا حصہ بننے والے نوجوان کرکٹر عبداللہ فضل نے کہا ہے کہ پی ایس ایل ایک بہت بڑا اسٹیج ہے جہاں اچھی کارکردگی انہیں آگے بڑھنے کا موقع فراہم کر سکتی ہے۔

نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں عبداللہ فضل نے کہا کہ جب سے انہوں نے پروفیشنل کرکٹ کا آغاز کیا، ان کی یہی خواہش رہی کہ وہ پی ایس ایل کھیلیں اور اپنی صلاحیتوں کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ مسلسل اچھی کارکردگی دکھائیں اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کریں تاکہ انہیں بھی مستقبل میں آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پلیٹ فارم بہت بڑا ہے اور جتنی بہتر کارکردگی ہوگی، اتنا ہی ان کے کیریئر کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

نوجوان اوپنر نے اپنے اہداف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سب سے بڑا ہدف یہی ہے کہ وہ عمدہ کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم میں جگہ بنائیں۔

عبداللہ فضل کا کہنا تھا کہ ٹیم میں موجود سینیئر اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے اور وہ مسلسل سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ انٹرنیشنل پلیئرز کی روٹین، ڈسپلن اور پریکٹس کے طریقہ کار کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ خاص طور پر عثمان خواجہ سے کافی چیزیں سیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ بھی اوپنر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عثمان خواجہ کی پریکٹس کو بغور دیکھتے ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل جیسے بڑے پلیٹ فارم پر پرفارم کر کے ہی کھلاڑی قومی ٹیم تک رسائی حاصل کرتے ہیں، اس لیے ان کی پوری توجہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔آج بدھ کو کراچی میں پی ایس...
15/04/2026

جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔

آج بدھ کو کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ میں رائلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پشاور زلمی کے خلاف میچ میں میدان میں اترے۔

اس کے ساتھ ہی رائلی روسو نے پی ایس ایل میچز کی سنچری مکمل کرلی۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے ہیں۔

رائلی روسو مسلسل دسواں پی ایس ایل ایڈیشن کھیل رہے ہیں۔ 36 سالہ جنوبی افریقی کرکٹر نے 4 سیزن ملتان سلطانز اور 6 میں کوئٹہ کی نمائندگی کی۔

رائلی روسو نے اب تک کھیلے گئے 99 پی ایس ایل میچ میں 2366 رنز بنائے جس میں انہوں نے 3 سنچریاں، 11 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر کورٹنی والش نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی شاندار روایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہمیشہ...
15/04/2026

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری فاسٹ بولر کورٹنی والش نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی شاندار روایت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں ہمیشہ سے عالمی معیار کے بولرز پیدا ہوتے آئے ہیں، انہوں نے شاہین آفریدی کو ایک مکمل فاسٹ بولر قرار دیا۔

کورٹنی والش ان دنوں پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈیز کی فرنچائز کے کوچنگ اسٹاف میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کراچی میں نیوز سے خصوصی گفتگو میں کورٹنی والش کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فاسٹ بولرز کی کامیابی کے پیچھے یہاں کے حالات اور مہارت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ سے معیاری فاسٹ بولرز موجود رہے ہیں، ماضی میں سرفراز نواز، وسیم اکرم اور وقار یونس جیسے بولرز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جبکہ نوجوان کھلاڑی بھی اسی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

شاہین آفریدی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کورٹنی والش نے کہا کہ وہ ان کے کھیلنے کے انداز، رویے اور پاکستان کے لیے کھیلنے کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔ ان کے مطابق شاہین ایک ایسے بولر ہیں جو اپنی بنیادی چیزوں پر توجہ دیتے ہیں اور مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاتے ہیں، جو کسی بھی فاسٹ بولر کی سب سے بڑی خوبی ہوتی ہے۔

انہوں نے پاکستان کے دیگر نوجوان فاسٹ بولرز کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ ان میں بھی بھرپور صلاحیت موجود ہے اور وہ مستقبل میں مزید بہتر کریں گے۔

