Green Valley Sports Club Poonch Ajk

Green Valley Sports Club Poonch Ajk Green Valley Sports Club Poonch is Sports Club of district Poonch Azad Jamu Kashmir. I was Found in 1987.

گرین ویلی اسپورٹس کلب پونچھ کے اسٹار فاسٹ باؤلر نعمان نیاز نے وزیرِاعظم گولڈ کپ میں ہویلی ہاکس کی نمائندگی کرتے ہوئے نیل...
21/05/2026

گرین ویلی اسپورٹس کلب پونچھ کے اسٹار فاسٹ باؤلر نعمان نیاز نے وزیرِاعظم گولڈ کپ میں ہویلی ہاکس کی نمائندگی کرتے ہوئے نیلم کے خلاف شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی (مین آف دی میچ) کا اعزاز اپنے نام کیا اور اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
کوارٹر فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ آج رات 8:30 بجے ہویلی ہاکس اور راولاکوٹ پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا، جو جیو سپر پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

کشمیر کی ٹیم نے نیشنل چمپین شپ میں بلوچستان کی ٹیم کو ہرا کے کواٹرفائنل میں کوالیفائی کر لیا گرین ویلی سپورٹس کلب پونچھ ...
21/05/2026

کشمیر کی ٹیم نے نیشنل چمپین شپ میں بلوچستان کی ٹیم کو ہرا کے کواٹرفائنل میں کوالیفائی کر لیا گرین ویلی سپورٹس کلب پونچھ کے سٹار کھلاڑی فیضان فاروق کشمیر ٹیم کی نمایندگی کر رہے ہیں، اور بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں مینجمنٹ اور ممبران کی جانب سے مبارک باد اور آمدہ میچوں کے لیے نیک خواہشات

مئی 19 2026 کو کشَر دیش ٹی10 ہارڈ بال ٹورنامنٹ م گرین ویلی اور برمنگ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گرین ویلی نے شاندار کھی...
20/05/2026

مئی 19 2026 کو کشَر دیش ٹی10 ہارڈ بال ٹورنامنٹ م گرین ویلی اور برمنگ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گرین ویلی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بآسانی کامیابی حاصل کر لی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گرین ویلی کی جانب سے نقاش خورشید اور خرم خورشید نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا، جس کی بدولت ٹیم نے 128 رنز کا ہدف مقرر کیا۔
ہدف کے تعاقب میں برمنگ کی ٹیم گرین ویلی کے بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکی اور صرف 92 رنز بنا سکی۔ یوں گرین ویلی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر

�🔥 شاندار کارکردگی! 🔥🏏ابوظہبی  میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں تیمور تصدق نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ...
30/04/2026

�🔥 شاندار کارکردگی! 🔥🏏

ابوظہبی میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچ میں تیمور تصدق نے زبردست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 45 رنز اسکور کیے 💥اور فیلڈنگ میں بھی کیپنگ کرتے ہوئے تین کیچز لئیے

دوسرا عدنان شفیق ڈے والی بال ٹورنامنٹ بمقام پاڑاٹی میں بھی گرین ویلی کلب نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔گرین...
28/04/2026

دوسرا عدنان شفیق ڈے والی بال ٹورنامنٹ بمقام پاڑاٹی میں بھی گرین ویلی کلب نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

گرین ویلی کلب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا اور ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کی۔ کھلاڑیوں کی محنت، ٹیم ورک اور جذبہ قابلِ تعریف رہا۔

اس کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! �

🔥 ٹی 10 ہارڈ بال ٹورنامنٹ میں گرین ویلی کلب کی شاندار فتح 🔥🏏راولاکوٹ میں جاری ٹی 10 ہارڈ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میںگری...
26/04/2026

🔥 ٹی 10 ہارڈ بال ٹورنامنٹ میں گرین ویلی کلب کی شاندار فتح 🔥🏏

راولاکوٹ میں جاری ٹی 10 ہارڈ بال ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں
گرین ویلی کلب نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے الیون سٹار کو 68 رنز سے شکست دے دی۔ 💪

بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ اور باؤلرز کی بہترین کارکردگی نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ 👏

یہ فتح ٹیم ورک، محنت اور جذبے کی بہترین مثال ہے۔
گرین ویلی کلب کو جیت مبارک! 🎉

انا للہ وانا الیہ راجعون بھاگیانہ سپورٹس کے "مین" اور ایک عہد کا خاتمہ​انتہائی رنج و ملال کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ...
31/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون

بھاگیانہ سپورٹس کے "مین" اور ایک عہد کا خاتمہ
​انتہائی رنج و ملال کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ بھاگیانہ سپورٹس کے صدر، ممتاز کوچ اور ہم سب کے ہردلعزیز افضل کیانی صاحب خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔​ مین کے نام سے پکارے جانے والے افضل کیانی صاحب بلاشبہ ایک ہمی جہت شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی زخیم اردو، گفتگو کا سحر انگیز انداز، برجستہ چٹکلے اور خوش طبعی محفلوں کی جان ہوا کرتی تھی۔ وہ جب بولتے تھے تو الفاظ موتیوں کی طرح جھڑتے تھے اور سننے والا مسحور ہو جاتا تھا۔
​وہ صرف ایک منتظم نہیں بلکہ نظم و ضبط کے ایک سخت گیر استاد بھی تھے۔ کھیل کے میدان میں ان کے نظم و ضبط پر مبنی لیکچرز اور یادگار جملے آج زبان زد عام ہیں۔ ۔
​اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے اور لواحقین و تمام سوگواروں کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔
​موت اس کی ہے جس کا زمانہ کرے افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آتے ہیں مرنے کے لیے

Address

Barreen
Rawala Kot

Telephone

+923454211570

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Green Valley Sports Club Poonch Ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Green Valley Sports Club Poonch Ajk:

Share

Category