05/06/2026
آزاد کشمیر والی بال کا درخشندہ ستارہ
والی بال آزاد کشمیر کا مقبول ترین کھیل ہے بالخصوص پونچھ ، سدھنوتی ، باغ اور کوٹلی کی تحصیل سہنسہ میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے ان علاقوں نے مختلف اوقات میں بہت نامور کھلاڑی پیدا کیے جو نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی سطح تک بھی اپنا لوہا منواتے رہے
حالیہ برسوں میں سدھنوتی سے تعلق رکھنے والے نایاب نے بہت شہرت پائی ہے اور جس انداز سے وہ اسوقت والی بال کھیل رہا ہے اسطرح کا والی بال آزاد کشمیر کے کسی کھلاڑی کی جانب سے دیکھنے کو کم ہی ملا ہے
پاکستان سطح کے ٹورنمنٹس جہاں پاکستان کے پیشہ ور اور قومی کھلاڑی شرکت کرتے ہیں وہاں نایاب جیسے کھلاڑی کا پرفارم کرنا یقینا" اہل آزاد کشمیر کے لیے فخر کا باعث ہے
نایاب حقیقی معنوں میں آزاد کشمیر والی بال کا درخشندہ ستارہ ہے جس نے آزاد کشمیر والی وال کو ایک نئی سمت دی ہے
دعا ہے ہمارے اس ستارے کو مزید عروج حاصل ہو
میڈیا ڈیسک
برلاس اسپورٹس کلب پاچھیوٹ