B Sports One

B Sports One this page only for Sports activities. keep supporting us on YouTube, Instagram, twitter.
(1)

19/08/2026
18/08/2026

محکمہ کھیل بلوچستان کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

کوئٹہ (میڈیا سیل، محکمہ کھیل بلوچستان): محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادی کے سلسلے میں منعقدہ شاندار ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ فائنل میں ایس کے بی اور وحدت گرین کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، جہاں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقینِ کرکٹ کو بھرپور تفریح فراہم کی۔

فائنل میں وحدت گرین نے ٹاس جیت کر ایس کے بی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ایس کے بی نے مقررہ اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں وحدت گرین کی اننگز کا آغاز قدرے لڑکھڑاہٹ کا شکار رہا، تاہم بعد ازاں بلے بازوں نے اننگز کو سنبھالا اور ہدف کے حصول کے لیے بھرپور مزاحمت کی۔

ایس کے بی کی جانب سے اے بی پارو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی دلکش چوکے اور چھکے لگائے، جبکہ معانو اور راج محمد نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا اور ایک مضبوط مجموعہ ترتیب دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

وحدت گرین کی جانب سے سناگئی نے شانداراور ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مخالف ٹیم کے باؤلرز کو دباؤ میں رکھا اور آخری گیند تک اپنی ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم بدقسمتی سے وحدت گرین مطلوبہ ہدف حاصل نہ کرسکی۔

فائنل میچ کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان جناب درا بلوچ تھے۔ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈاریکٹر اسپورٹس جناب کامران خرشید،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر اسلان نورزئ صاحب، سیکیورٹی انچارج عبدالرزاق کاکڑ سمیت دیگر معززین تھے ۔سیکریٹری اسپورٹس جناب درابلوچ نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ کھیل بلوچستان کی اولین ترجیحات میں نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ٹیپ بال کرکٹ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور نوجوان بڑی تعداد میں اس کھیل سے وابستہ ہیں۔ محکمہ کھیل کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے، انہیں کھیلوں کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور مستقبل میں بھی ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد جاری رکھا جائے۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے کامیاب ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچاس ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔ اس کے علاوہ بہترین کھلاڑی کو 10 ہزار روپے، بہترین باؤلر کو 20 ہزار روپے اور بہترین بیٹسمین آف دی ٹورنامنٹ کو 10 ہزار روپے نقد انعام سے نوازا گیا۔

فائنل کے موقع پر گراؤنڈ شائقینِ کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ دور دراز علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور باؤلنگ دیکھنے کے لیے پہنچے۔ شائقین نے دونوں ٹیموں کے شاندار کھیل کو بھرپور انداز میں سراہا اور پورے میچ کے دوران گراؤنڈ میں جوش و خروش کی فضا قائم رہی۔

اس موقع پر کیو ٹی سی اے، اولی اسپورٹس اور ٹیپ بال کرکٹ سے وابستہ عہدیداران سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں اور مخطلف عہدیداران نے بھی فائنل میں شرکت کی۔ شرکاء نے محکمہ کھیل بلوچستان کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر شاندار ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان بلوچستان جناب درا بلوچ اور محکمہ کھیل کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شائقینِ ٹیپ بال کرکٹ نے بھی محکمہ کھیل بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے بڑے ٹورنامنٹس نہ صرف نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے۔ اظہار کا موقع فراہم کرتے ہیں بلکہ کھیلوں کے فروغ، صحت مند معاشرے کے قیام اور نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں 79ویں یومِ آزادی انٹر کلبز تیر اندازی چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقادکوئٹہ، 15 اگست 2026:  79ویں یومِ آزادی کے...
16/08/2026

کوئٹہ میں 79ویں یومِ آزادی انٹر کلبز تیر اندازی چیمپئن شپ 2026 کا کامیاب انعقاد

کوئٹہ، 15 اگست 2026: 79ویں یومِ آزادی کے سلسلے میں انٹر کلبز تیر اندازی چیمپئن شپ 2026 جمعہ، 14 اگست 2026 کو مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ اختر محمد جامع مسجد ایریا، پشتون آباد کوئٹہ میں کامیابی سے منعقد ہوئی۔

