Cricket match live Update

Cricket match live Update Unofficial Fan Page. Not affiliated with PCB, ICC or any broadcaster.
(1)

انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کےدرمیان یوتھ ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے جس میں  پاکستان انڈر 19 پہلی اننگز میں  305 رنز پر ...
04/09/2026

انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کےدرمیان یوتھ ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان انڈر 19 پہلی اننگز میں 305 رنز پر آؤٹ ہو گئی یوں انگلینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں28 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے 66 جبکہ حسنین عباس ڈار نے 57 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے مینی لَمزن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔اب انگلینڈ انڈر19 دوسری اننگز کھیل رہی ہے ۔ بہر حال پاکستان کی بیٹنگ لائن کافی لمبی تھی مگر انگلینڈ کےباؤلرز کےسامنے کچھ خاص پرفارم نہیں کر سکے
کپتان فرحان یوسف نے 21 رنز بنائے جبکہ سلمان بٹ کے بیٹے عالیان سلمان نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔
حسنین عباس ڈار کے اننگزکی تعریف بنتی ہے جنہوں نے 166 گیندیں کھیل کر 57 رنز بنائے مگر اس سے بھی زیادہ فاسٹ باؤلر محمد صیام نے مجھے زیادہ متاثر کیا ۔ انہوں نے 93 گیندوں پر 21 رنز بنائے اور حسنین عباس ڈار کا بھرپور ساتھ دیا

04/09/2026

اس شخص کا نام بتائیں جس نے پاکستان کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا!

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئےسٹورٹ براڈ نے کہا مجھے افسوس ہے کہ میں نے کہا پاکستان ایک ...
03/09/2026

انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گئے

سٹورٹ براڈ نے کہا مجھے افسوس ہے کہ میں نے کہا پاکستان ایک ناقص ٹیم ہے کیونکہ اس سے کھلاڑیوں پر الزام لگا۔ اب جب میں نے انہیں دو ٹیسٹ میچز میں کھیلتے دیکھا ہے تو مجھے صاف نظر آ رہا ہے کہ مسائل کھلاڑیوں میں نہیں بلکہ اوپر کی سطح پر ہیں، سلیکشن میں اور کوچنگ میں بار بار تبدیلیوں میں ہیں۔

Love of Cricket Podcast میں گفتگو

کیا آپ سٹورٹ براڈ کی اس بات سے متفق ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں دیں

Follow Cricket Match Live Update - CMLU

انگلینڈ سے لائیو - سلمان آغا کی اچانک واپسی، 7 کھلاڑی باہر، امام پر پابندی کا خطرہ، تیسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان ٹیم میں ہ...
02/09/2026

انگلینڈ سے لائیو - سلمان آغا کی اچانک واپسی، 7 کھلاڑی باہر، امام پر پابندی کا خطرہ، تیسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان ٹیم میں ہلچل تیز

بڑی خبر تیسرے ٹیسٹ سے پہلے، سلمان علی آغا کو دوبارہ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، کنگ چارلس کے ڈنر پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی نے 7 کھلاڑیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، محمد رضوان، سلمان علی آغا، امام الحق، خرم شہزاد، عامر جمال، علی عثمان اور اویس ظفر۔ امام اور رضوان واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

سب سے حیران کن فیصلہ عامر جمال کا ہے، ایک بھی میچ کھلائے بغیر واپس بھیجا جا رہا ہے، جبکہ علی عثمان نے اسی سیریز میں 5 وکٹیں لی تھیں۔

دوسری طرف جیو نیوز کے مطابق امام الحق پر 1 سے 2 سال کی پابندی پر غور ہو رہا ہے، وجہ دوسرے ٹیسٹ میں فیک انجری کا الزام۔

7 نئے کھلاڑی انگلینڈ طلب کر لیے گئے ہیں، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، محمد عمران جونیئر، سعد بیگ، محمد عمران رندھاوا اور رضا اللہ۔

آفیشل اپڈیٹ، مصباح الحق مستعفی، سرفراز احمد عہدے سے ہٹا دیے گئے، بولنگ کوچ عمر گل بھی فارغ۔

تیسرے ٹیسٹ کی فائنل پلینگ الیون اور لائیو اپڈیٹ کے لیے ہمارے ساتھ رہیں۔

آپ کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میں کس کو موقع ملنا چاہیے، کمنٹ میں بتائیں اور ہر گیند کی تیز ترین اپڈیٹ کے لیے Cricket Match Live Update کو فالو کر لیں۔

🚨کامران غلام کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی کیوں؟🚨 اگر تیسرے ٹیسٹ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو انگلینڈ بلایا جا سکتا ہے، تو کامر...
02/09/2026

