09/08/2026
Make It Matter — ایک قابلِ تحسین قدم
اتنی کم عمری میں، بطورِ اسکول طالبعلم، Make It Matter کی پوری ٹیم نے دو روزہ صفائی مہم کا آغاز کرکے ایک نہایت خوبصورت اور قابلِ تقلید مثال قائم کی ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے اس مہم میں حصہ لینے والے تمام ننھے رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے شہر اور معاشرے کی بہتری کے لیے عملی قدم اٹھایا۔
اس کے ساتھ ساتھ اُن تمام والدین کا بھی شکریہ جنہوں نے اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، اساتذہ کرام کا جنہوں نے ان کی رہنمائی اور سرپرستی کی، اور French Cuisine کا شکریہ کہ جنہوں نے ان ننھے رضاکاروں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا۔
امید ہے کہ ان نونہال طالبعلموں کی یہ کاوش ہمارے معاشرے کے سبھی افراد کے لیے ایک مثبت پیغام ثابت ہوگی۔ ہم سب کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ پبلک اسپیسز کو اپنا ذاتی کچرہ دان (Dustbin) نہیں سمجھیں گے، کچرا جہاں مناسب ہو وہیں ڈالیں گے اور اپنے شہر کو صاف رکھنے میں اپنا حصّہ ضرور ڈالیں گے۔
کیونکہ ایک صاف شہر صرف انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں، ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور تبدیلی ہمیشہ کسی ایک کے پہلے قدم سے شروع ہوتی ہے۔
Well done, Make It Matter! Keep making it matter. ❤️