چیمپئن شپ کا انعقاد حکمہ کھیل و امورِ نوجوانان، حکومتِ بلوچستان کے زیرِ اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کو بھرپور انداز میں منانا اور بلوچستان کے نوجوانوں میں کھیلوں بالخصوص تیر اندازی کے فروغ کے لیے مواقع فراہم کرنا تھا۔

چیمپئن شپ میں بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے تیر اندازوں نے اپنے اپنے آرچری کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے شرکت کی اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

تقریب کے اختتامی سیشن کے مہمانِ خصوصی قبائلی رہنما اور سربراہ نورزئی جرگہ پروفیسر حافظ عبیداللہ تھے۔ انہوں نے چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین، کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ افراد کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے ترجمان نثار یادگار سرانگزئی کے مطابق یہ ایونٹ محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان کے سیکرٹری جناب درا بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں منعقد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ جناب محمد ارسلان خان نورزئی نے بھی چیمپئن شپ میں شرکت کی اور مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے تیر اندازوں کی حوصلہ افزائی کی۔

چیمپئن شپ کا انعقاد کوہِ مہردار کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب میں کیا گیا۔ مختلف اضلاع سے تیر اندازوں کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں تیر اندازی کے کھیل میں دلچسپی اور صلاحیتیں تیزی سے فروغ پا رہی ہیں۔

چیمپئن شپ کے سینئر کیٹیگری میں مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ کے حسین احمد نورزئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ جونیئر کیٹیگری میں مزمل احمد خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی پروفیسر حافظ عبیداللہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کیے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان تیر انداز مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

چیمپئن شپ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقینِ کھیل، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور تیر اندازی کے دلچسپ مقابلوں سے بھرپور لطف اٹھایا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایونٹ نے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور بلوچستان میں کھیلوں کے مثبت کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس موقع پر صدر بلوچستان مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن رحمت اللہ نورزئی، سینئر ایسوسی ایٹ سیکرٹری بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن محمد اجمل خان کاکڑ، صدر مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ اسرار خان نورزئی، جنرل سیکرٹری مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ محمد ہمایوں، قبائلی بزرگ حاجی فیض اللہ خان نورزئی** سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات اور معززین بھی موجود تھے۔

منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے اور صوبے میں تیر اندازی سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے **محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ بلوچستان**، تمام شریک آرچری کلبز، کھلاڑیوں، آفیشلز اور دیگر معاونین کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے 79ویں یومِ آزادی انٹر کلبز آرچری چیمپئن شپ 2026 کامیابی سے منعقد ہوئی۔

News coverage in Daily Mashriq and Daily Bakhabar Quetta of “Inter Academies Archery Championship 2026” held on August 1...
16/08/2026

News coverage in Daily Mashriq and Daily Bakhabar Quetta of “Inter Academies Archery Championship 2026” held on August 14, 2026 at Moulana Niaz Muhammad Durrani Archery Club Quetta in connection with 79th Independence Day.

15/08/2026

District Duki
Closing ceremony
Independence Day sports festival
Deputy commissioner Duki Fazal Ul Rehman kubdani
is addressing the players and spectators.

QUETTA, August 15, 2026 : 79th Independence Day Inter-Clubs Archery Championship 2026" was held on Friday the August 14,...
15/08/2026

QUETTA, August 15, 2026 : 79th Independence Day Inter-Clubs Archery Championship 2026" was held on Friday the August 14, 2026, at Moulana Niaz Mohammad Durrani Archery Club Quetta at Akhtar Muhammad Jamia Masjid area of Pashtunabad, Quetta. The chief guest at the ceremony was tribal leader and head of the Nurzai Jirga, Professor Hafiz Obaidullah. According to a statement issued by the spokesperson for Balochistan Archery Association, Nisar Yadgar Sarangzai on Saturday, Archers from various districts of the province participated in the event, representing their respective archery clubs and showcasing their skills. He added that in light of the directives issued by worthy Secretary, Sports and Youth Affairs Department, Government of Balochistan, Mr. Durra Baloch, District Sports Officer Quetta, Mr. Muhammad Arslan Khan Nurzai, attended the event of archery game organized under the auspices of the Sports and Youth Affairs Department, Government of Balochistan, at Molana Niaz Mohammad Durrani Archery Club, located at the foothills of the Koh-e-Mehrdar mountain range in Akhtar Muhammad Jamia Masjid area of Pashtunabad Quetta. Mr. Arslan Khan Nurzai, District Sports Officer Quetta personally encouraged the archers of the participating archery clubs.

