18/08/2026
🏏 تین سال بعد گراؤنڈ میں واپسی — اور واپسی بھی یادگار! 🔥
مدثر نذیر کو یہ تحریر دل کی گہرائیوں سے ڈیڈیکیٹ ہے، جس نے برسوں گراؤنڈ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے، باہر جا کر بھی کرکٹ کھیلی اور اپنے کلب کا نام روشن کیا۔ ❤️🏏
کاروباری مصروفیات کی وجہ سے تقریباً تین سال کے وقفے کے بعد آج جب مدثر نذیر نے دوبارہ گراؤنڈ میں قدم رکھا تو ایسا لگا جیسے ایک پرانا ستارہ دوبارہ آسمان پر چمک اٹھا ہو۔ ⭐
بولنگ کے لیے آئے تو تین فاٹا کرکٹ کلب کے اہم بیٹسمینوں کو ڈگ آؤٹ کی راہ دکھا دی۔ 🎯🔥
ان کی شاندار واپسی پر پورا گراؤنڈ تالیوں سے گونج اٹھا۔ 👏👏
پھر آئی بیٹنگ کی باری۔۔۔
ندیم شہید کرکٹ کلب کے دو آؤٹ ہو چکے تھے، رنز کی رفتار بھی کچھ خاص نہ تھی۔ ایسے وقت میں مدثر نذیر نے کریز سنبھالی اور پھر وہ طوفان آیا جس نے پورے گراؤنڈ کا نقشہ بدل دیا۔ 🌪️🏏
پہلے دو لگاتار چھکے، پھر چوکا، پھر ایک اور چوکا۔۔۔ اور اس کے بعد تو جیسے رنز کی بارش شروع ہوگئی۔ 💥🔥
یہ صرف ایک اننگز نہیں تھی، یہ تین سال کے وقفے کے بعد ایک چیمپئن کی شاندار واپسی تھی۔ 👑
Welcome Back, Madassar Nazir! ❤️🏏🔥