Sarki kamar VC 32 Cricket tournament

Sarki kamar VC 32 Cricket tournament Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sarki kamar VC 32 Cricket tournament, Sports Event, Peshawar.

یہ سر کی کمر وسی 32 کا آفیشل پیج ہے یہاں سے اپ کو علاقے کے متعلق ہر قسم معلومات فراہم کی جائیں گی
چاہیے وہ کھیل کے حوالے سے ہو یا علاقے کے کسی بھی سرگرمی کے متعلق ہوں انشاء اللہ اس پیج سے اپ کو بروقت مستند اور مکمل معلومات فراہم کرے گا

جونئر پلیئرز کے لیے خوشخبری! پہلے آئیں، پہلے پائیں۔ نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ اسی نمبر پر واٹس ایپ بھی دستیاب ہےن...
22/07/2026

جونئر پلیئرز کے لیے خوشخبری! پہلے آئیں، پہلے پائیں۔ نیچے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔ اسی نمبر پر واٹس ایپ بھی دستیاب ہے

نجیب 03369756973
ربنواز 03309149386

پچھلے دنوں میں شائنگ سٹار ٹیلنٹ ہنٹ کے نام سے گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلی برقمبر خیل میں ایک شاندار تعلیمی ٹیسٹ کا انع...
04/05/2026

پچھلے دنوں میں شائنگ سٹار ٹیلنٹ ہنٹ کے نام سے گورنمنٹ ہائی سکول جان خان کلی برقمبر خیل میں ایک شاندار تعلیمی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرائمری سے لے کر ہائی سطح تک کے طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ اس مقابلے میں علاقے کے تمام سرکاری سکولوں کے ذہین اور محنتی طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ہمیں فخر ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول سر کی کمر کے طلباء نے بھی اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ بالخصوص ساتویں جماعت کے دو طلباء نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف اپنے سکول بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا۔ ان قابل فخر طلباء میں انعام اللہ ولد ایاز خان جو کہ سندان سر کا پوتا اور محمد رسول کا بھتیجا ہے دوسرا شاکر اللہ ولد خان وزیر شامل ہیں۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی سے ہر مشکل آسان ہو جاتی ہے۔ سر کی کمر کے اہلِ علاقہ اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور اپنے اساتذہ کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
خصوصی طور پر ہیڈ ماسٹر اصغر صاحب کی کوشش قابلِ تعریف ہیں، جن کی قیادت میں سکول مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ہم ان ہونہار طلباء کے والدین کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
اور ساتھ ہی ساتھ شائنگ سٹار ٹیلنٹ ہنٹ ٹیسٹ کے انعقاد پر ہم انتظامیہ کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اتنا مثبت اقدام کیا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ طلباء اسی طرح کامیابیوں کی منازل طے کرتے رہیں اور مستقبل میں اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کریں۔
آمین ثمہ آمین

اج سر کی کمر وی سی 32 کے لیے وی سی 33 شینکوہ کے چیئرمین شاہ نور آفریدی نے گورنمنٹ مڈل سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول سر ک...
29/04/2026

اج سر کی کمر وی سی 32 کے لیے وی سی 33 شینکوہ کے چیئرمین شاہ نور آفریدی نے گورنمنٹ مڈل سکول اور گورنمنٹ پرائمری سکول سر کی کمر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں میں مختلف کھیلوں کا سامان، جیسے بیٹ، فٹ بال اور دیگر اشیاء تقسیم کیں، جس سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔
یہ اقدام نہ صرف بچوں کی جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی پر بھی مثبت اثر ڈالے گا۔ اہلِ علاقہ سر کی کمر اس احسن اقدام کو بے حد سراہتے ہیں۔
ہم سر کی کمر کے تمام اہل علاقہ کی جانب سے چیئرمین شاہ نور آفریدی اور واجد سیکرٹری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہمارے بچوں کی بہتری اور علاقے کی ترقی کے لیے یہ قابلِ قدر قدم اٹھایا۔ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
اسی طرح سر کی کمر سے تعلق رکھنے والے محمد رسول اور بخت وزیر کا بھی خصوصی شکریہ، جنہوں نے بغیر کسی ذاتی فائدے اور لالچ کے اپنے علاقے کے لیے کم وقت میں بے مثال خدمت انجام دی۔ خصوصاً نوجوانوں کے لیے، چاہے وہ کھیلوں کے میدان میں ہو یا کسی اور شعبے میں، یہ ہمیشہ اپنے علاقے کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہیں
Muhammad Rasool

