Quetta Sports Tv

Quetta Sports Tv Sports News

راوی کرکٹ اکیڈمی کچلاک  کے کھلاڑی اسرار احمد کل رات کو روڑ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے ہیں اللہ ان کے والدین اور گھر والوں ک...
29/08/2026

راوی کرکٹ اکیڈمی کچلاک کے کھلاڑی اسرار احمد کل رات کو روڑ ایکسیڈنٹ میں شہید ہوگئے ہیں
اللہ ان کے والدین اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے
اور اسرار احمد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں
آمین یا رب العالمین

🏏 پوسٹل گرین کرکٹ ٹیم کے نئے سیزن کا شاندار آغازپوسٹل گرین کرکٹ ٹیم کے کپتان خان محمد نے نئے سیزن کے آغاز کے موقع پر اپن...
28/08/2026

🏏 پوسٹل گرین کرکٹ ٹیم کے نئے سیزن کا شاندار آغاز

پوسٹل گرین کرکٹ ٹیم کے کپتان خان محمد نے نئے سیزن کے آغاز کے موقع پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں میں نئی کٹس اور کرکٹ شوز تقسیم کیے۔

اس موقع پر پوسٹل گرین کے سرپرستِ اعلیٰ فیض اللہ نوری، فرسٹ کلاس پلیئر بسم اللہ خان ، مقبول بھائی اور منیجر اسداللہ کاکڑ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نئے سیزن کے لیے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ پوسٹل گرین بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کرے گی۔

پوسٹل گرین — جذبہ، اتحاد اور کامیابی کی جانب ایک اور قدم! 🏏💚

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن الیکشن 2026۔نتائج۔صدر۔شاہ دوست دشتی 19سعود احمد۔          08مراد بادینی۔      00سیکرٹری۔حاجی...
24/08/2026

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن الیکشن 2026۔
نتائج۔
صدر۔
شاہ دوست دشتی 19
سعود احمد۔ 08
مراد بادینی۔ 00
سیکرٹری۔
حاجی عبدالملک اچکزئی 20
قربان علی۔ 07
رمیز راجہ 00
دوست پینل کی باری اکثریت سے کامیاب۔

کرکٹ دوست پینل کے ستارے آسمان پر ـــــــــ.کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کرکٹ دوست پینل کے صدر کے امیدوار...
24/08/2026

کرکٹ دوست پینل کے ستارے آسمان پر ـــــــــ.
کوئٹہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کرکٹ دوست پینل کے صدر کے امیدوار شاہ.دوست دشتی نے 19 اور سیکرٹری حاجی عبدالمالک نے 20 ووٹ حاصل کیے جبکہ ٹوٹل ووٹ 27 تھے

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (RCA) کوئٹہ کے انتخابات میں "کرکٹ دوست پینل" نے کلین سویپ کرتے ہوئ...
24/08/2026

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن (RCA) کوئٹہ کے انتخابات میں "کرکٹ دوست پینل" نے کلین سویپ کرتے ہوئے یکطرفہ کامیابی حاصل کر لی۔
​انتخابی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر 'کرکٹ دوست پینل' کے شاہ دوست دشتی 19 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ سیکرٹری کی نشست پر عبدالمالک اچکزئی نے 20 ووٹ حاصل کر کے شاندار فتح حاصل کی۔ مخالف پینل الیکشن میں کوئی نمایاں پیش رفت نہ دکھا سکا۔
​کامیابی کے بعد نومنتخب عہدیداروں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ کوئٹہ اور بلوچستان میں کرکٹ کی ترقی، نوجوان کھلاڑیوں کے فروغ اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ کوئٹہ کے کرکٹ حلقوں اور کھلاڑیوں نے نو منتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 24 اگست کو کراچی میں ہوں گےکوئٹہ: کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات عدالتی...
23/08/2026

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات 24 اگست کو کراچی میں ہوں گے

کوئٹہ: کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات عدالتی سٹے ختم ہونے کے بعد ایک بار پھر 24 اگست کو کراچی میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے دوبارہ انعقاد کو کرکٹ حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروگریسیو گروپ کی جانب سے کوئٹہ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے سے دائر کیس کے باعث کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی کر دیے گئے تھے، تاہم فریق نے عدالتی سٹے واپس لینے کے بعد انتخابی عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دو گروپس مدمقابل ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کرکٹ دوست پینل کو 22 جبکہ پروگریسیو گروپ کو 5 ووٹ دینے والی باڈیز کی حمایت حاصل ہے۔

آج نورالحق اینڈ برادرز (N&B) کرکٹ کلب نے کمشنر الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کمشنر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ...
16/08/2026

آج نورالحق اینڈ برادرز (N&B) کرکٹ کلب نے کمشنر الیون کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کمشنر الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 214 رنز بنائے، جس کے جواب میں N&B کرکٹ کلب نے ہدف 18.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔ بالنگ میں کپتان ابوذر نے 31 رنز دیکر 5 وکٹ حاصل کیے ــــــ.

