Tiger Cricket Club Pirmahal

Call

Tiger Cricket Club Pirmahal IF YOU Play GOOD CRICKET,
A LOT OF BAD THINGS GET HIDDEN

20/09/2026

🔥🏏 پرنس آف میاں چنوں فہد عالم اس بار پیرمحل ٹائیگرز کا حصہ ہیں! 🐯

25 ستمبر کو رجانہ آئیں اور پیرمحل ٹائیگرز کو سپورٹ کریں! 🔥🏏

🏏🔥 پیرمحل ٹائیگرز 🔥🏏 آل پاکستان اوپن پرنس آف میاں چنوں فہد عالم میاں چنوں دور حاضر کے خطرناک اور نمایاں ٹیپ بال بلے باز👑...
17/09/2026

🏏🔥 پیرمحل ٹائیگرز 🔥🏏

آل پاکستان اوپن پرنس آف میاں چنوں فہد عالم میاں چنوں دور حاضر کے خطرناک اور نمایاں ٹیپ بال بلے باز👑

تحصیل اوپن مجتبٰی چنڑ کمالیہ ایکسپرس☄️

تحصیل اوپن عاطف لطیف سپیڈ سٹار پیرمحل🏏

الحمدللہ! فہد عالم پیرمحل ٹائیگرز کی جانب سے دوسرے آل پاکستان شہید ضیاء شہید میمورئیل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ 🐯🏏

📅 25 ستمبر 2026، بروز جمعہ
📍 آر سی بی کرکٹ گراؤنڈ، رجانہ
🏏 دن رات ٹورنامنٹ
🔥 12 ٹیمیں

🏆 پہلا انعام: 1,20,000 روپے + ٹرافی
🥈 دوسرا انعام: 60,000 روپے + ٹرافی

یہ ٹورنامنٹ TCB کے رولز کے تحت کھیلا جائے گا۔

تمام کرکٹ شائقین کے لیے ایک زبردست مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔

پیرمحل ٹائیگرز 🐯🏏

🏏🔥 بڑی خبر! پیرمحل کرکٹ میلہ 2026 کی نئی تاریخ کا اعلان 🔥🏏پہلے Azadi Cup 2026 کے نام سے ہونے والا ہمارا کرکٹ ٹورنامنٹ، S...
16/09/2026

🏏🔥 بڑی خبر! پیرمحل کرکٹ میلہ 2026 کی نئی تاریخ کا اعلان 🔥🏏

پہلے Azadi Cup 2026 کے نام سے ہونے والا ہمارا کرکٹ ٹورنامنٹ، Sports Arena Pirmahal میں 12 سے 20 اگست تک ہونے والے آل پاکستان اوپن فٹبال ٹورنامنٹ کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھا۔

اب بورڈ اور ٹیموں کے شیڈول کو مدِنظر رکھتے ہوئے نئی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کی تاریخیں پہلے سے شیڈول ٹورنامنٹس کی وجہ سے دستیاب نہیں تھیں۔

🏏 نیا نام: Pirmahal Cricket Mela 2026
📅 نئی تاریخ: 25 اکتوبر 2026
📍 مقام: Sports Arena Pirmahal

موسم اور مصروف شیڈول نے ضرور انتظار کروایا، لیکن کرکٹ کا جوش اور جذبہ برقرار ہے۔ 🔥

ان شاء اللہ 25 اکتوبر کو Sports Arena Pirmahal میں ایک شاندار کرکٹ میلہ سجنے جا رہا ہے۔ 🏆🏏

تمام ٹیموں اور کرکٹ شائقین سے گزارش ہے کہ 25 اکتوبر کی تاریخ یاد رکھیں اور اس خوبصورت کرکٹ ایونٹ کا حصہ بنیں۔ ❤️

میدان وہی، جذبہ وہی، نام نیا — Pirmahal Cricket Mela 2026! 🏏🔥

💚
03/09/2026

💚

🌱 شجرکاری مہم کا آغاز 🌱

آج الگیلان ویلفیئر سوسائٹی اور Unity For Humanityنے مل کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس خوبصورت اور بامقصد کارِ خیر میں الگیلان ٹائیگر پیرمحل نے بھی بھرپور حصہ لیا اور اپنے گراؤنڈ کے چاروں اطراف درخت لگانے کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔ 🌳

ہم خصوصی طور پر الگیلان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سید محمد علی گیلانی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس نیک کام کے لیے خصوصی وقت نکالا، خود درخت لے کر آئے اور اپنی نگرانی میں شجرکاری کا کام مکمل کروایا۔

ساتھ ہی ہم الگیلان ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ممبران کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہر سال کی طرح اس نیک کام کے لیے اپنا قیمتی وقت نکالا اور ذمہ داری کے ساتھ اس مہم کو مکمل کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ یقیناً اجتماعی کوشش ہی سے ایسے خوبصورت کام پایۂ تکمیل تک پہنچتے ہیں۔ ❤️🌿