🚨کامران غلام کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی کیوں؟🚨 اگر تیسرے ٹیسٹ کے لیے نئے کھلاڑیوں کو انگلینڈ بلایا جا سکتا ہے، تو کامران غلام کو بلانے میں آخر کیا نقصان تھا؟ کامران غلام پاکستانی ٹیم میں کھیلنے کے لیے آج بھی انتظار میں بیٹھے ہیں۔ وہ تینوں فارمیٹس کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے رہے ہیں، جبکہ پاکستانی شائقین بھی انہیں قومی ٹیم میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ کئی بار کامران غلام کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ یہ سراسر ناانصافی ہے! پی سی بی کو ایک بار سوچنا چاہیے کہ تجربہ کار کھلاڑی کو موقع دینے سے آخر نقصان کیا ہوتا؟ آپ کے خیال میں کیا کامران غلام کو تیسرے ٹیسٹ کے لیے موقع ملنا چاہیے تھا؟ 👇🏏

بھارتی سینئر سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کا انضمام الحق اور امام الحق پر بڑا بیانوکرانت گپتا نے کہا کہ انضمام الحق کی عزت ...
01/09/2026

بھارتی سینئر سپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کا انضمام الحق اور امام الحق پر بڑا بیان

وکرانت گپتا نے کہا کہ انضمام الحق کی عزت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں کی جاتی ہے۔ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں انضمام جیسا مڈل آرڈر بلے باز دنیا میں کوئی نہیں آیا۔ میں نے ایک بار سچن ٹنڈولکر سے پوچھا کہ مڈل آرڈر کا سب سے بڑا بلے باز کون ہے تو سچن نے بغیر سوچے انضمام الحق کا نام لیا۔

لیکن مجھے افسوس ہوا کہ ان کے بھتیجے امام الحق نے آج ان کا سر جھکا دیا ہے۔ انجری تھی یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں لیکن اگر امام اسی تکلیف میں بھی بیٹنگ کے لیے آ جاتے تو آج پوری دنیا ان کی تعریف کر رہی ہوتی۔

ہمارے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو میچ کے دوران کمر میں شدید چوٹ لگی۔ ایکسرے میں زخم سامنے آیا۔ ڈاکٹر اور کپتان نے منع کیا لیکن اس نے پٹیاں باندھ کر ملک کے لیے وکٹ پر آنے کا فیصلہ کیا اور اس کی اس بہادری کی پوری دنیا میں تعریف ہوئی۔

امام الحق نے جو کیا اس سے انہوں نے اپنا ہی نقصان کیا ہے۔ ایسے موقع پر ملک کے لیے کھڑا ہونا ہی اصل بہادری ہوتی ہے۔

Cricket match live update

مشتاق احمد کا بڑا بیان ، فخر زمان کو کپتان بناؤسابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ نے 2007 کے بعد ترقی ا...
01/09/2026

مشتاق احمد کا بڑا بیان ، فخر زمان کو کپتان بناؤ

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ نے 2007 کے بعد ترقی اس وقت کی جب بورڈ نے مہندر سنگھ دھونی کو کپتان بنایا۔ دھونی اس وقت کپتانی میں نیا تھا لیکن اس کی سوچ جارحانہ تھی۔ اس نے ڈر کر نہیں بلکہ جیتنے کے لیے کرکٹ کھیلی اور یہی سوچ بھارت کو 3 آئی سی سی ٹرافیاں جتوائی۔

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ میں نے پی سی بی کو پہلے بھی تجویز دی تھی کہ پاکستان ٹیم میں ایک ہی کھلاڑی ہے جو اپنے ریکارڈ کے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے کھیلتا ہے اور وہ ہے فخر زمان۔ اگر پاکستان کی کرکٹ کو 30 سال پرانی دفاعی سوچ سے نکالنا ہے تو فخر زمان کو آج سے ہی تینوں فارمیٹس کا کپتان بنا دینا چاہیے۔ یہ غلط سوچ ختم ہونی چاہیے کہ تیز کھیلنے والا کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیل سکتا۔

فخر زمان کی قابلیت اعداد و شمار سے بھی واضح ہے۔ وہ پاکستان کا واحد بلے باز ہے جس نے ون ڈے میں ڈبل سنچری 210 ناٹ آؤٹ بنائی اور چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف 114 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اس کا آغاز شاندار تھا۔ 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں اس نے 94 اور 66 رنز بنائے تھے لیکن صرف 3 ٹیسٹ کے بعد اسے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

