12/06/2026
چیف منسٹر ایتھلیٹس کارڈ — پنجاب کے باصلاحیت کھلاڑیوں کیلئے بڑی خوشخبری! 🏅
سیکرٹری سپورٹس پنجاب فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ انڈوومنٹ فنڈ سے اسکالرشپ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو چیف منسٹر ایتھلیٹس کارڈ جاری کیے جائیں گے، جس کا باقاعدہ اجرا جولائی 2026 میں ہوگا۔
اس اقدام کے تحت کھلاڑیوں کو مالی معاونت کی مختلف کیٹیگریز دی جائیں گی:
🏅 پلاٹینیم: 1 لاکھ روپے ماہانہ
🥇 گولڈ: 75 ہزار روپے ماہانہ
🥈 سلور: 50 ہزار روپے ماہانہ
🌟 ایمرجنگ: 30 ہزار روپے ماہانہ
یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے، عالمی سطح پر کارکردگی دکھانے اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