05/06/2026
پہلا آل ہزارہ محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام.
پہلا آل ہزارہ محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ (سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان) انٹر اسکول لیگ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل 04 جون 2026ء بروز جمعرات کھیلا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور ہزارہ کمبائن ہاکی کلب کے تعاون سے منعقد کیا گیاتھا-
فائنل میچ گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول اور گورنمنٹ سردار اسحاق خان ہائی اسکول کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ اس دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں گورنمنٹ ہزارہ سوسائٹی ہائی اسکول نے 01 کے مقابلے میں 0 گول سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ میچ کا فیصلہ کن اور فاتحانہ گول نوروز علی نے آخری لمحات میں اسکور کیا۔
یہ شاندار ایونٹ سابق اولمپئن مرحوم صفدر علی بابل ہاکی گراؤنڈ، گلستان ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلوچستان محترم جناب میجر نادر علی ہزارہ، حاجی حبیب اللہ، حاجی رحمت اللہ اور کربلائی علی یاور تھے۔
ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں ہاکی کے کھیل کو فروغ دینا، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا اور کھیلوں کے مثبت کلچر کو مضبوط بنانا ہے۔ اس ایونٹ نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع فراہم کیا اور قومی کھیل ہاکی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ منتظمین نے تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور شائقینِ ہاکی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔
آئیں مل کر قومی کھیل ہاکی کی رونق کو دوبارہ زندہ کریں۔