30/08/2026
🏏 محمد اشرف اینڈ عبد الحمید باجوہ میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کی عظیم الشان کامیابی پر دلی مبارکباد جو ڈگری کالج بھاگٹانوالہ میں جاری تھا، کامیابی کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا۔ یہ پورا ایونٹ ایک یادگار میلہ ثابت ہوا۔ 🏆
اس شاندار کامیابی پر ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں
🌟 مرکزی منتظم جناب شاہد مجید باجوہ صاحب کو، جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس ایونٹ کو ممکن بنایا۔
🤝 انتظامیہ کمیٹی پروفیسر ارشد صاحب، شاہد بھٹی صاحب، صفدر تارڑ ، مولوی رضوان، شفقت جیٹھل اور تمام دیگر ساتھیوں کو جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔
🔥 علاقے کی بہترین آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہر ٹیم میں چار اوپن کھلاڑی شامل تھے، جن میں سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، اور چنیوٹ کے بہترین پلیئرز نے اپنے کھیل کا جادو جگایا۔
🏟️ سارا دن گراؤنڈ میں رونق رہی، شائقین کرکٹ نے بھرپور لطف اٹھایا، اور کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
🥇 فائنل معرکہ حافظ کلب کوٹ مومن نے اپنے نام کیا۔ ونر بننے پر حافظ صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو۔
🥈 رنر اپ ٹیم ہڈا کرکٹ کلب رہی۔ ہڈا الیون اور ان کے تمام کھلاڑیوں کو "ہارڈ لک" لیکن ان کے بہترین کھیل پر انہیں بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھی بہت بہت مبارک ہو جنہوں نے کھیل کے میدان میں عزت کمائی۔