12/06/2026
غوری فٹبال اکیڈمی کی جانب سے خصوصی پیغام
ہم غوری فٹبال اکیڈمی کی پوری مینجمنٹ پر فخر کرتے ہیں، جن کی انتھک محنت، لگن اور مسلسل کوششوں کی بدولت آج ہمارے تین کھلاڑی پاکستان کی انٹرنیشنل ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی ہمارے متعدد کھلاڑی قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کر چکے ہیں۔
ہم اپنے معزز سرپرست اور اونر پروفیسر راجہ مسعود، سیکرٹری سجاد حیدر، کوچ عامر شہزاد، اور منیجر یاسر سپرہ کے بے حد مشکور ہیں، جن کی رہنمائی، محنت اور بھرپور تعاون کی بدولت ہمارے کھلاڑی پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ غوری فٹبال اکیڈمی مزید کامیابیاں حاصل کرے اور پاکستان کو مستقبل میں بھی بہترین کھلاڑی فراہم کرتی رہے۔
غوری فٹبال اکیڈمی — کھیل، محنت اور کامیابی کا سفر 🇵🇰⚽🏆