30/05/2026
“ہم شہید عثمان ایف سی کی جانب سے سید بشیر احمد اور مطیع اللہ کاکڑ کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے عید کے تیسرے دن اتنے بڑے ایونٹ کا شاندار انعقاد کیا۔ اتنا بڑا مجمع، پُرامن ماحول اور حرمزئی سیدان کے مٹی کے گراؤنڈ میں بہترین انتظامات واقعی قابلِ ستائش ہیں۔ انہوں نے مہمان ٹیموں کی بھرپور عزت افزائی اور بہترین مہمان نوازی کرکے اپنی روایات کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ یہ نہ صرف علاقے بلکہ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی ایک بڑی خدمت ہے۔ اسپورٹس کو آگے بڑھانے کے لیے ایسے مخلص، محنتی اور کھیل دوست افراد کا ہونا بے حد ضروری ہے۔” ⚽🌹🏆