Diamond Cricket Club Tain

Diamond Cricket Club Tain An amateur sports club comprising of young local talent of area. Grinding hard to make some impact! " INSHALLAH�

کچھ لوگ معاشرے میں ایسے ہوتے ہیں جن کی ہمیشہ اک الگ پہچان ہوتی ہے،اک الگ انداز ہوتا ہے،اک الگ مشن ہوتا ہے۔ ریاست کی وادی...
28/11/2023

کچھ لوگ معاشرے میں ایسے ہوتے ہیں جن کی ہمیشہ اک الگ پہچان ہوتی ہے،اک الگ انداز ہوتا ہے،اک الگ مشن ہوتا ہے۔ ریاست کی وادیوں میں سے وادیِ ٹائیں سے تعلق رکھنے والا اک شخص جو کہ فٹنس میں اپنی مثال آپ ہے یقیناً آپ نے تصویر دیکھ کر پہچان لیا ہو گا"محمود مستری" صاحب۔

اگر ٹائیں میں کرکٹ زندہ ہے تو اس میں محمود صاحب کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا عرصہ 27 سال سے زیادہ کرکٹ کے لیے کوشاں ،اپنا اک مشن لیے کہ نوجوانوں کو گروانڈ میں لے کر جایا جائے تاکہ بیماریوں اور دوسری غیر معیاری سرگرمیوں کو چھوڑ کر نوجوان صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھیں

محمود مستری کے نام سے مشہور ہونے والے ٹائیں کے یہ لیجنڈ کوئی پیشہ وارانہ طور پر "مستریوں" کا کام نہیں کرتے بلکہ یہ اس لیے مشہور ہوے ہیں اس نام سے کہ یہ اس وقت جب پیسے کی آمدورفت کم تھی اور مارکیٹ میں بیٹ ہر کوئی لے نہیں سکتا تھا یا اگر کوئی لے سکتا تھا تو بازار میں میسر نہیں ہوتے تھے تو اپنے علاقے کے لڑکوں کو لکڑی کا اک بہترین بیٹ بنا کر دیا کرتے تھے اس کی وجہ سے یہ محمود مستری کے نام سے مشہور ہوے جو کے اپنے زمانے کے بہترین آلروانڈر بھی تھے۔

ایسے لیجنڈری کردار پورے علاقے کا فخر ہوتے ہیں جو بنا کسی مفاد و مطلب ہمیشہ خدمات سر انجام دیتا ہیں۔ہم محمود مستری صاحب کو خراج تحسین و عقیدت پیش کرتے ہیں

صغیر شھید آل پاکستان اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ انشاء اللہ الفلاح کرکٹ کلب ٹائیں 15 جولائی بروز جمعہ ان ایکشن ہو گی الفلاح کرکٹ ...
14/07/2022

صغیر شھید آل پاکستان اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ
انشاء اللہ الفلاح کرکٹ کلب ٹائیں 15 جولائی بروز جمعہ ان ایکشن ہو گی
الفلاح کرکٹ کلب ٹائیں بہترین اوپن پلیرز اور اچھے لوکل سیٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی
ہماری نیک خواہشات الفلاح کے لیے❤

سر زمین باغ پر رہا  آج ماسیروں کا راج ،ماسیر 11 نے الخدمت فاؤنڈیشن کے نام سے بیلا مال کے مقام پر کھیلے جانے والے ٹورنامن...
17/01/2022

سر زمین باغ پر رہا آج ماسیروں کا راج ،ماسیر 11 نے الخدمت فاؤنڈیشن کے نام سے بیلا مال کے مقام پر کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلے کے بعد فیضان مرتضیٰ کی قیادت میں ٹورنامنٹ کو اپنے نام کر لیا۔

ماسیر 11 کی زبردست فلیڈنگ دیکھنے کو ملی اور بہترین گیند بازی کی باولنگ دیمپارٹمنٹ نے، بلے بازی میں باسط نے بلند و بالا چھکے لگائے تمام ٹیم کی ایفرٹ سے ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔

#ڈائمنڈ کرکٹ کلب ٹائیں #ماسیر الیون کو بہترین کھیل پیش کرنے اور ٹورنامنٹ اپنے نام کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔اسی طرح کھیلتے رہو اور محبتیں بکھیرتے رہو۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ بھی قابل ستائش ہے اک فری انٹری کرکٹ میلا سجا کر کرکٹ سے اپنی محبت کو ظاہر کیا اور بتایا کہ ہمارا مقصد کرکٹ کو پروموٹ کرنا ہے۔

15/01/2022

ڈائمنڈ کرکٹ کلب ٹائیں کیطرف سے #شاہین کلب نڑ کو امتیاز شہید کی #ٹورنامنٹ کا #فائنل اپنے نام کرنے پہ مبارکباد پیش کرتے ہیں اور رنر اپ ٹیم #امتیاز شہید سپورٹس غربی #پاچھیوٹ کو بھی ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ہم #انتظامیہ ٹورنامنٹ کمیٹی کو ایک بہترین #ایونٹ کے انعقاد پر #مبارکباد پیش کرتے ہیں
عاشر اور شازم کبیر ان کے مشکور ہیں جنہوں نے بہترین #لاہیو کوریج سے دیار غیر میں مقیم کرکٹ #کمیونٹی کو لمحہ بہ لمحہ میچز سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا.

Address

Patola Tain
Rawala Kot
12421

Telephone

+923115275774

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Diamond Cricket Club Tain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category