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہامید ہے کہ آپ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیریت ہوں گے۔ میں کوچ سیف المنان وی سی 32 ک...
13/04/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بخیریت ہوں گے۔ میں کوچ سیف المنان وی سی 32 کی جانب سےنہایت ادب و احترام کے ساتھ آپ کی خدمت میں ایک اہم گزارش پیش کر رہا ہوں۔
ہمارے گاؤں کے نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، مگر مناسب رہنمائی اور مثبت سرگرمیوں کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے یہ صلاحیتیں ضائع ہو رہی ہیں۔ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے میں اپنے گاؤں میں ایک باکسنگ کلب قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، تاکہ نوجوانوں کو ایک صحت مند، محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کیا جا سکے جہاں وہ اپنی توانائیاں مثبت انداز میں استعمال کر سکیں۔
اس مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہمیں چند بنیادی کھیلوں کے سامان کی ضرورت ہے، جن میں باکسنگ گلوز، ہیڈ گارڈ، کِک بیگ، ٹریننگ پیڈز، جمپنگ رسی، ہینڈ پٹیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
لہٰذا آپ تمام مخیر حضرات سے مؤدبانہ اپیل ہے کہ اس مثبت سرگرمی میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنی استطاعت کے مطابق تعاون فرما کر ہمارے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔ آپ کی یہ مدد نوجوانوں کو ایک نئی سمت اور حوصلہ فراہم کرے گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا بہترین اجر عطا فرمائے۔
بہت شکریہ
والسلام
کوچ سیف المنان
ربطہ نمبر 03320329090
Muhammad Rasool

ضلع خیبر باڑہ بر قمبر خیل سر کی کمر کی علاقے میں منعقد ہونے والا رمضان ولی بال ٹورنامنٹ نہایت شاندار انداز میں اختتام پذ...
22/03/2026

ضلع خیبر باڑہ بر قمبر خیل سر کی کمر کی علاقے میں منعقد ہونے والا رمضان ولی بال ٹورنامنٹ نہایت شاندار انداز میں اختتام پذیر ہوا۔ کل کھیلے گئے فائنل میچ میں دو مضبوط ٹیموں سر کی کمر اور شلوبر زلمی کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف میں سر کی کمر کی ٹیم نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ہاف میں بھی ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد سر کی کمر نے دوبارہ فتح سمیٹ کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر بارہ ٹیموں نے مختلف قوموں سے انٹری کی، جو کہ علاقے میں اتحاد اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال ہے۔ خاص بات یہ رہی کہ اس ایونٹ میں قومی سطح کے کھلاڑی، جن میں یحییٰ آفریدی، راؤف خان اور انس خان نے بھی شرکت کی، جس سے ٹورنامنٹ کا معیار مزید بلند ہوا۔
یہ ٹورنامنٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سر کی کمر ایک پُرامن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا علاقہ ہے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے اپنے بزرگوں اور نوجوانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بھرپور شرکت کر کے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔ ساتھ ہی علاقے کی معزز شخصیات کا بھی خصوصی شکریہ، جو ہر وقت فرنٹ لائن پر رہ کر تعاون فراہم کرتے ہیں۔
خصوصی طور پر محمد رسول بھائی کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جن کی کوششوں سے سر کی کمر کے کھیلوں کے میدان آباد ہیں، چاہے وہ ولی بال کے ہوں یا کرکٹ کے۔ صدر سلیمان کی خدمات بھی نمایاں ہیں، جو میڈیا اور دیگر شعبوں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد ولی کا بھی شکریہ، جو اپنی مصروفیات کے باوجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقت نکالتے ہیں۔
اے کے کے بھائی کا بھی شکریہ کہ جنہوں نے ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کے لیے نقد رقم کا اعلان کیا
آخر میں سیف المنان بھائی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اتنا شاندار ایونٹ منعقد کیا۔
باہر سے آنے والے تمام شائقین کو بھی دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