کورٹنی والش نے پاکستان سپر لیگ میں اپنے تجربے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ کا انداز مختلف ہوتا ہے کیونکہ یہاں وقت کم ہوتا ہے اور کوچز کو فوری طور پر ٹیم کے ساتھ ہم آہنگ ہونا پڑتا ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑی پہلے ہی پروفیشنل ہوتے ہیں، اس لیے کوچنگ کے بجائے زیادہ تر رہنمائی اور گفتگو پر توجہ دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں ماحول بہت اچھا ہے اور کھلاڑیوں کا رویہ بھی مثبت ہے، اگرچہ ان کی ٹیم کے نتائج ابھی توقعات کے مطابق نہیں لیکن وہ بہتر کارکردگی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کورٹنی والش نے کہا کہ یہ فارمیٹ بیٹرز کے لیے زیادہ سازگار ہے، تاہم اس کے باوجود فاسٹ بولرز نے خود کو اس کے مطابق ڈھال لیا ہے اور اپنی مہارت سے نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بولرز کے لیے سب سے بڑا چیلنج رنز کو کنٹرول کرنا ہے کیونکہ شائقین زیادہ اسکور اور بڑے چھکے دیکھنا چاہتے ہیں، ایسے میں وہی بولرز کامیاب ہوتے ہیں جو باؤنڈریز کو محدود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کورٹنی والش نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ دنیا بھر میں کھلاڑی اب طویل فارمیٹ کے بجائے مختصر فارمیٹ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ مالی فوائد اور کم وقت میں زیادہ مواقع ہیں۔ ان کے مطابق اگر ٹیسٹ کرکٹ کو برقرار رکھنا ہے تو اس کی بہتر مارکیٹنگ اور کھلاڑیوں کے لیے مراعات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

نوجوان فاسٹ بولرز کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لیے محنت، ڈسپلن اور تسلسل نہایت ضروری ہیں۔ ان کے مطابق جو کھلاڑی مستقل مزاجی کے ساتھ محنت کرتے ہیں، وہی آگے بڑھتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے ایک نوجوان بولر رضا کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس میں رفتار اور صلاحیت موجود ہے، تاہم اسے اپنی کنٹرول بہتر بنانے کی ضرورت ہے اور مستقبل میں وہ ایک اچھا بولر بن سکتا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ...
15/04/2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد ہیڈ کوچ کی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ سیریز کے شیڈول کے اعلان کے بعد کپتان اور ہیڈ کوچ کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد ،اظہر محمود کی جگہ پہلی بار ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے، وہ اس وقت قومی سلیکٹر بھی ہیں جبکہ شان مسعود پہلے ہی قیادت کی ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں ممکنہ طور پر پاکستانی ٹیم بنگلا دیش، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ سیریز کھیلے گا۔

اکتوبر میں پاکستان نے آخری ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیلی تھی، جو ایک ایک سے برابر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود کو کپتان برقرار رکھ کر مستقل مزاجی کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

اس وقت وائٹ بال کے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن ہیں جبکہ ون ڈے کی کپتانی شاہین شاہ آفریدی اور ٹی ٹوئینٹی کے کپتان سلمان علی آغا ہیں۔

سرفراز احمد کی قیادت میں اس وقت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ریڈ بال کیمپ لگاہوا ہے جس میں قومی اکیڈمی کے کوچز بھی شامل ہیں۔

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں نے 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہونےوالے میچز کے لیے اس شہر کا رُخ کرلیا ہے۔پشاور زل...
05/04/2026

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیموں نے 8 اپریل سے کراچی میں شروع ہونےوالے میچز کے لیے اس شہر کا رُخ کرلیا ہے۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے آج آرام کو ترجیح دی جبکہ حیدر آباد کنگز مین نے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

صائم ایوب ہیوی بیٹ اور گیند کے ساتھ اور کپتان مارنش لیبوشن بھی بیٹنگ کی خاص پریکٹس کرتے نظر آئے۔

22 میچز کی میزبانی کرنے والے نیشنل اسٹیڈیم کے انکلوژر کی چھتیں ہٹا کر اسے نیا روپ دیا گیا ہے، جس کا نظارہ دلکش نظر آرہا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کے تمام انکلوژر کی چھتیں ہٹا دی گئیں، انکلوژر میں لگی رنگ برنگی کرسیوں سے اسٹیڈیم ایک نئے روپ میں نظر آرہا ہے۔

حالیہ بارشوں کی وجہ سے اسٹیڈیم کی گراؤنڈ بھی لش گرین ہوگئی ہے، جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا رہی ہے، اسٹیڈیم کی 14 پچز کے اسکوائر پر بھی خاص کام کیا جا رہا ہے کیونکہ ان پچز پر 22 میچز کا انعقاد ہونا ہے۔

دوسری جانب کراچی کا رخ کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم نے آج آرام کو ترجیح دی اور نیشنل اسٹیدیم میں پریکٹس سیشن نہیں کیا۔

حیدر آباد کنگزمین کی ٹیم اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ کرتی نظر آئی، صائم ایوب 2 ہزار گرام کے ہیوی بیٹ اور بال کے ساتھ خصوصی ٹریننگ کرتے نظر آئے جبکہ کپتان مارنوس لیبوشن نے کون پر گیند رکھ کر بیٹنگ پریکٹس کی۔

حیدر آباد کینگز مین کی ٹیم سناریو بیسڈ میچ بھی کھیلتی نظر آئی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان خان نیازی نے کہا کہ کراچی مرحلے میں ان کی ٹیم کو کامیابی ملے گی۔

