Rahim Yar Khan Updates

Rahim Yar Khan Updates A

رحیم یار خان کی تازہ ترین اپ ڈیٹس 🌟

✅ لوکل نیوز | ✅ دلچسپ معلومات | ✅ ویڈیوز | ✅ سیاسی تجزیے

رحیم یار خان کے لوگوں کا اپنا پیج ❤️
ہر قسم کی اپ ڈیٹس ایک جگہ!

26/04/2026

آج کل سوشل میڈیا پر ظاہر پیر کے شیخ زید ہسپتال فیز 2 کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جنہیں دیکھ کر ہنسی بھی آتی ہے اور افسوس بھی۔ بڑے بڑے نام، مسکراتے چہرے اور ہسپتال کے "تفصیلی دورے" ایسے پیش کیے جا رہے ہیں جیسے یہ سب انہی کی بدولت ممکن ہوا ہو۔

Rahim Yar Khan Updates

لیکن سچ چھپائے نہیں چھپتا؛ حقائق گواہ ہیں کہ اس بین الاقوامی معیار کے منصوبے کی بنیاد، منظوری اور فنڈز کا ایک ایک روپیہ مخدوم خسرو بختیار، مخدوم ہاشم جواں بخت کی انتھک محنت اور عمران خان (PTI) کے اس ہیلتھ وژن کا ثمر ہے جس کا مقصد عام آدمی کو اس کی دہلیز پر بہترین علاج فراہم کرنا تھا۔ جب اس منصوبے کا نقشہ ترتیب پا رہا تھا اور فنڈز کے لیے اسمبلیوں میں جنگ لڑی جا رہی تھی، تب یہ آج کے "سیاسی سیاح" کہیں نظر نہیں آ رہے تھے۔

اس ہسپتال کی جغرافیائی اہمیت صرف ظاہر پیر تک محدود نہیں ہے، بلکہ اس کے مکمل فعال ہونے سے خانپور، لیاقت پور، چنی گوٹھ، ترنڈہ محمد پناہ ، خان بیلہ، راجن پور اور گردونواح کے بیسیوں دیہی علاقوں کے لاکھوں عوام کو جدید ترین طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس میگا پراجیکٹ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے رحیم یار خان کے مین شیخ زید ہسپتال پر مریضوں کا شدید دباؤ کم ہوگا اور اب اس بیلٹ کے عوام کو علاج کے لیے میلوں دور شہروں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ یہ تحریک انصاف کے دور کا وہ عظیم تحفہ ہے جو جنوبی پنجاب کے عوام نسلوں تک یاد رکھیں گے۔

جہاں تک ان ن لیگی رہنماؤں، پی پی پی کے امیدواروں اور سابقہ نمائندوں کا تعلق ہے، وہ دراصل بنے بنائے محل کی رونقیں دیکھنے اور فوٹو سیشن کروانے آئے تھے۔ وہاں کی جدید مشینری اور انٹرنیشنل معیار دیکھ کر ان کا "حیران" ہونا ہی اس بات کا سب سے بڑا ثبوت ہے کہ انہیں خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور مخدوم برادران نے عوام کے لیے کس سطح کا کام مکمل کروا دیا ہے۔

یہ سیاست کا پرانا اور روایتی طریقہ ہے کہ کام کوئی کرے اور کریڈٹ چھیننے کے لیے ہجوم اکٹھا کر کے تصاویر بنوا لی جائیں۔ اگر یہ معزز مہمان واقعی عوام کے اتنے ہمدرد تھے تو اپنے طویل دورِ اقتدار میں ایسا ایک بھی منصوبہ کیوں پیش نہ کر سکے؟ آج ان کا وہاں جا کر مسکرانا اور "عزم" ظاہر کرنا دراصل عمران خان اور مخدوم برادران کی کامیابی پر مہرِ تصدیق ہے۔

رحیم یار خان کے عوام اب اتنے بھولے نہیں ہیں؛ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب زمین پر پہلی اینٹ لگ رہی تھی تو پسینہ کس کا بہا تھا۔ کسی بنے بنائے منصوبے پر واہ واہ سمیٹنا اور کریڈٹ لینا بہت آسان ہے، لیکن اسے زیرو سے کھڑا کرنا اور فنڈز کا اجرا یقینی بنانا ہی اصل قیادت کا کام ہوتا ہے۔ کریڈٹ لینے والے اس ہجوم کو اب یہ سمجھ لینا چاہیے کہ سیاست صرف تیار دیگوں پر پلیٹیں سجانے کا نام نہیں ہے۔ اگر عوام کی اتنی ہی فکر ہے، تو دوسروں کے لگائے ہوئے پودوں کی چھاؤں میں بیٹھ کر فوٹو شوٹ کروانے کے بجائے، ہمت کریں اور خود بھی کوئی ایسا منصوبہ کھڑا کر کے دکھائیں جس کی مثال دی جا سکے۔

سچ تو یہ ہے کہ کام بولتا ہے، اور مخدوم برادران کا یہ شاہکار منصوبہ آج ظاہر پیر کی زمین پر پکار پکار کر اپنی اصلیت بتا رہا ہے— کیونکہ عوام اب صرف دعووں کو نہیں، بلکہ عملی خدمت کو مانتے ہیں۔

Like Urdu Poetry - Stars..!!
08/06/2019

Like Urdu Poetry - Stars..!!

06/06/2019
25/10/2014

آپ سب کو نیا اسلامی سال مبارک ہو !!

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rahim Yar Khan Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share