هر وخت راشے

کھیلیں، جڑیں، اور امن کا پیغام عام کریں

کھیل کے میدان میں جیت ہار نہیں ہوتی،
اصل کامیابی تو بھائی چارے کی پہچان ہوتی

جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوں، وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں
مطلب کھیل ایک صحت ہے اور بھائی چارہ ہے

22/03/2026

ضلع خیبر باڑہ بر قمبر خیل سرکی کمر میں کل والی بال کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں سرکی کمر کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔
تمام کھلاڑیوں اور شائقین کو بہت بہت مبارک ہو

اسی سلسلے میں صدر سلیمان کی ایک خوبصورت ویڈیو بھی موجود ہے، جس میں وہ سرکی کمر والی بال ٹورنامنٹ کی جانب سے عوام کے لیے اہم پیغام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب ہونے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔
جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں، وہاں خوشحالی، صحت اور امن بھی فروغ پاتا ہے

Yesterday final match crowd picture
21/03/2026

Yesterday final match

crowd picture

کل پہلا ایڈیشن رمضان سپر لیگ سر کی کمر کا فائنل میچ کھیلا گیا، جو دو بہترین ٹیموں اتفاق الیون اور ینگ سٹار کے درمیان تھا...
21/03/2026

کل پہلا ایڈیشن رمضان سپر لیگ سر کی کمر کا فائنل میچ کھیلا گیا، جو دو بہترین ٹیموں اتفاق الیون اور ینگ سٹار کے درمیان تھا۔ اتفاق الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 7 اوورز میں 84 رنز کا ہدف دیا۔
مخالف ٹیم ینگ سٹار نے یہ ہدف آخری اوورز میں حاصل کر لیا، اور یوں یہ فائنل میچ ینگ سٹار نے اپنے نام کر لیا۔
ہم اپنے علاقے کے بزرگوں اور نوجوانوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور فائنل میچ کو انجوائے کیا۔ خاص طور پر ہم اپنے علاقے کی اہم شخصیات کے بھی شکر گزار ہیں۔
محمد رسول بھائی کا خصوصی شکریہ، جن کے تعاون سے یہ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ ڈاکٹر محمد ولی کا بھی شکریہ، جنہوں نے بہترین انداز میں انعامات تقسیم کیے۔ کونسلر میوا جان اور صدر سلیمان کا بھی شکریہ، جن کی شرکت سے یہ فائنل میچ مزید خوبصورت ہو گیا۔
ڈاکٹر ادریس کا بھی خصوصی شکریہ، جنہوں نے امپائرنگ کی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دی
Muhammad Rasool

کل انشاءاللہ سر کی کمر رمضان والی بال ٹورنامنٹ کا بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا۔یہ شاندار مقابلہ سر کی کمر اور شلوبر زلمی کے ...
20/03/2026

کل انشاءاللہ سر کی کمر رمضان والی بال ٹورنامنٹ کا بڑا مقابلہ کھیلا جائے گا۔
یہ شاندار مقابلہ سر کی کمر اور شلوبر زلمی کے درمیان ہوگا، جہاں کھیل کا حسن اپنے عروج پر ہوگا۔
دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم مہارت، جذبے اور یکجہتی سے میدان کو سجا کر فتح اپنے نام کرتی ہے۔
تمام والی بال کے شائقین سے گزارش ہے کہ آئیں اور اس خوبصورت کھیل کے یادگار لمحات کا حصہ بنیں

تاریخ 21/03/2026
وقت 3 بجے
Muhammad Rasool

پہلا ایڈیشن رمضان سپر لیگ، سرکی کمر کا فائنل میچ کل ان شاء اللہ بروز عید، سرکی کمر حسن خیل بیروں گراؤنڈ میں کھیلا جائے گ...
19/03/2026

پہلا ایڈیشن رمضان سپر لیگ، سرکی کمر کا فائنل میچ کل ان شاء اللہ بروز عید، سرکی کمر حسن خیل بیروں گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ دو بہترین ٹیموں، اتفاق الیون اور ینگ اسٹار کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تمام شائقینِ کرکٹ کو اس شاندار فائنل میچ میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
تاریخ 20/03/2026
وقت 4 بجے
Muhammad Rasool

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sarki kamar VC 32 Cricket tournament posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category