پاکستان سُپر لیگ میں کراچی میں میچز کا آغاز 8 اپریل سے ہوگا، جہاں پہلے دن حیدر آباد کنگزمین اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مد مقابل ہوگی۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو مکمل طور پر ...
05/04/2026

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق خود کو مکمل طور پر تیار کر چکا ہوں اور پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں کم بیک کرنا چاہتا ہوں۔

پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچز کھیلنے والے بیٹر کا کہنا ہے کہ مجھے کیریئر میں وہ مواقع نہیں ملے جو ملنے چاہیے تھے، حالانکہ میں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل عمدہ پرفارمنس دی ہے جس کا ریکارڈ دیکھا جا سکتا ہے۔

کامران غلام نے کہا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں اچھی فارم حاصل کرنے کے بعد میں نے پی ایس ایل کا بھی مثبت آغاز کیا ہے اور میری توجہ مستقل کارکردگی پر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جدید کرکٹ میں بہتر اسٹرائیک ریٹ انتہائی اہم ہے تاہم ٹیم کو ایسے بیٹر کی بھی ضرورت ہوتی ہے جو لمبی اننگز کھیل سکے۔

کھلاڑی نے کہا کہ میری کارکردگی صرف ریڈ بال نہیں بلکہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی اچھی رہی ہے اور جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جدید کرکٹ میں بیٹرز کے پاس مختلف شاٹس ہونا ضروری ہے کیونکہ یہی مستقبل میں کامیابی کی بنیاد بنتی ہیں۔

کامران غلام نے بتایا کہ حالیہ میچز میں میرا اسٹرائیک ریٹ 200 رہا ہے اور مجھے یقین ہے کہ مستقل پرفارمنس کے ذریعے میں دوبارہ قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتا ہوں، اسی ہدف پر میری مکمل توجہ مرکوز ہے۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے تعلقات کی بحالی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ (...
05/04/2026

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے تعلقات کی بحالی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ (BCB) بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، اس سلسلے میں لکھے گئے خط میں بی سی بی نے بی سی سی آئی سے نئے اور موجودہ شعبوں میں تعاون بڑھانے پر دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز نظم العابدین فہیم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مختلف کرکٹ بورڈز کے ساتھ باقاعدہ رابطوں میں رہتے ہیں اور انہی رابطوں کے تحت ہم نے بھارتی بورڈ (BCCI) کو بھی خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خط میں ہم نے بی سی سی آئی کو بتایا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ستمبر میں بنگلا دیش کا دورہ کرنا ہے، جس کے بعد ہماری ویمنز ٹیم بھارت جائے گی۔

نظم العابدین فہیم نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے بی سی سی آئی سے باہمی کرکٹ میں دیگر ممکنہ مواقع تلاش کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش کے بولر مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور بنگلا دیش نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔قذافی اسٹی...
05/04/2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7 وکٹ سے مات دیدی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گئے میچ کی ٹاس بارش سے متاثر ہوئی تھی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے راولپنڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

راولپنڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے اور اسلام آباد کو 157 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 15 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز کی نمایاں باری کھیلی، حیدر علی 26 اور مارک چیپمین 24 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

راولپنڈیز کے محمد عامر، جلالت خان اور رشاد حسین نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران غلام کی نصف سنچری اور ڈیان فوریسٹر کی 44 رنز کی نمایاں بیٹنگ کی بدولت اسکور بورڈ پر 157 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف، سلمان ارشد اور گلیسن نے 2،2 وکٹ اپنے نام کیں۔

اس میچ کے نتائج کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم 7 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز پہلے، لاہور قلندرز تیسرے، ملتان سلطانز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھٹے اور حیدرآباد کنگز مین آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ جاری کر دی۔مائیک ہیسن نے فوٹو اینڈ و...
03/04/2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ ڈیٹ جاری کر دی۔

مائیک ہیسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے علاج سے متعلق معلومات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اُنہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے لیے یہ ہفتہ کافی بڑا رہا ہے، میری ریڑھ کی ہڈی سے فیسسٹ سائینوول سسٹ کامیابی سے نکال دی گئی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے لکھا ہے کہ میرے سرجن ڈاکٹر آصف بشیر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ جنہوں نے میرا پورا خیال رکھا۔ اُنہوں نے مزید لکھا ہے کہ میری ذاتی سیکیورٹی نے بھی چند دنوں کے لیے ایک دوست اور نرس کی طرح خیال رکھا۔

مائیک ہیسن نے یہ بھی لکھا ہے کہ اب میں گھر پہنچ چکا ہوں اور نیوزی لینڈ میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاروں گا۔

واضح رہے کہ مائیک ہیسن کی سرجری پاکستان میں لاہور کے مقامی اسپتال میں ہوئی تھی۔

Address

Sargodha

Telephone

+923116625432

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket News In Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cricket News In Urdu:

Share

Category