01/09/2025
چیچہ وطنی ویلفیئر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) ہمیشہ سے عوامی خدمت اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہے۔
حالیہ سیلابی صورتحال میں بھی ہم اپنے ہم وطنوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد کے لئے میدانِ عمل میں موجود ہے۔
ہماری سرگرمیوں میں سیلاب متاثرین کے لئے خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی،ضرورت مندوں کے لئے ادویات اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی،متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر انخلاء میں تعاون،بے گھر اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی و دوبارہ آبادکاری کے اقدامات کرنا شامل ہیں۔
چیچہ وطنی ویلفئیر آرگنائزیشن (رجسٹرڈ) چیچہ وطنی ہمیشہ کی طرح حکومتی ادارے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیرِ نگرانی و باہمی تعاون سے سر انجام دی جا رہی ہے۔
ہمارا مقصد متاثرہ بہن بھائیوں کو مشکل وقت میں حوصلہ، سہارا اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ جلد از جلد اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹ سکیں۔
ہم اہلِ خیر اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی آگے بڑھ کر اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دیں اور سیلاب زدگان کی زندگیوں کو دوبارہ سنوارنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کریم رب ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین۔🙏🏻