AR Voice

AR Voice Ideal umer ibanakhatab

06/09/2026

ٹکرز برائے سوشل میڈیا

کوئٹہ۔ 06 ستمبر 2026

*وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم دفاع کے موقع پر پیغام*

6 ستمبر ملکی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

یومِ دفاع پر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

1965 کے شہداء نے وطن کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

وطن کے دفاع کے لیے قوم اور افواجِ پاکستان متحد ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کے خاندان پوری قوم کے لیے قابلِ احترام ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

بلوچستان کے عوام ملکی دفاع کے لیے ہمیشہ پرعزم رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

قومی اتحاد ہی پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

06/09/2026

جو بھی یہ ثبوت لائے گا کہ کوئی وزیر نوکریاں بیچ رہا ہے، وہ وزیر نہیں رہے گا۔سرفراز بگٹی کی دھوادار خطاب
Bugatti

05/09/2026

بلوچ اور پشتون کو تقسیم کرنے کی بات کرنے والوں کا سب سے بڑا مخالف ہوں محموداچکزئی اور اختر مینگل سے اختلاف اسی بات پر ہے

05/09/2026

محمود خان اچکزئی کا قد بہت بڑا ہے، اگر جرگہ بلانا تھا تو پشتون و بلوچ دونوں کا مشترکہ جرگہ بلانا چاہئے تھا ، جمال شاہ کاکڑ

05/09/2026

🚨میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی(نیکٹا) کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا۔🚨
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصل نصیر کی تقرری تین سال کے لیے سکینڈ منٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔

04/09/2026
03/09/2026

اگر ہم غور کریں تو شکر کرنے کو بہت کچھ ہے۔ گرم کھانا، نرم بستر، مضبوط چھت، اچھی صحت، والدین کا سایہ، بہن بھائیوں کی محبت۔ سادگی سے بڑی لگژری کوئی نہیں ہے۔ یہ چیزیں جنہیں ہم چھوٹا اور معمولی سمجھتے ہیں، یہ دراصل بہت بڑی ہیں۔ جس رب نے ہمیں یہ اتنی بڑی چیزیں عطا کر رکھی ہیں، وہ سب سے زیادہ حقدار ہے اس بات کا کہ ہم اس کا بڑا شکر ادا کریں۔ یاد رکھیں کہ شکر سے خوشیاں اور نعمتیں بڑھتی ہیں۔ ❤️

03/09/2026

مرنے کے بعد بھی انسانیت کے کام آنا چاہتا ہوں، صحافی جمال ترکئی کا بڑا اعلان، میرے اعضاء ضرورت مند مریضوں کے لیے عطیہ کر دیے جائیں

معروف صحافی جمال ترکئی نے ایک منفرد اور انسانیت پر مبنی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے مرنے کے بعد میرے جسم کے اعضاء ضرورت مند مریضوں میں تقسیم کر دیے جائیں، جس شخص کو جس عضو کی ضرورت ہو وہ استعمال کر لے۔

جمال ترکئی کا کہنا ہے کہ اگر ان کے دنیا سے جانے کے بعد ان کے جسم کا کوئی حصہ کسی بیمار انسان کی زندگی بچانے یا اسے بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے تو یہ ان کے لیے سب سے بڑی خوشی ہوگی۔

انہوں نے اپنے پیغام میں انسانیت کی خدمت اور دوسروں کے کام آنے کے جذبے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انسان کو زندگی میں بھی اور زندگی کے بعد بھی دوسروں کے لیے فائدہ مند ہونا چاہیے۔

جمال ترکئی کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کئی افراد نے ان کے جذبے کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت، ایثار اور ہمدردی کی ایک مثال قرار دیا ہے

03/09/2026

کوئٹہ: تاجر صلاح الدین نورزئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق، بیٹا پہلے ہی لاپتہ

کوئٹہ: مسلم آباد کے علاقے میں ممتاز تاجر حاجی صلاح الدین نورزئی کو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

حاجی صلاح الدین نورزئی کے قتل نے کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر ایک بار پھر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ حاجی صلاح الدین نورزئی کا بیٹا بھی کچھ عرصہ قبل مبینہ طور پر اغوا ہوا تھا اور تاحال لاپتہ ہے۔

ایک ہی خاندان کے ایک فرد کا لاپتہ ہونا اور پھر خاندان کے سربراہ کا قتل ہو جانا معمولی واقعہ نہیں۔ اس معاملے نے حکومت بلوچستان اور امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بیٹا لاپتہ، باپ قتل، ریاستی ادارے کہاں ہیں؟

سوال یہ ہے کہ اگر ایک شہری کا بیٹا پہلے ہی لاپتہ ہو اور اس کے بعد اسی خاندان کے سربراہ کو بھی قتل کر دیا جائے تو اس خاندان کے تحفظ کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ کوئٹہ میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے گئے اقدامات کہاں ہیں؟ پولیس اور دیگر امن و امان کے ذمہ دار ریاستی ادارے آخر کب ایسے واقعات کی روک تھام میں مؤثر ثابت ہوں گے؟

صرف مقدمات درج کرنا، تحقیقات شروع کرنا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کافی نہیں۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ قاتل کب گرفتار ہوں گے اور ان کے خلاف کب عملی کارروائی ہوگی۔

اگر ایک خاندان پہلے اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کا دکھ برداشت کرے اور پھر اسی خاندان کے سربراہ کو بھی قتل کر دیا جائے تو یہ صورتحال حکومت اور متعلقہ اداروں کے لیے ایک انتہائی سنجیدہ لمحۂ فکریہ ہے۔

کوئٹہ کے شہریوں کا سوال واضح ہے: آخر شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کون کرے گا؟ اور اگر ریاستی ادارے بھی ایسے واقعات کو روکنے میں ناکام رہیں تو عام شہری انصاف اور تحفظ کے لیے کہاں جائے؟

حکومت بلوچستان اور تمام متعلقہ اداروں کو حاجی صلاح الدین نورزئی کے قتل کے ملزمان کی فوری گرفتاری، شفاف تحقیقات اور ان کے لاپتہ بیٹے کے معاملے میں بھی مؤثر پیش رفت یقینی بنانا ہوگی۔

Address

Killabdullah
Quetta Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AR Voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category