23/08/2026
🏏 الحمدللہ! ایک شاندار آغاز 🤍
اجنالہ سپر سٹار نے للیانی میں جاری فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے دونوں میچ جیت کر پول ٹاپ کر لیا.
پہلا میچ کوٹ کمبو کے ساتھ ہوا اجنالہ سپر سٹار نے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اوپننگ پہ ائے اشتیاق جذبہ اور ملک سعد جنہوں نے کمال کی بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 103 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
بولنگ میں اشتیاق جذبہ اور صفدر شاہ کی کمال بالنگ کی بدولت اجنالہ سپر سٹار نے یہ میچ ون سائیڈڈ اپنے نام کیا۔
دوسرے میچ میں اجنالہ سپر سٹار کا مقابلہ تھا علاقہ کی اچھی ٹیم جھاوریاں کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اجنالہ سپر سٹار نے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اب کی بار اشتیاق جذبہ کا بلہ ایسے چلا کہ للیانی گراؤنڈ میں چاروں طرف کیا خوب شاٹس کھیلے اور 90 پلس رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ان کا ساتھ دیا ملک سعد نے انہوں نے بھی کمال کے شاٹس کھیلے اجنالہ سپر سٹار نے مقررہ 6 اوورز میں 138 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔
بولنگ میں صفدر شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں ہیٹرک کر کے میچ کا رخ بدل دیا اور میچ اجنالہ سپر سٹار کے پلڑے میں ڈال دیا ۔
🎉 پوری ٹیم اور ہمارے تمام سپورٹرز کو پول ٹاپ کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
ان شاء اللہ اسی جذبے، اتحاد اور محنت کے ساتھ آنے والے
میچز میں بھی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