08/08/2025
پی سی بی نے حیدر علی کو عارضی معطل کر دیا، انگلینڈ میں تحقیقات جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو گریٹر مانچسٹر پولیس کی جانب سے حیدر علی کے خلاف ایک مجرمانہ تحقیقات کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ پاکستان شاہینز کے حالیہ انگلینڈ دورے کے دوران پیش آیا تھا۔
پی سی بی نے کھلاڑی کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے حیدر علی کو مناسب قانونی مدد فراہم کی ہے۔ بورڈ نے برطانیہ کے قانونی طریقہ کار کا احترام کرتے ہوئے تحقیقات مکمل ہونے تک حیدر علی کو فوری طور پر عارضی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قانونی کارروائی کے اختتام اور تمام حقائق واضح ہونے کے بعد پی سی بی اپنے ضابطہ اخلاق کے تحت مناسب کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ فی الحال بورڈ مزید کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کرے گا۔