پاکستان کو اس وقت اسی جارحانہ سوچ کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ نے بیزبال کرکٹ سے ثابت کر دیا ہے کہ ٹیسٹ میں بھی اٹیک بہترین ڈیفنس ہے۔ مشتاق احمد کے مطابق اگر فخر زمان کو اگلے تین سال تک فری ہینڈ کے ساتھ تینوں فارمیٹس کی کپتانی دی جائے تو پاکستان ٹیم دوبارہ اٹھ کر کھڑی ہو جائے گی۔

آپ اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ کیا فخر زمان کو کپتان بنانا پاکستان کے لیے درست فیصلہ ہوگا؟

Cricket match live update

ممبر سلیکشن کمیٹی مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
01/09/2026

ممبر سلیکشن کمیٹی مصباح الحق نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اپنے بڑوں اور محنت کشوں کی قدر کیسے کی جاتی ہے انگلینڈ والوں نے بتادیا پاکستان انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں 77سالا ا...
31/08/2026

اپنے بڑوں اور محنت کشوں کی قدر کیسے کی جاتی ہے انگلینڈ والوں نے بتادیا پاکستان انگلینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میں 77سالا ایک ضعیف العمر خاتون ڈینی جب میچ ہورہا تھا میچ کے دوران وہ اپنے ہاتھوں سے سوئی دھاگے کیساتھ جرسی سی رہی تھی جس کو تیسرے دن کھیل کے احتتام پر لارڈز گراؤنڈ کی میڈیا سینٹر میں مدعو کیا گیا اور اس سے سوال ہوا کہ آپ بارش کے دوران بھی بیٹھی رہی کھیل ختم ہونے تک لنچ بھی اپنے ساتھ لائی تھی جس پر ڈینی نے کہا کہ میں ہاتھوں سے جرسیاں بناکر فروخت کرتی ہوں میری ایک بیٹی ہے اور میرا شوہر اس دنیا میں نہیں ہے میں ٹیسٹ کرکٹ سے پیار کرتی ہوں اس لیے میچ بھی دیکھ رہی تھی اور اپنا کام بھی پانچ دن کیلئے ٹکٹ خریدا ہے جس پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ فوری طور ٹکٹ کے پیسے واپس کرکے ایک اسپیشل پاس ڈینی کو دیا اور کہا کہ یہ میچ میں اور آخری میچ میں اپ وئی آئی پی اسٹینڈ میں بیٹھی گی اور جو لنچ انگلینڈ کی ٹیم کا ہوگا وہی آپ کو بھی دیا جائے
پاکستان کوشکست کے بعد ڈینی کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپیشل ایوارڈ دیا گیا اور اس کی تصویر کو بھی لیجنڈ کرکٹر کیساتھ لارڈز گراؤنڈ میں لگایا گیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اس کو نوکری دی کہ انگلینڈ ٹیم کی ٹیسٹ کی جرسی کے اوپر انگلینڈ کے نام کا لوگو وہ بنائے گی اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ اس کام کا اس کو معاوضہ دے گا

لنچ بریک تک آج کی ہماری ٹیم نے اتنی قبر کھود لی ہے،ھمارے کنگ سے لے کر کتابی اور ہمارے ینگسٹر صاحب اذان دے کر چلے جا چکے ...
30/08/2026

لنچ بریک تک آج کی ہماری ٹیم نے اتنی قبر کھود لی ہے،ھمارے کنگ سے لے کر کتابی اور ہمارے ینگسٹر صاحب اذان دے کر چلے جا چکے ہیں اور ہماری ٹیم میں اب ہماری شان بچانے کے لیے شان مسعود اور ہمیں کور ڈرائیوز کا مزہ دینے کے لیے سعود شکیل کریز پر موجود ہیں سکور اب تک 53 رنز پر 3 کھلاڑی یا مداری آؤٹ ہو چُکے ہیں باقی کب دھوکہ دے جائیں یہ دیکھنے کے لیے ہمارے ساتھ جُڑے رہیں 389 کا ٹارگٹ ہے ذہن میں رکھنا ہے جیتنا تُو شاید ہمارے بس میں نہیں اور ڈرا کروانا وہ اب ان میں دم نہیں نا ھمارے پاس وہ کھلاڑی نا ہماری وہ اُمیدیں 😢
آپ کی کیا رائے ہے کچھ اُمیدیں باقی ہیں یا بعداز نمازِ عشاء جنازے کا بندوبست کیا جائے 🙂

چلو ملتے ہیں تھوڑی دیر بعد کیوں کہ اُمیدیں بھی تھوڑی سی ہی ہیں نا مسئلہ لمبا ہے جو لمبا کیس چلے گا 🤣

مہربانی کر کے پیچ کو فالو كرو اور ایسے دُکھ درد اور مزاح والے جھٹکے محسوس کرو 🫶🏻😢

Address

Sahiwal
57000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cricket match live Update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cricket match live Update:

Shortcuts

Share

Category