Muhammad Ahsan yahya

Muhammad Ahsan yahya Max Martial Arts & Body Fitness Saidu sharif swat

29/07/2026
09/07/2026

03449694895

ڈی ایس پی زیراب گل خان کی پولیس کے لئے خدمات زیراب گل خان سن 1987 میں بطور کنسٹیبل محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اور نہایت ...
09/07/2026

ڈی ایس پی زیراب گل خان کی پولیس کے لئے خدمات

زیراب گل خان سن 1987 میں بطور کنسٹیبل محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اور نہایت فرض شناسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

سن 1990 میں پشاور میں دہشت گردی کے خلاف مردانہ وار مقابلے میں انہیں "غازی" ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ ان کی بہادری کے اعتراف میں ہوم سیکرٹری کی جانب سے انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا۔

سوات کے کشیدہ حالات میں بھی وہ دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے اور جرات مندی سے ان کا مقابلہ کرتے ہوئے قیامِ امن میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔کئی دن دہشت گردوں کی حراست میں رہے لیکن ہمت نا ہاری۔

شکردرہ کے واقعے میں انہوں نے اپنے دائرہ اختیار میں نہ ہونے کے باوجود، کسی سینئر افسر کے حکم کے بغیر، پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ کا رخ کیا۔ وہاں جا کے گولیوں اور راکٹ کا سامنا کیا۔ وہاں مقامی رہائشی لوگوں نے انہیں آگے جانے سے روک دیا، جسے سوشل میڈیا پر ان کی "بزدلی" کا رنگ دے کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

حقیقت یہ ہے کہ ریسکیو 1122 کی گاڑی پر فائرنگ ہونے کی وجہ سے آگے کا شاہراہ بند تھا اور متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی وہیں محصور ہو گئی تھی۔ حالانکہ پولیس کی ہر کارروائی ایک منصوبہ بندی کے تحت ہوتی ہے، جس میں دشمن کی چال کے مطابق پہلے سے لائحہ عمل طے کیا جاتا ہے۔ اپنے سینئر افسران کو حالات بتانا کوئی بری بات نہیں بلکہ ڈیوٹی کا حصہ ہے۔

یہ یاد رکھنا چاہیے کہ بلٹ پروف گاڑی میں ہونا بھی آپ کو بھاری اسلحے سے مکمل محفوظ نہیں رکھتا، جس کی واضح مثال "افضل خان واقعہ" ہے۔ بہادری اور خود کشی میں فرق ہے۔ لہٰذا غلط بیانی اور پولیس کا مورال ڈاؤن کرنے کی ہرگز کوش نہ کریں۔

سوشیل میڈیا کے کچھ نا خواندہ لڑکے ایک بزرگ افسر جس نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت کی کا مزاق اڑا رہے ہیں جن کو شرم آنی چاہیے۔

قیامِ امن کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں ہماری پولیس فورس نے دی ہیں اور مستقبل میں بھی ملک و قوم کی بقاء کے لیے، دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر، پورے خطے میں قیامِ امن کے لیے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہنے کے لیے تیار ہیں۔

سوات کی غیور عوام اپنی پولیس فورس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایسے چند من گھڑت پروپیگنڈوں سے ہمارے دلوں میں بسنے والے پولیس آفیسر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زیراب گل خان کے لیے پیار و محبت کم نہیں ہوگی اور نہ ہی ان کی بہادری کی داستان پر کوئی اثر پڑے گا۔

*سوات پولیس زندہ باد*
*پاکستان پائندہ باد*

Address

Saidu Sharif

Telephone

+92449694895

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ahsan yahya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad Ahsan yahya:

Shortcuts

Share