اس کارِ خیر میں ہمارا ساتھ دینے والے تمام بھائیوں کا بھی بے حد شکریہ۔ آپ سب کا تعاون پیرمحل کو سرسبز، صاف اور خوبصورت بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس نیک کام میں حصہ لینے والے تمام افراد کے کاروبار، جان، اولاد اور رزق میں برکت عطا فرمائے، ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس شجرکاری کو ان سب کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲🌱

Al Gillan Welfare Society ✖️Unity For Humanity

🌳 سرسبز پیرمحل — روشن مستقبل 🌳

30/08/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ہمارے بہت پیارے بھائی علی راجپوت کی ہمشیرہ انتقال کر گئی ہیں۔

اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین 🤲

نمازِ جنازہ: عصر کی نماز کے بعد 05:30 بجے
مقام: چک 680/21 گ ب

03/08/2026

PCB Official Announcement
*📢 اہم اطلاع - ٹرائلز منسوخی*

السلام وعلیکم

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شدید بارشوں کی وجہ سے *پی سی بی انٹر سکول ٹورنامنٹ 2026* کے جو ٹرائلز کل ہونے تھے وہ *منسوخ* کر دیے گئے ہیں۔

*ٹرائلز کا نیا شیڈول جلد ہی پی سی بی کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔* جیسے ہی نیا شیڈول آئے گا آپ کو فوراً آگاہ کر دیا جائے گا۔

تمام کھلاڑیوں سے گزارش ہے کہ اپڈیٹ کا انتظار کریں۔

شکریہ

*منجانب:*
*پی سی بی ہیڈ کوچ*
*زیشان بٹ*
*ٹوبہ ٹیک سنگھ*

03/08/2026

*📢 پی سی بی سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2026 - ٹرائلز کا اعلان*

السلام وعلیکم
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے۔

آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ *پی سی بی سکول کرکٹ چیمپئن شپ 2026* کے ٹرائلز شروع ہو گئے ہیں۔

*گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پیرمحل کے ٹرائلز*
*تاریخ*: 4 اگست 2026 بروز منگل
*وقت*: صبح 10:00 بجے
*مقام*: ہیلی پیڈ گراؤنڈ پیرمحل

*نوٹ*: تمام طلبہ اپنے ساتھ *ب فارم کی کاپی* ضرور لائیں۔

وقت پر تشریف لائیں۔ شکریہ

🏟️✨ تاریخ ساز افتتاحی تقریب – پیرمحل اسپورٹس ایرینا ✨🏟️الحمدللہ! وہ لمحہ جس کا پیرمحل کے نوجوانوں اور اسپورٹس شائقین کو ...
13/06/2026

🏟️✨ تاریخ ساز افتتاحی تقریب – پیرمحل اسپورٹس ایرینا ✨🏟️

الحمدللہ! وہ لمحہ جس کا پیرمحل کے نوجوانوں اور اسپورٹس شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا، اب آ پہنچا ہے۔

الگیلان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام پیرمحل اسپورٹس ایرینا کی شاندار افتتاحی تقریب 15 جون 2026 کو رات 8 بجے منعقد ہوگی۔

اس یادگار موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی

🌟 اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل جناب محمد زاہد اقبال صاحب
🌟 ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ جناب عمر عباس میلہ صاحب
🌟چیئرمین الگیلان ویلفیئر سوسائٹی سید محمد علی گیلانی صاحب

تشریف لائیں گے اور نوجوانوں کے لیے قائم کیے گئے اس عظیم اسپورٹس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

⚽✨ افتتاحی تقریب کے بعد رات 8:30 بجے ایک شاندار آل پاکستان فلڈ لائٹ فٹبال میچ کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان کے معروف اور باصلاحیت کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

📅 تاریخ: 15 جون 2026
🕗 وقت: رات 8:00 بجے
📍 مقام: Pirmahal Sports Arena, Near Ghareebabad School Pirmahal

ہم تمام اہلِ پیرمحل، اسپورٹس شائقین، نوجوانوں اور معزز شہریوں کو اس تاریخی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔

آئیں اور پیرمحل میں اسپورٹس کے روشن مستقبل کا حصہ بنیں۔ 🏟️❤️

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہوگی۔




عیدالاضحیٰ مبارک 🌙🐐اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے♥️
27/05/2026

عیدالاضحیٰ مبارک 🌙🐐
اللہ تعالیٰ آپ کی قربانی، عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے♥️

14/05/2026

الحمدللہ🏟️✨

سپورٹس ایرینا پیرمحل میں الگیلان ٹائیگرز پیرمحل کی جانب سے کرکٹ پریکٹس کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے🏏🔥

🌅 صبح کی پریکٹس: 5:15 AM
🌆 شام کی پریکٹس: 5:30 PM

یہ گراؤنڈ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں محنت، ڈسپلن اور ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے✨

تمام کرکٹ سے محبت رکھنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید🤝
آئیں ایک مثبت، پرامن اور بہترین سپورٹس کلچر کا حصہ بنیں 🐯🏟️

📍 Address: Colony Road, Upper Colony Pirmahal
Near Ghareebabad School & Degree College
Opposite Iqbal Park 🌳

Address

Pir Mahal
36300

Telephone

+923059501499

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tiger Cricket Club Pirmahal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category