🏏 N&B کرکٹ کلب کی اننگز

خالد شاہ: 80 رنز، 38 گیندیں، 12 چوکے، 3 چھکے — اسٹرائیک ریٹ 210.5؛ کیش اینڈ بولڈ نصیب

کپتانابوزر AGM: 65 رنز، 37 گیندیں، 9 چوکے، 2 چھکے — اسٹرائیک ریٹ 175.7؛ کیچ فرید آغا، بولڈ

اسحاق جمالی صاب: ناقابلِ شکست 29 رنز، 20 گیندیں، 2 چوکے، 2 چھکے — اسٹرائیک ریٹ 145.0

محمد لقمان : 22 رنز، 12 گیندیں، 2 چوکے، 1 چھکا — اسٹرائیک ریٹ 183.3؛ کیچ اینڈ بولڈ ابرار

محمد اے: ناقابلِ شکست 11 رنز، 4 گیندیں، 1 چوکا، 1 چھکا — اسٹرائیک ریٹ 275.0

ایکسٹراز: 14

فاتح ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا، جس میں خالد شاہ کی 80 اور ابوزر AGM کی 65 رنز کی شاندار اننگز نمایاں رہیں۔

🏏 پاکستان انڈر 19: سلیکشن کا نیا میرٹ بیسڈ معیار جاریپاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ 2026-27 ک...
16/08/2026

🏏 پاکستان انڈر 19: سلیکشن کا نیا میرٹ بیسڈ معیار جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ 2026-27 کے لیے سلیکشن کا معیار واضح کر دیا ہے، جس میں میرٹ، کارکردگی اور فٹنس کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ہر ریجن کے لیے زیادہ سے زیادہ 32 کھلاڑی شارٹ لسٹ کیے جائیں گے، جبکہ تمام شارٹ لسٹڈ کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ صرف فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے کھلاڑی ہی متعلقہ ریجن کی ٹیم کے لیے سلیکشن کے اہل ہوں گے۔

📌 خودکار سلیکشن کا معیار

درج ذیل کھلاڑی مقررہ عمر اور فٹنس معیار پورا کرنے کی صورت میں خودکار سلیکشن کے اہل ہوں گے:

• گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان انڈر 19 ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے اہل کھلاڑی
• نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے حالیہ پاکستان انڈر 19 کیمپ میں شرکت کرنے والے اہل کھلاڑی
• گزشتہ ریجنل انڈر 19 سیزن کے ایک بہترین بیٹر اور ایک بہترین باؤلر، بشرطیکہ وہ عمر کے معیار پر پورا اترتے ہوں۔

📊 باقی کھلاڑیوں کے لیے واضح کوٹہ

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ 2025-26 کی کارکردگی کی بنیاد پر باقی کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا:

- ٹاپ آرڈر: 6 کھلاڑی — کیمپ کے لیے 5
- مڈل آرڈر: 7 کھلاڑی — کیمپ کے لیے 5
- فاسٹ باؤلرز: 8 کھلاڑی — کیمپ کے لیے 5
- اسپنرز: 4 کھلاڑی — کیمپ کے لیے 3
- وکٹ کیپرز: 3 کھلاڑی — کیمپ کے لیے 2

آل راؤنڈرز میں ابتدائی طور پر 4 اور کیمپ کے لیے مزید 2 کھلاڑی صرف غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر شامل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ ہر ڈسپلن میں زیادہ سے زیادہ دو کھلاڑیوں کی شرط بھی مقرر کی گئی ہے۔

🇵🇰 قومی سطح پر اصل امتحان

ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 20 کھلاڑی (15+5) سختی سے میرٹ پر منتخب کیے جائیں گے، جو 2026-27 سیزن میں اپنے متعلقہ ریجن کی نمائندگی کرتے ہوئے نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور نیشنل انڈر 19 کپ میں حصہ لیں گے۔

پی سی بی کی ہدایت کے مطابق متعین میرٹ بیسڈ سلیکشن معیار سے کسی قسم کی انحراف کی اجازت نہیں ہوگی۔

پاکستان کا مستقبل انہی نوجوان کھلاڑیوں سے وابستہ ہے—اور اگر میرٹ، فٹنس اور کارکردگی کو اسی طرح ترجیح دی گئی تو انڈر 19 سطح سے مستقبل کے کئی بڑے قومی ستارے سامنے آ سکتے ہیں۔ 🇵🇰🏏

نصیرآباد ڈویژن نے جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں خضدار ( قلات) ڈویژن کو شکست، صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلو...
10/08/2026

نصیرآباد ڈویژن نے جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں خضدار ( قلات) ڈویژن کو شکست،

صوبائی مشیر کھیل مینا مجید بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی.ایشن.کے.انتخابات کے لیے  کرکٹ دوست پینل.کے 20 حمایتی ارکان.کا.اپنے امیدواران شـاہ.دوست دشتی.اور ح...
08/08/2026

کوئٹہ ریجن کرکٹ ایسوسی.ایشن.کے.انتخابات کے لیے کرکٹ دوست پینل.کے 20 حمایتی ارکان.کا.اپنے امیدواران شـاہ.دوست دشتی.اور حاجی.عبدالمالک کے.ساتھ ایک.فریم.میں ــــــــ.

Address

Quetta
87300

Telephone

+923048076721

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quetta Sports Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Quetta Sports Tv:

Shortcuts

Share

Category