In the championship, Hussain Ahmad Nurzai of Moulana Niaz Mohammad Durrani Archery Club Quetta won the Gold Medal in the senior category, while Muzammil Ahmad Khan secured the Gold Medal in the junior competitions.
At the conclusion of the championship, the chiet guest, tribal elite and head of “Nurzai Jirga,” Professor Hafiz Obaidullah, distributed prizes among the players and highly motivated them.
A large number of spectators, including children, enjoyed the competitions of the 76th Independence Day Inter-Clubs Archery Championship 2026, organized under the auspices of Sports and Youth Affairs Department, Government of Balochistan to mark “79 Independence Day 2026”.

On this occasion, President, Balochistan Mix Martial Arts Association, Rehmatullah Nurzai, Senior Associate Secretary, Balochistan Archery Association, Muhammad Ajmal Khan Kakar, President, Moulana Niaz Muhammad Durrani Archery Club Quetta, Asrar Khan Nurzai, General Secretary, Moulana Niaz Mohammad Durrani Archery Club Quetta, Muhammad Humayun, tribal elder Haji Faizullah Khan Nurzai and others were also present.

اناسی یوم آزادی انٹر کلبز تیر اندازی چمپئن شپ 2026 کا انعقاد مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ پشتون آباد میں 14 اگ...
14/08/2026

اناسی یوم آزادی انٹر کلبز تیر اندازی چمپئن شپ 2026 کا انعقاد مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ پشتون آباد میں 14 اگست 2026 کو ہوا تقریب کے مہمان خصوصی قبائلی رہنما مشر پروفیسر حافظ عبیداللہ تھے صوبے کے مختلف اضلاع کے تیر اندازوں نے اپنے تیر اندازی کلبز کی نمائندگی پر ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ صوبائی سیکریٹری کھیل و امور نوجوانان بلوچستان جناب درا بلوچ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ محمد ارسلان خان نورزئی نے کوئٹہ شہر کے پہاڑی سلسلے کوہ مہردار کے دامن میں قائم مولانا نیاز محمد درانی آرچری (تیر اندازی ) کلب کوئٹہ میں منعقدہ محکمہ کھیل و امور نوجوانان بلوچستان کے زیر اہتمام ایونٹ میں شرکت کرکے آرچری کلبز کے تیر اندازوں کی زاتی طور پر حوصلہ افزائی فرمائی چمپین شپ میں مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کے حسین احمد نورزئی اور جونئیر مقابلوں میں مزمل احمد خان گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔چمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی قبائلی رہنما اور نورزئی جرگہ کے مشر پروفیسر حافظ عبیداللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد ، بشمول بچے محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ اناسی یوم آزادی انٹر کلبز تیر اندازی چمپئن شپ 2026 کے مقابلوں سے محظوظ ہوئے۔ اس موقع پر بلوچستان آرچری ایسو سی ایشن کے سینئر ایسوسی ایٹ سیکریٹری محمد اجمل کاکڑ ، مولانا نیاز محمد درانی آرچری کلب کوئٹہ کے صدر اسرار خان نورزئی ، جنرل سیکریٹری محمد ہمایوں ، حاجی فیض اللہ خان نورزئی اور دیگر موجود بھی تھے۔
جاری کردہ : نثار یادگار سارنگزئی ، صوبائی ترجمان بلوچستان آرچری (تیر اندازی) ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ )

کوئٹہ: جشنِ آزادی کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، صوبائی...
13/08/2026

کوئٹہ: جشنِ آزادی کی مناسبت سے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز بلوچستان کے زیرِ اہتمام پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ، ایڈیشنل سیکرٹری سجاد بلوچ، و دیگر معززین، طلبہ، خواتین و بچوں کی بڑی تعداد کی شرکت۔

ملی نغمے، ٹیبلوز، و تقاریر میں وطن عزیز پاکستان سے محبت کا اظہار کیا گیا

Address

Quetta

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when B Sports One posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to B Sports One:

Shortcuts

Share

Category